ضرغامہ بن مالک تغلبی
کوائف | |
---|---|
نام: | ضَرْغامَہ بن مالک تَغلِبی |
مقام سکونت | کوفہ |
شہادت | روز عاشورا 61ھ |
مقام دفن | حرم امام حسینؑ |
ضَرْغامَہ بن مالک تَغلِبی (شہادت 61 ھ)، شہدائے کربلا میں سے ہیں، مسلم بن عقیل کی شہادت کے بعد عبید اللہ بن زیاد کے لشکر کے ساتھ کربلا میں وارد ہوئے اور امام حسین (ع) کے قافلہ سے ملحق ہو گئے اور روز عاشورا شہید ہوئے۔
نسب
قبیلہ بنی تغلب سے تعلق ہونے کی وجہ سے انہیں تغلبی کہا جاتا ہے۔[1] بنی تغلب، تغلب بن وائل بن قاسط سے منسوب قبیلہ و طایفہ ہے۔[2] شیخ طوسی نے ان کے قبیلہ کی طرف اشارہ کئے بغیر انہیں اصحاب امام حسین علیہ السلام میں شمار کیا ہے۔[3]
واقعہ کربلا
ضرغامہ بن مالک کوفہ کے شیعوں میں سے تھے جنہوں نے مسلم بن عقیل کے ساتھ بیعت کی اور ان کی شہادت کے بعد کوفہ سے خارج ہونے والے تمام راستے بند تھے اس لئے انہوں نے دشمن کا لباس پہن کر[4] عبید اللہ بن زیاد کے لشکر کے ساتھ شہر سے خارج ہوئے اور کربلا پہچ کر امام حسین (ع) کے قافلہ سے ملحق ہو گئے۔
روز عاشورا جنگ میں بعض کو زخمی اور بعض کو قتل کیا۔[5] آخرکار حملہ اول میں[6] اور ایک قول کی بناء پر نماز ظہر کے بعد[7] شہید ہوئے۔ نقل ہوا ہے کہ وہ جنگ کے وقت یہ رجز پڑھ رہے تھے:
|
ترجمہ: مالک ضرغام کی ضربت کے آمادہ ہو رہو، ایسے جوان کی ضرب جو بزرگواروں کی حمایت کرتا ہے اور خداوند مالک و دانا سے کامل ثواب کی امید کرتا ہے۔
زیارت ناحیہ غیر معروفہ[10] و زیارت رجبیہ امام حسین (ع)[11] میں ان پر اس طرح سے سلام کیا گیا ہے: «اَلسّلامُ عَلی ضَرغامَةِ بنِ مالک»
حوالہ جات
- ↑ مامقانی، تنقیح المقال، ج۲، ص۱۰۶.
- ↑ سمعانی، الانساب، ج۱، ص۴۶۹.
- ↑ شیخ طوسی، رجال، ۱۳۷۳ش، ج۱، ص۱۰۱.
- ↑ کمره ای، عنصر شجاعت، ۱۳۹۰ش، ج۳، ص۳.
- ↑ سماوی، ابصار العین، ۱۴۱۹ق، ج۱، ص۱۹۹.
- ↑ ابن شہر آشوب، مناقب آل ابی طالب، ۱۳۷۶ق، ج۳، ص۲۳۲.
- ↑ سماوی، ابصار العین، ۱۴۱۹ق، ج۱، ص۱۹۹.
- ↑ ابن شہر آشوب، مناقب آل ابی طالب، ۱۳۷۶ق، ج۳، ص۲۵۳.
- ↑ مع الرکب الحسینی، ۱۴۲۳ق، ج۴، ص۱۷۰.
- ↑ ابن مشہدی، المزار الکبیر، ۱۴۱۹ق، ص۴۹۴.
- ↑ ابن طاووس، اقبال الاعمال، ۱۴۰۹ق، ج۲، ص۷۱۴.
مآخذ
- ابن شہر آشوب، محمد بن علی، مناقب آل ابی طالب علیہم السلام
- سماوی، محمد، إبصار العین فی أنصار الحسین، دانشگاه شہید محلاتی، قم، اول، ۱۴۱۹ق
- طوسی، محمد بن حسن، رجال الطوسی، محقق قیومی اصفہانی، دفتر انتشارات اسلامی، قم، ۱۳۷۳ش
- عسقلانی، ابن حجر، الاصابہ، محقق عبد الموجود عادل احمد، نشر دار الکتب العلمیہ منشورات محمد علی بیضون، بیروت
- مامقانی، عبد اللّه، تنقیح المقال فی علم الرجال، چاپ سنگی، نجف، ۱۳۴۹-۱۳۵۲ش
- محلاتی، ذبیح الله، فرسان الہیجاء، مصحح حامد فدوی اردستانی، نشر مرتضوی، ۱۳۸۹ش
- مقرم، عبدالرزاق، مقتل الحسین علیہ السلام، مؤسسہ الخرسان للمطبوعات و نشر، بیروت
- ابن طاووس، علی بن موسی؛ الإقبال بالأعمال الحسنہ، (ط- الحدیثہ) محقق و مصحح، جواد قیومی اصفہانی، قم، دفتر تبلیغات اسلامی، ۱۳۷۶ش
- کوفی، فضیل بن رسان، تَسمیةُ مَن قَتَلَ معَ الحُسین بن علی علیہما السّلام مِن وُلده و إخوتہ و أهلہ و شیعتہ، آل البیت، قم، ۱۴۰۶ق