مسودہ:انگور کے پانی کا جوش کھانا
| یہ مقالہ ایک فقہی موضوع کے بارے میں توصیفی تحریر ہے اور دینی اعمال کے لئے معیار نہیں بن سکتا۔ دینی اعمال کے لئے دیگر مصادر کی طرف رجوع کریں۔ |
| بعض عملی اور فقہی احکام |
|---|
انگور کے پانی کا جوش کھانا یا انگور کے رس کا جوش مارنا، اس وقت تک حرام ہے جب تک اس کا دو تہائی حصہ بخار بن کر ختم نہ ہو جائے۔[1] فقہاء کی تصریح کے مطابق ہر قسم کا نشہ آور مشروب اور اسی طرح فقّاع اور ابلا ہوا انگور کا پانی، اس وقت تک نجس شمار ہوتا ہے جب تک اس کا دو تہائی حصہ تبخیر کے ذریعے ختم نہ ہو جائے؛ اگرچہ انگور کا پانی خود بخود جوش کھایا ہو۔[2] متعدد احادیث بھی جوش کھائے ہوئے انگور کے رس کے حرام ہونے پر دلالت کرتی ہیں۔[3] فقہی کتابوں میں انگور کے پانی کے جوش کھانے کا موضوع مختلف ابواب، مثلاً طہارت،[4] کھانے پینے کے احکام،[5] اور حدود[6] میں زیر بحث آیا ہے۔
فقہاء کے مطابق انگور کا پانی جوش میں آنے سے پہلے ہر صورت میں حلال ہے۔ اس کا جوش کھانے کا عمل جو اس کی حرمت کا باعث بنتا ہے، وہ یہ ہے کہ انگور کا پانی اس طرح کھولنے لگے کہ اصطلاحاً اس میں بلبلے اٹھنے لگیں اور وہ نیچے سے اوپر کی طرف حرکت کرنے لگے۔ اگر اس مرحلے کے بعد انگور کا پانی سرکہ میں تبدیل ہو جائے تو وہ دوبارہ حلال ہو جاتا ہے۔ اسی طرح اگر انگور کا پانی آگ کی حرارت سے جوش کھائے تو جب تک اس کا دو تہائی حصہ بخار بن کر ختم نہ ہو جائے، وہ حرام رہتا ہے؛ تاہم دو تہائی حصہ تبخیر کے ذریعے ختم ہونے کے بعد باقی حصہ حلال ہو جاتا ہے۔ اس شرعی مقدار کی علامت یہ ہے کہ انگور کا پانی میٹھا اور گاڑھا ہو جائے اور برتن کی دیواروں سے چپکنے لگے۔[7]
مشہور فقہاء کے مطابق انگور کے پانی کے تمام احکام شراب کے احکام کی مانند ہے؛ یعنی حرمت، نجاست اور حتیٰ کہ پینے کی شرعی سزا (حد) کے اعتبار سے بھی اسے خمر ہی کی طرح شمار کیا جاتا ہے۔[8]
حوالہ جات
- ↑ مؤسسہ دائرۃ المعارف فقہ اسلامی، فرہنگ فقہ، ج3، ص138۔
- ↑ برائے نمونہ ملاحظہ کیجئے: علامہ حلی، مختلف الشیعۃ، ج1، ص469؛ نجفی، مجمع الرسائل، ص41۔
- ↑ برائے نمونہ ملاحظہ کیجئے: شیخ طوسی، تہذیب الاحکام، ج9، ص122؛ شیخ صدوق، علل الشرائع، ج2، ص477۔
- ↑ ملاحظہ کیجئے: شہید ثانی، الروضۃ البہیۃ، ج1، ص54؛ خمینی، تحریر الوسیلۃ، ج1، ص118۔
- ↑ ملاحظہ کیجئے: شہید ثانی، الروضۃ البہیۃ، ج4، ص129؛ خمینی، تحریر الوسیلۃ، ج2، ص166۔
- ↑ ملاحظہ کیجئے: شہید ثانی، الروضۃ البہیۃ، ج4، ص329؛ خمینی، تحریر الوسیلۃ، ج2، ص478۔
- ↑ برائے نمونہ ملاحظہ کیجئے: ابن براج، المہذب، ج2، ص433؛ محقق حلی، نکت النہایۃ، ج3، ص109؛ میرزای قمی، جامع الشتات، ج1، ص46۔
- ↑ برائے نمونہ ملاحظہ کیجئے: شہید ثانی، تحریر الروضۃ، ص560۔
مآخذ
- ابن براج، عبدالعزیز بن نحریر، المہذب، قم، نشر جامعہ مدرسی حوزہ علمیہ، 1406ھ۔
- خمینی، سید روح اللہ، تحریر الوسیلۃ، قم، دارالکتب العلمیۃ، دوسری اشاعت، 1390ہجری شمسی۔
- شہید ثانی، زین الدین بن علی، الروضۃ البہیۃ فی شرح اللمعۃ الدمشقیۃ، قم، مجمع الفکر الاسلامی، 1390ہجری شمسی۔
- شہید ثانی، زین الدین بن علی، تحریر الروضہ فی شرح اللمعۃ الدمشقیۃ، ترجمہ مہدی دادمرزی، قم، نشر طہ، 1392ہجری شمسی۔
- شیخ صدوق، محمد بن علی، علل الشرائع، نجف، مکتب الحیدریہ، 1383ھ۔
- شیخ طوسی، محمد بن حسن، تہذیب الاحکام، تہران، دار الکتب الاسلامیہ، چوتھی اشاعت، 1407ھ۔
- علامہ حلّی، حسن بن یوسف، مختلف الشیعۃ، قم، مؤسسۃ النشر الاسلامی التابعۃ لجماعۃ المدرسین، دوسری اشاعت، 1413ھ۔
- مؤسسہ دائرۃالمعارف فقہ اسلامی، فرہنگ فقہ مطابق مذہب اہل بیت(ع)، زیرنظر: سید محمود ہاشمی شاہرودی، قم، مؤسسہ دائرۃالمعارف فقہ اسلامی، 1385ہجری شمسی۔
- محقق حلی، جعفر بن حسن، نکت النہایۃ، قم، نشر جامعہ مدرسی حوزہ علمیہ، 1412ھ۔
- میرزای قمی، ابوالقاسم بن محمدحسن، جامع الشتات في أجوبۃ السؤالات، تہران، مؤسسہ کیہان، 1413ھ۔
- نجفی، محمدحسن، مجمع الرسائل، مشہد، مؤسسہ صاحب الزمان(عج)، 1415ھ۔