ذبیحہ اہل کتاب

ویکی شیعہ سے

ذَبیحہ اہل کتاب سے مراد وہ جانور ہے جسے کسی اہل کتاب شخص (کسی ایسے دین کا پیروکار جس کا پیغمبر صاحب کتاب الہی ہو) نے ذبح کیا ہو۔[1] غالبا فقہائے شیعہ اہل کتاب کے ہاتھوں ذبح شدہ جانور کو حرام سمجھتے ہیں،[2] اگرچہ دوران ذبح اس نے خدا کا نام لیا ہو۔[3] شیعہ فقہاء احادیث[4] سے استناد کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ جو سورہ مائدہ کی آیت5 میں اہل کتاب کے ہاتھوں سے کھانا کھانا حلال اور جائز جانا گیا ہے اس سے مراد عام خوراک ہے، اہل کتاب کے ہاتھوں ذبح شدہ جانور کا گوشت اس حکم میں شامل نہیں ہے۔[5] ان فقہاء کی نظر میں خون جہندہ رکھنے والے جانوروں کو اگر اہل کتاب ذبح کرے تو وہ مردار اور نجس ہے لہذا اس جانور کی کھال اور جلد سے استفادہ نہیں کیا جاسکتا۔[6]

بعض دیگر فقہائے شیعہ بعض احادیث[7] سے استدلال کرتے ہوئے اہل کتاب کے ذبیحہ کو حلال قرار دیتے ہیں؛ علامہ حلی نے اس قول کو ابن‌ابی‌ عقیل[8] اور ابن‌جُنید اِسکافی،[9] کی طرف نسبت دی ہے۔ شیخ صدوق[10] اور محقق اَردبیلی،[11] کے مطابق اہل کتاب کا ذبیحہ اس صورت میں حلال ہے جبکہ اس نے جانور کو ذبح کرتے وقت اللہ کا نام لیا ہو۔[12]

اس موضوع پر تحریر شدہ آثار مندرجہ ذیل ہیں:

  • کتاب «تحریم ذبائح اهل الکتاب»، اس کتاب کے مولف شیخ مفید(متوفیٰ:413ھ) ہیں۔[13] انہوں نے اس کتاب میں قرآن، روایات اور اجماع سے استناد کرتے ہوئے اہل کتاب کے ذبیحہ کو حرام قرار دیا ہے؛[14] اور مخالفینِ حرمت کے رد میں چند دلائل پیش کیے ہیں۔[15]
  • کتاب «حرمة ذبائح اهل الکتاب»، اس کتاب کو شیخ بَہایی(متوفیٰ:1031ھ) نے[16] شاه عباس صَفَوی کی درخواست پر تالیف کیا ہے۔[17] انہوں نے اس کتاب میں پہلے شیعہ اور سنی علما کے اس موضوع سے متعلق نظریات کا جائزہ لیا ہے،[18] مولف نے اہل کتاب کے ذبیحہ حرام ہونے میں تردید کی ہے اور اس سلسلے میں حرمت یا حلیت کا فتوا دینے سے گریز کرتے ہوئے جملہ:«اللہ کو تمام چیزوں کی حقیقت معلوم ہے»، بیان کیا ہے۔[19]

متعلقہ مضامین

حوالہ جات

  1. مؤسسه دایرةالمعارف فقه اسلامی، فرهنگ فقه، 1382ہجری شمسی، ج3، ص701.
  2. ملاحظہ کریں: شیخ طوسی، النهایة، 1400ھ، ج1، ص582؛ سید مرتضی، الانتصار، 1415ھ، ج1، ص403؛ شیخ مفید، المقنعه، 1413ھ، ص579؛ نجفی، جواهر الکلام، 1362ہجری شمسی، ج31، ص86؛ امام خمینی، تحرير الوسيلة، 1392ہجری شمسی، ج2، ص156؛ مکارم شیرازی، استفتاءات جديد، 1427ھ، ج2، ص410؛ بنی‌هاشمی خمینی، توضیح المسائل مراجع، 1392ہجری شمسی، ج2، ص745.
  3. شیخ طوسی، النهایة، 1400ھ، ج1، ص582؛ بنی‌هاشمی خمینی، توضیح المسائل مراجع، 1392ہجری شمسی، ج2، ص745.
  4. کلینی، الکافی، 1407، ج6، ص264.
  5. گلپایگانی، مجمع المسائل، 1409ھ، ج1، ص39.
  6. بنی‌هاشمی خمینی، توضیح المسائل مراجع، 1392ہجری شمسی، ج2، ص745.
  7. حر عاملی، وسائل الشیعة، 1409ھ، ج16، ص289.
  8. علامه حلی، مختلف الشيعة، 1413ھ، ج8، ص316.
  9. علامه حلی، مختلف الشيعة، 1413ھ، ج8، ص316.
  10. شیخ صدوق، المقنع، 1415ھ، ص417.
  11. محقق اردبیلی، مجمع الفائدة و البرهان، مؤسسة النشر الإسلامی، ج11، ص78.
  12. نجفی، جواهر الکلام، 1362ھ، ج36، ص80.
  13. شیخ مفید، تحریم ذبائح اهل الکتاب، 1413ھ.
  14. شیخ مفید، تحریم ذبائح اهل الکتاب، 1413ھ، ص20.
  15. شیخ مفید، تحریم ذبائح اهل الکتاب، 1413ھ، ص24.
  16. شیخ بهایی، حرمة ذبائح اهل الکتاب، 1410ھ.
  17. شیخ بهایی، حرمة ذبائح أهل الكتاب، 1410ھ، ص58.
  18. شیخ بهایی، حرمة ذبائح أهل الكتاب، 1410ھ، ص63.
  19. شیخ بهایی، حرمة ذبائح أهل الكتاب، 1410ھ، ص74.

مآخذ

  • امام خمینی، سید روح‌الله، تحریر الوسیلة، قم، مؤسسة تنظيم و نشر آثار امام خمينی، 1392ہجری شمسی.
  • بنی‌هاشمی خمینی، محمدحسن، توضیح‌المسائل مراجع، قم، دفتر انتشارات اسلامی، 1392ہجری شمسی.
  • حر عاملی، محمد بن حسن، وسائل الشيعة، قم، مؤسسه آل‌البیت، 1409ھ.
  • سید مرتضی، علی بن حسین، الانتصار فی انفرادات الإمامية، قم، مؤسسة النشر الإسلامی، 1415ھ.
  • شیخ بهایی، محمد بن حسین، حرمة ذبائح اهل الکتاب، بیروت، موسسةالاعلمی للمطبوعات، 1410ھ.
  • شیخ صدوق، محمد بن علی، المقنع، قم، مؤسسة الإمام الهادی، 1415ھ.
  • شیخ طوسی، محمد بن حسن، النهایة فی مجرد الفقه و الفتاوی، بیروت، دار الکتاب العربی، 1400ھ.
  • شیخ مفید، محمد بن محمد، المقنعة، قم، كنگره جهانى هزاره شيخ مفيد، 1413ھ.
  • شیخ مفید، محمد بن محمد، تحریم ذبائح اهل الکتاب، قم، نشر المؤتمر العالمی لالفیه الشیخ المفید، 1413ھ.
  • علامه حلی، حسن بن یوسف، مختلف الشیعة فی أحکام الشریعة، قم، مؤسسة النشر الإسلامی، 1413ھ.
  • کلینی، محمد بن یعقوب، الکافی، تصحیح: علی‌اکبر غفاری، تهران، دار الكتب الإسلامية، 1407ھ.
  • گلپایگانی، سید محمدرضا، مجمع المسائل‌، قم، دار القرآن الکریم، 1409ھ.
  • مؤسسه دایرةالمعارف فقه اسلامی، فرهنگ فقه مطابق مذهب اهل‌بیت، قم، مرکز دایرةالمعارف فقه اسلامی، 1382ہجری شمسی.
  • محقق اردبیلی، احمد بن محمد، مجمع الفائدة والبرهان في شرح إرشاد الأذهان، تحقیق: مجتبی عراقی، قم، مؤسسة النشر الإسلامی، بی‌تا.
  • مکارم شیرازی، ناصر، استفتاءات جديد، قم، مدرسه امام على بن ابى‌طالب(ع)، 1427ھ.
  • نجفی، محمدحسن، جواهر الکلام فی شرح شرائع الإسلام، محقق: محمود قوچانی، تهران، دارالکتب الاسلامیه، 1362ہجری شمسی.