عون بن عبد اللہ بن جعفر

ویکی شیعہ سے
عون بن عبد اللہ بن جعفر
حرم امام حسینؑ میں بعض شہدائے کربلا کی آرامگاہ
حرم امام حسینؑ میں بعض شہدائے کربلا کی آرامگاہ
کوائف
نام:عون بن عبدالله بن جعفر طیار
نسببنی ہاشم
مشہور اقاربحضرت زینب‌‌ؑ؛ امام علیؑ
شہادتروز عاشورا 61ھ
مقام دفنحرم امام حسینؑ
اصحابامام حسینؑ


عون بن عبد اللہ بن جعفر عون اکبر کے نام سے معروف ہیں ۔ حضرت زینب کے فرزند اور کربلا کے شہدا میں سے ہیں۔آپ اپنے والد کے کہنے پر اپنے بھائی محمد کے ہمراہ حضرت امام حسین ؑ کے ہمراہ کربلا آئے ۔آخر کار دس محرم 61 ہجری کو میدان کربلا میں شہید ہوئے ۔

خاندانی تعارف

ان کے والد کا نام عبد اللہ بن جعفر بن ابی طالب تھا جو اصحاب پیغمبر میں سے تھے۔ ان کے جد جعفر طیار ہیں جنہیں حبشہ کی ہجرت کے موقع پر رسول اللہ نے مسلمانوں کی رہبری کیلئے انتخاب کیا تھا[1]۔آپ کے والدین کا نام حضرت زینب بنت علی اور حضرت فاطمہ ہے ۔

عبد اللہ بن جعفر کے دو بیٹے عون اکبر جس کی والدہ کا نام حضرت زینب اور دوسرے بیٹے عون اصغر جس کی والدہ جمانہ بنت مسیب بن نجیہ تھا ۔ مسیب توابین کے سرداروں میں سے تھا ۔ان دونوں میں سے کون سا کربلا میں تھا اس میں اختلاف تھا لیکن معروف یہ ہے کہ عون اکبر کربلا میں موجود تھا اور شہید ہوا جبکہ عون اصغر مدینہ کے واقعۂ حرہ میں شہید ہوا[2] ۔

امام حسین کی ہمراہی

حضرت امام حسین ؑ کے مکہ سے کوفہ کی طرف سفر کرنے کے بعد عبد اللہ بن جعفر نے امام حسین ؑ کو اس سفر سے منع کرنے کیلئے خط اپنے بیٹوں محمد اور عون کے ذریعے امام کی طرف بھیجا۔جب عبد اللہ نے امام حسین ؑ کو اپنے ارادے میں نہایت مصمم پایا تو اپنے بیٹوں سے امام کے ساتھ جانے اور ان کی ہمراہی میں جہاد کرنے کا کہا ۔

شہادت

10 محرم 61 ہجری کو کربلا میں درج ذیل رجز پڑھتے ہوئے میدان جہاد میں اترے:

ان تنکرونی فانا ابن جعفرشهید صدقٍ فی الجنان ازهر
یطیر فیها بجناحٍ اخضرکفی بهذا شرفاً فی المحشر

ابن شہر آشوب کے مطابق اس نے تین سواروں اور اٹھارہ پیادہ جنگجوؤں کو قتل کیا اور عبد اللہ بن قطنہ کے ہاتھوں شہید ہوئے [3]۔غیر معروف زیارت ناحیہ میں عون کے بارے میں درج ذیل کلمات ملتے ہیں : السَّلَامُ عَلَی عَوْنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ الطَّیارِ فِی الْجِنَانِ حَلِیفِ الْإِیمَانِ وَ مُنَازِلِ الْأَقْرَانِ النَّاصِحِ لِلرَّحْمَنِ التَّالِی لِلْمَثَانِی وَ الْقُرْآنِ لَعَنَ اللَّهُ قَاتِلَهُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ قُطْبَةَ النَّبْهَانِی ۔

حوالہ جات

  1. ابن جوزی، تذکرہ الخواص، ص۱۷۵
  2. مقاتل الطالبیین، ص۹۴ و ۱۲۴؛ مناقب ابن شہرآشوب، ج۴، ص۱۲۲
  3. مناقب ابن شہرآشوب، ج۴، ص۱۰۶

مآخذ

  • مقاتل الطالبيين‏، ابوالفرج اصفہانى‏، دار المعرفہ، بيروت‏.
  • المناقب، ابن شہرآشوب، علامہ‏، قم‏، 1379 ق‏.
  • الارشاد فی معرفہ حجج الله علی العباد، شیخ مفید، چاپ کنگرہ شیخ مفید، اول، قم، ۱۴۱۳ق.