مسودہ:پانی
| یہ مقالہ ایک فقہی موضوع کے بارے میں توصیفی تحریر ہے اور دینی اعمال کے لئے معیار نہیں بن سکتا۔ دینی اعمال کے لئے دیگر مصادر کی طرف رجوع کریں۔ |
| بعض عملی اور فقہی احکام |
|---|
پانی، وہ واحد مائع ہے جو اسلامی احکام میں نجاست[1] کو پاک کرنے والی چیزوں[2] میں شمار ہوتا ہے بشرطیکہ خود پاک اور مطلق ہو اور دھوتے وقت مضاف نہ ہو جائے اور نجاست کی وجہ سے اس کا رنگ، بو یا ذائقہ تبدیل نہ ہو جائے اور نجس چیز سے عین نجاست بھی زائل ہو جائے۔[3]
قرآن کی متعدد آیات میں پانی کو زندگی اور حیات کا سرچشمہ اور اللہ تعالی کی نعمت کے طور پر یاد کیا گیا ہے۔[4] اسی طرح آسمان سے پانی کے نزول، نجس چیز کو پاک کرنے کی خاصیت[5] اور ہواؤں اور بارشوں کے ساتھ اس کے تعلق کا ذکر بھی آیا ہے۔ مزید برآں، قرآن میں جنت کی نہروں اور پانی کی ملکوتی حقیقت کی طرف بھی اشارہ کیا گیا ہے، جیسا کہ سورہ ہود آیت نمبر 7 «وَ کانَ عَرْشُہُ عَلَی الْماءِ» (اور اس کا عرش پانی پر تھا) میں اس حقیقت کی طرف اشاہ ہوا ہے۔[6]
احادیث میں پانی کی بعض اقسام جیسے بارش کا پانی، آب نیسان، آب زمزم اور آب فرات کے بارے میں تبرک اور شفا بخشی جیسے آثار نقل ہوئے ہیں[7] یہاں تک کہ آب جاری کو دیکھنا بھی آنکھوں کی روشنی کا باعث قرار دیا گیا ہے۔[8] اسی طرح حدیثِ نبوی میں پانی کو دنیا و آخرت کا بہترین مشروب قرار دیا گیا ہے۔[9] حوضِ کوثر سے پانی پینے کو مؤمنین کی آرزوؤں میں شمار کیا گیا ہے۔[10] اس کے علاوہ کنوؤں کا بھر جانا،[11] پتھر سے پانی کا چشمہ جاری ہونا[12] اور آب زمزم کا جاری ہونا[13] پانی سے متعلق بعض معجزات میں شمار کئے گئے ہیں۔ شیعہ نطقہ نگاہ سے امام حسینؑ کی پیاس، آپ کو پانی سے محرومی رکھنا اور پیاس کی حالت میں آپ کی شہادت روز عاشورا کے اہم ترین مصائب میں شمار ہوتے ہیں۔[14]
فقہ میں پانی کو مطلق اور مضاف، نیز نجاست سے متاثر ہونے کے اعتبار سے قلیل اور کثیر میں تقسیم کیا جاتا ہے۔[15] اس طرح فقہ کے مختلف ابواب، مثلاً طہارت، کھانے پینے کے احکام، بنجر زمینوں کو آباد کرنے اور مزارعت و مساقات میں پانی سے متعلق مختلف احکام بیان ہوئے ہیں، جن میں حج کے دوران آبِ زمزم پینا،[16] حاجیوں[17] اور قیدیوں[18] کو پانی پلانا، پانی کی خرید و فروخت[19] جانوروں کو پانی پلانا،[20] دودھ میں پانی ملانا،[21] ذبح سے پہلے جانور کو پانی پلانا،[22] پانی کے مقام پر پہنچنے پر جانور کے سامنے پانی پیش کرنا[23] نوزائیدہ بچے کو آب فرات سے گھٹی دینا[24] اور کسی انسان کو پانی میں ڈبو کر قتل کرنے کی ممانعت[25] جیسے موضوعات شامل ہیں۔
اسی طرح پینے کے آداب میں بسم اللہ پڑھنا، رات کے وقت بیٹھ کر اور دن کے وقت کھڑے ہو کر پانی پینا[26] سیدالشہداء پر درود و سلام بھیجنا اور آپ کے قاتلوں پر لعن کرنا مستحب قرار دیا گیا ہے۔[27] اس کے برعکس جاری یا ٹھہرے ہوئے پانی میں پیشاب کرنا،[28] پانی کے گزرنے کی جگہ نماز پڑھنا،[29] اور دشمن کے علاقے میں پانی چھوڑ کر اسے بہا دینا[30] مکروہ شمار کیا گیا ہے۔
حوالہ جات
- ↑ امام خمینی، تحریرالوسیلہ، ج1، ص132۔
- ↑ بنی ہاشمی خمینی، توضیحالمسائل مراجع، ج1، ص99۔
- ↑ بنی ہاشمی خمینی، توضیحالمسائل مراجع، ج1، ص99۔
- ↑ سورہ انبیاء، آیت 30۔
- ↑ سورہ فرقان، آیت 48۔
- ↑ «سیری در ماہیت نہرہای بہشتی؛ ملکوت نہرہای آبی»، بین الاقوامی قرآنی خبر رساں ادارہ۔
- ↑ نوری، مستدرک الوسائل، ج3، ص134۔
- ↑ برقی، المحاسن، ص622۔
- ↑ نوری، مستدرک الوسائل، ج3، ص129۔
- ↑ قمی، سفینۃ البحار، ج1، ص359۔
- ↑ قمی، سفینۃ البحار، ج1، ص63 و 65، ج2، ص560-561 و 652۔
- ↑ سورہ بقرہ، آیت 60۔
- ↑ قمی، سفینۃ البحار، ج1، ص707۔
- ↑ فروغى اَبرى، مسئلہ آب در کربلا، ص133۔
- ↑ طباطبایی یزدی، العروۃ الوثقی، ج1، ص26-54۔
- ↑ حلی، شرایع الاسلام، ج1، ص207۔
- ↑ حلی، شرایع الاسلام، ج1، ص312۔
- ↑ حلی، شرایع الاسلام، ج1، ص318۔
- ↑ حلی، شرایع الاسلام، ج2، ص45۔
- ↑ حلی، شرایع الاسلام، ج2، ص163-165۔
- ↑ حلی، شرایع الاسلام، ج2، ص10۔
- ↑ نجفی، جواہر الکلام، ج36، ص133۔
- ↑ طباطبایی یزدی، العروۃ الوثقی، ج2، ص415۔
- ↑ نوری، مستدرک الوسائل، ج2، ص620۔
- ↑ حلی، شرایع الاسلام، ج4، ص197۔
- ↑ نجفی، جواہر الکلام، ج36، ص505-508۔
- ↑ کلینی، الکافی، ج6، ص390۔
- ↑ نجفی، جواہر الکلام، ج2، ص68۔
- ↑ نجفی، جواہر الکلام، ج8، ص344۔
- ↑ نجفی، جواہر الکلام، ج2، ص21-66۔
مآخذ
- امام خمینی، سید روحاللہ، تحریرالوسیلہ، تہران، مؤسسہ تنظیم و نشر آثار امام خمینی، 1392ہجری شمسی۔
- برقی، احمد بن محمد، المحاسن، بہتحقیق: جلال الدین محدث، قم، دار الکتب الإسلامیۃ، دوسری اشاعت، 1371ھ۔
- بنیہاشمی خمینی، سید محمدحسن، توضیحالمسائل مراجع، قم، دفتر انتشارات اسلامی جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم، 1381ہجری شمسی۔
- حلی، جعفر بن حسن، شرایع الاسلام فی مسائل الحلال و الحرام، تہران، اعلمی، پہلی اشاعت، 1389ھ۔
- «سیری در ماہیت نہرہای بہشتی؛ ملکوت نہرہای آبی» (جنت کی نہروں کی حقیقت اور ان کی ملکوتی حیثیت)، بین الاقوامی قرآنی خبر رساں ادارہ، تاریخ درج مطلب: 27 جنوری 2024ء، تاریخ مشاہدہ: 15 نومبر 2026ء۔
- طباطبایی یزدی، سید محمدکاظم، العروۃ الوثقی فیما تعم بہ البلوی(المحشّی)، تحقیق: احمد محسنی سبزواری، قم، دفتر انتشارات اسلامی، پہلی اشاعت، 1419ھ۔
- فروغى اَبرى، اصغر، مسئلہ آب در کربلا (کربلا میں پانی کا مسئلہ)، مجلہ تاریخ اسلام در آینہ پژوہش، شمارہ 4، موسم سرما 2004ء۔
- قمی، عباس، سفینہ البحار و مدینہ الحکم و الاثار، قم، دفتر انتشارات اسلامی، 1378ہجری شمسی۔
- کلینی، محمد بن یعقوب، الکافی، بہتحقیق علیاکبر غفاری و محمد آخوندی، تہران، دارالکتب الإسلامیۃ، 1363 ـ 1365ہجری شمسی۔
- محدث نوری، میرزاحسین، مُستَدرَکُ الوسائل و مُستَنبَطُ المسائل، تحقیق مؤسسہ آلالبیت علیہمالسلام، بیروت، پہلی اشاعت، 1408ھ۔
- نجفی، محمدحسن، جَواہر الکلام فی شرحِ شرائعِ الاسلام، تصحیح عباس قوچانی و علی آخوندی، بیروت، دارُ اِحیاء التُّراثِ العربی، ساتویں اشاعت، 1362ہجری شمسی۔