دعائے سحر

ویکی شیعہ سے
(دعای سحر سے رجوع مکرر)
دعا و مناجات

دعائے سَحَر ان دعاؤں کا عنوان ہے جو ماہ رمضان کے دنوں میں وقتِ سحر پڑھی جاتی ہیں۔ ان دعاؤں میں مشہور ترین وہی دعا ہے جو امام رضاؑ نے امام محمد باقرؑ سے نقل کی ہے اور اس کا آغاز "اللَّہُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ بَہَائِكَ بِأَبْہَاہُ وَ كُلُّ بَہَائِكَ بَہِيٌّ" سے ہوتا ہے۔ یہ دعا شیخ عباس قمی کی مفاتیح الجنان میں ماہ مبارک رمضان کے اعمال کے ضمن میں دعائے ابو حمزہ ثمالی سے قبل منقول ہے[1] اور شیعیان اہل بیت رمضان المبارک میں صبح کے اوقات میں اس کی قرائت کا اہتمام کرتے ہیں۔ دعائے سحر پر متعدد شرحیں لکھی گئی ہیں جن میں امام خمینی کی شرح دعائے سحر بھی شامل ہے۔ یہ دعا دعائے بہاء کے عنوان سے بھی مشہور ہے۔

سند

دعائے سحر ان دعاؤں کا عمومی عنوان ہے کہ ماہ رمضان کے سحر کے اوقات میں پڑھی جاتی ہیں۔ مشہور ترین دعائے سحر یہی ہے جو امام رضاؑ نے امام محمد باقرؑ سے نقل کی ہے اور سید بن طاؤس نے اقبال الاعمال میں[2] اس دعا کا سلسلۂ سند شیخ طوسی کے واسطے سے علی بن حسن بن فضال اور ابن ابی قرّہ تک پہنچایا ہے اور اس دعا کو ماہ مبارک رمضان کے اعمالِ سَحَر کے ضمن میں نقل کیا ہے۔ نیز مجلسی نے بحار الانوار[3] اور زاد المعاد[4] میں اور شیخ عباس قمی نے مفاتیح الجنان[5] میں دعائے سحر کو نقل کیا ہے۔

دعائے سحر کی منزلت

ایوب بن یقطین نے امام رضاؑ کے نام ایک خط ارسال کیا جس میں آپؑ سے اس دعا کے سلسلہ سند کی درستگی بیان کرنے کی امامؑ سے درخواست کی گئی۔ امامؑ نے انہیں لکھا:

ہاں! یہ ماہ رمضان کے صبح کے اوقات میں امام محمد باقرؑ کی دعا ہے۔ میرے والد نے اپنے جد امجد امام محمد باقرؑ سے نقل کیا کہ اللہ کا "اسم اعظم" اس دعا میں ہے، پس جب بھی دعا کرو، تو دعا کرنے میں بہت کوشش کرو، کیونکہ اس میں علم چھپا ہوا ہے اور اس کو نا اہلوں سے دور رکھو۔ منافقین، جھٹلانے والے، اور منکرین اس کے اہل نہیں ہیں اور یہ دعائے مباہلہ ہے}}۔[6]

قرائت کا وقت

جیسا کہ امام رضاؑ کی مذکورہ حدیث[7] میں مذکور ہے، اس دعا کی قرائت کا وقت سحر کا وقت ہے اور شیعہ ماہ رمضان میں سحر کے وقت اس دعا کی قرائت کا اہتمام کرتے ہیں۔

مضامین

دعائے سحر سے اقتباس:
"اللَّہُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ عِزَّتِكَ بِأَعَزِّہَا وَ كُلُّ عِزَّتِكَ عَزِيزَةٌ اللَّہُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ بِعِزَّتِكَ كُلِّہَا اللَّہُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ مَشِيَّتِكَ بِأَمْضَاہَا وَ كُلُّ مَشِيَّتِكَ مَاضِيَةٌ اللَّہُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ بِمَشِيَّتِكَ كُلِّہَا اللَّہُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ قُدْرَتِكَ بِالْقُدْرَةِ الَّتِي اسْتَطَلْتَ بِہَا عَلَى كُلِّ شَيْ‏ءٍ وَ كُلُّ قُدْرَتِكَ مُسْتَطِيلَةٌ."

ابن طاؤس، اقبال الاعمال، ص345.

دعائے سحر میں کل 23 فقرے ہیں اور سب کے سب "اللَّہُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ" سے شروع ہوتے ہیں اور اللہ تعالی سے اس کے حسن و جمال، جلال و عظمت، نور، رحمت، کلام، کمال، اسماء، عزت، مشیت، قدرت، علم، قول، تقاضوں، شرف کے مراتب و مدارج، سلطنت، فرمانروائی، اعلی مقام، احسانِ قدیم، آیات، شان اور جبروت کے واسطے درخواست و التجا کی جاتی ہے اور بعد ازاں عرض کیا جاتا ہے: "اے پروردگار! میں تجھ سے درخواست کرتا ہوں اس شیئے کے واسطے جس کے واسطے سے جب بھی التجا کروں تو قبول فرماتا ہے، پس اے معبود! میری دعا قبول فرما"۔ دعا کے آخر میں ہدایت کی گئی ہے کہ: "دعا کے بعد، جو بھی حاجت ہو خدا سے طلب کرو، اور یقین جانو کہ حاجت پوری ہوگی"۔

شرحیں

دعائے سحر پر مختلف شرحیں لکھی گئی ہیں:

  • شرح دعائے سحر، بقلم: شیخ محمد صالح بن میرزا فضل اللہ مازندرانی حائری۔
  • شرح دعائے سحر، بقلم: محمد بن سلیمان تنکابنی۔
  • شرح دعائے سحر، بقلم: مولی ہدایت اللہ بن محمد حسین آشتیانی، بزبان فارسی۔[8]
  • شرح دعائے سحر، بقلم: امام خمینی۔
  • معارف الہی، بقلم: احمد زمردیان۔

بہائیوں کا ناجائز فائدہ

بہائیوں نے اس دعا کے بارے میں بعض تاویلیں کی ہیں جو شیعیان اہل بیت کے ہاں قابل قبول نہیں ہیں اور اسلامی تعلیمات سے ناسازگار ہیں۔[9]

دعا کا متن اور ترجمہ

متن ترجمہ
دُعاءُ السَحَر:

اللَّہُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ بَہَائِكَ بِأَبْہَاہُ وَكُلُّ بَہَائِكَ بَہِيٌّ اللَّہُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ بِبَہَائِكَ كُلِّہِ اللَّہُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ جَمَالِكَ بِأَجْمَلِہِ وَكُلُّ جَمَالِكَ جَمِيلٌ اللَّہُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ بِجَمَالِكَ كُلِّہِ اللَّہُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ جَلالِكَ بِأَجَلِّہِ وَكُلُّ جَلالِكَ جَلِيلٌ اللَّہُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ بِجَلالِكَ كُلِّہِ اللَّہُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ عَظَمَتِكَ بِأَعْظَمِہَا وَكُلُّ عَظَمَتِكَ عَظِيمَةٌ اللَّہُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ بِعَظَمَتِكَ كُلِّہَا اللَّہُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ نُورِكَ بِأَنْوَرِہِ وَكُلُّ نُورِكَ نَيِّرٌ اللَّہُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ بِنُورِكَ كُلِّہِ اللَّہُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ رَحْمَتِكَ بِأَوْسَعِہَا وَكُلُّ رَحْمَتِكَ وَاسِعَةٌ اللَّہُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ بِرَحْمَتِكَ كُلِّہَا اللَّہُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ كَلِمَاتِكَ بِأَتَمِّہَا وَكُلُّ كَلِمَاتِكَ تَامَّةٌ اللَّہُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ بِكَلِمَاتِكَ كُلِّہَا اللَّہُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ كَمَالِكَ بِأَكْمَلِہِ وَكُلُّ كَمَالِكَ كَامِلٌ اللَّہُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ بِكَمَالِكَ كُلِّہِ اللَّہُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ أَسْمَائِكَ بِأَكْبَرِہَا وَكُلُّ أَسْمَائِكَ كَبِيرَةٌ اللَّہُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ بِأَسْمَائِكَ كُلِّہَا اللَّہُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ عِزَّتِكَ بِأَعَزِّہَا وَكُلُّ عِزَّتِكَ عَزِيزَةٌ اللَّہُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ بِعِزَّتِكَ كُلِّہَا اللَّہُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ مَشِيَّتِكَ بِأَمْضَاہَا وَكُلُّ مَشِيَّتِكَ مَاضِيَةٌ اللَّہُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ بِمَشِيَّتِكَ كُلِّہَا اللَّہُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ قُدْرَتِكَ بِالْقُدْرَةِ الَّتِي اسْتَطَلْتَ بِہَا عَلَى كُلِّ شَيْ‏ءٍ وَكُلُّ قُدْرَتِكَ مُسْتَطِيلَةٌ اللَّہُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ بِقُدْرَتِكَ كُلِّہَا اللَّہُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ عِلْمِكَ بِأَنْفَذِہِ وَكُلُّ عِلْمِكَ نَافِذٌ اللَّہُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ بِعِلْمِكَ كُلِّہِ اللَّہُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ قَوْلِكَ بِأَرْضَاہُ وَكُلُّ قَوْلِكَ رَضِيٌّ اللَّہُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ بِقَوْلِكَ كُلِّہِ اللَّہُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ مَسَائِلِكَ بِأَحَبِّہَا إِلَيْكَ وَكُلُّہَا [وَكُلُّ مَسَائِلِكَ‏] إِلَيْكَ حَبِيبَةٌ اللَّہُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ بِمَسَائِلِكَ كُلِّہَا اللَّہُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ شَرَفِكَ بِأَشْرَفِہِ وَكُلُّ شَرَفِكَ شَرِيفٌ اللَّہُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ بِشَرَفِكَ كُلِّہِ اللَّہُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ سُلْطَانِكَ بِأَدْوَمِہِ وَكُلُّ سُلْطَانِكَ دَائِمٌ اللَّہُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ بِسُلْطَانِكَ كُلِّہِ اللَّہُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ مُلْكِكَ بِأَفْخَرِہِ وَكُلُّ مُلْكِكَ فَاخِرٌ اللَّہُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ بِمُلْكِكَ كُلِّہِ اللَّہُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ عُلُوِّكَ بِأَعْلاہُ وَكُلُّ عُلُوِّكَ عَالٍ اللَّہُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ بِعُلُوِّكَ كُلِّہِ اللَّہُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ مَنِّكَ بِأَقْدَمِہِ وَكُلُّ مَنِّكَ قَدِيمٌ اللَّہُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ بِمَنِّكَ كُلِّہِ اللَّہُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ آيَاتِكَ بِأَكْرَمِہَا وَكُلُّ آيَاتِكَ كَرِيمَةٌ اللَّہُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ بِآيَاتِكَ كُلِّہَا اللَّہُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ بِمَا أَنْتَ فِيہِ مِنَ الشَّأْنِ وَالْجَبَرُوتِ وَأَسْأَلُكَ بِكُلِّ شَأْنٍ وَحْدَہُ وَجَبَرُوتٍ وَحْدَہَا اللَّہُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ بِمَا تُجِيبُنِي [بِہِ‏] حِينَ أَسْأَلُكَ فَأَجِبْنِي يَا اللَّہُ۔

سحری کے وقت کی دعا

اے معبود! تجھ سے سوال کرتا ہوں تیری خوبصورتی کے خوبصورت ترین مرتبے کے واسطے، اور تیری ہر خوبصورتی بہت خوبصورت ہے، اے معبود! تجھ سے سوال کرتا ہوں تیری خوبصورتی کے تمام مراتب کے واسطے؛ اے معبود! تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے جمال کے اعلی ترین مرتبے کے واسطے، اور تیرے جمال کے تمام مراتب بہت جمیل ہیں، اے معبود! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے جمال کے تمام مراتب کے واسطے؛ اے معبود تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے جلال کے نمایاں ترین مرتبے کے واسطے، اور تیرے جلال کے تمام مراتب نمایاں ہیں، اے معبود! تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے جلال کے تمام مراتب کے واسطے؛ اے معبود! تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے تیری عظمت کے اعلی ترین مرتبے کے واسطے، اور تیری عظمت کے تمام مراتب بہت عظیم ہیں، اے معبود! تجھ سے سوال کرتا ہوں تیری عظمت کے تمام مراتب کے واسطے؛ اے معبود! تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے نور کے نورانی ترین مرتبے کے واسطے، اور تیرے نور کے تمام مراتب بہت ہی نورانی ہیں، اے معبود! تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے نور کے تمام مراتب کے واسطے؛ اے معبود! تجھ سے سوال کرتا ہوں تیری رحمت کے وسیع ترین مرتبے کے واسطے؛ اور تیری رحمت کے تمام مراتب بہت وسیع ہے، اے معبود! تجھ سے سوال کرتا ہوں تیری رحمت کے تمام مراتب کے واسطے؛ اے معبود! تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے کامل ترین کلمات کے واسطے، اور تیرے کلمات کے تمام مراتب کامل ہیں، اے معبود! تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے کلمات کے تمام مراتب کے واسطے؛ اے معبود! تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے کمال کے تمام مراتب کے واسطے، اور تیرے کمال کے تمام مراتب کامل ہیں، اے معبود! تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے کمال کے تمام مراتب کے واسطے؛ اے معبود! تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے اسماء کے سب سے بڑے مرتبے کے واسطے، اور تیرے اسماء کے تمام مراتب بہت بڑے ہیں، اے معبود! تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے تمام تر اسماء کے واسطے؛ اے معبود! تجھ سے سوال کرتا ہوں تیری عزت کے عزیز ترین مرتبے کے واسطے، اور تیرے عزت کے تمام مراتب بہت عزیز اور بڑے ہیں، اے معبود! تجھ سے سوال کرتا ہوں تیری عزت کے تمام مراتب کے واسطے؛ اے معبود! تجھ سے سوال کرتا ہوں تیری مرضی اور ارادے کے نافذ ترین مرتبے کے واسطے، اور تیرے ارادے کے تمام مراتب نافذ ہیں، اے معبود! تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے ارادے کے تمام مراتب کے واسطے؛ اے معبود! تجھ سے سوال کرتا ہوں تیری قدرت کے واسطے جس کے ذریعے تو ہر شیئے پر مسلط ہے، اور تیری تیری قدرت کے تمام مراتب تمام موجودات کا احاطہ کئے ہوئے ہیں، اے معبود! تجھ سے سوال کرتا ہوں تیری قدرت کے تمام مراتب کے واسطے؛ اے معبود! تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے علم کے نافذترین مرتبے کے واسطے، اور تیرے علم کے تمام مراتب نافذ ہیں، اے معبود! تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے علم کے تمام مراتب کے واسطے؛ اے معبود! تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے قول کے پسندیدہ ترین مرتبے کے واسطے، اور تیرے قول کے تمام مراتب بہت پسندیدہ ہیں، اے معبود! تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے علم کے تمام مراتب کے واسطے؛ اے معبود! تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے ہاں محبوب ترین مسائل کے واسطے، اور وہ سب تیرے ہاں بہت محبوب ہیں، اے معبود! تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے تمام مسائل کے واسطے؛ اے معبود! تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے شرف کے اعلی ترین مراتب کے واسطے، اور تیرے شرف کے تمام مراتب بہت شریف ہیں، اے معبود! تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے شرف کے تمام مراتب کے واسطے؛ اے معبود! تجھ سے سوال کرتا ہوں تیری سلطنت کے بادوام ترین مرتبے کے واسطے، اور تیری سلطنت کے تمام مراتب دائمی ہیں، اے معبود! تجھ سے سوال کرتا ہوں تیری سلطنت کے تمام مراتب کے واسطے؛ اے معبود! تجھ سے سوال کرتا ہوں تیری فرمانروائی کے باعث فخر ترین مرتبے کے واسطے، اور تیری فرمانروائی کے تمام مراتب باعث فخر ہیں، اے معبود! تجھ سے سوال کرتا ہوں تیری فرمانروائی کے تمام مراتب کے واسطے؛ اے معبود! تجھ سے سوال کرتا ہوں تیری برتری کے بلندترین مرتبے کے واسطے، اور تیری برتری کے تمام مراتب بلند ہیں، اے معبود! تجھ سے سوال کرتا ہوں تیری برتری اور بلندی کے تمام مراتب کے واسطے؛ اے معبود! تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے احسان کے قدیم ترین مرتبے کے واسطے، اور تیرے احسان کے تمام مراتب بہت قدیمی ہیں، اے معبود! تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے احسان کے تمام مراتب کے واسطے؛ اے معبود! تجھ سے سوال کرتا ہوں تیری آیات و نشانیوں میں بہترین و بزرگ ترین آیت و نشانی کے واسطے، اور تیری ہر آیت اور ہر نشانی بہت بزرگ ہے، اے معبود! تجھ سے سوال کرتا ہوں تجھ سے تیری تمام تر آیات اور نشانیوں کے واسطے؛ اے معبود! تجھ سے سوال کرتا ہوں جاہ و جبروت اور شان و قدرت کے ان مراتب کے واسطے جن کا تو مالک ہے، اے معبود، اور تجھ سے سوال کرتا ہوں تیری جاہ و عظمت کے تمام مراتب میں الگ الگ مرتبے کے واسطے، اور تیری عظمت اور جبروت کے تمام مراتب میں، الگ الگ مرتبے کے واسطے؛ اے معبود! تجھ سے سوال کرتا ہوں ان اس شیئے کے واسطے جس کے واسطے جب بھی التجا کروں، تو قبول فرماتا ہے، پس اے معبود میری دعا قبول فرما۔


حوالہ جات

  1. قمی، مفاتیح الجنان، دعای سحر معروف، ص331۔
  2. ابن طاؤس، اقبال الاعمال، ص 345۔
  3. مجلسی، بحار الانوار، ج 95، ص 95ـ93۔
  4. مجلسی، زاد المعاد، ص 90 ـ 92۔
  5. قمی، مفاتیح‌ الجنان، ص 334 ـ 331۔
  6. ابن طاؤس، اقبال الاعمال، ص 345
  7. ابن طاؤس، اقبال الاعمال، ص 345۔
  8. تہرانی، الذریعہ، ج 13، ص 248۔
  9. صدر حاج سید جوادی، دائرة المعارف تشیع، ج7، ص 526۔

مآخذ

  • ابن طاؤس، اقبال الاعمال، بیروت، چاپ اعلمی، 1417ھ، 1996ء۔
  • مجلسی، محمد باقر، زاد المعاد، بیروت، چاپ علاء الدین اعلمی، 1423ھ، 2003ء۔
  • قمی، عباس، مفاتیح الجنان، تہران، مرکز نشر فرہنگی رجاء، 1369ہجری شمسی۔
  • آقا بزرگ تہرانی، الذریعہ، جلد 13، بیروت، دار الاضواء، 1378ھ۔
  • طوسی، محمد بن حسن، مصباح المتہجد، بیروت، چاپ علاء الدین‌ اعلمی‌، 1418ھ، 1998ء۔
  • کفعمی‌، ابراہیم ‌بن‌ علی‌، البلد الامین‌ و الدّرع‌ الحصین‌، بیروت‌: چاپ‌ علاء الدین‌ اعلمی‌، 1418ھ ، 1997ء۔
  • کفعمی‌، ابراہیم ‌بن‌ علی‌، المصباح، بیروت، چاپ علاء الدین‌ اعلمی‌، 1414ھ، 1994ء۔
  • صدر سید جوادی، احمد، دائرہ المعارف تشیع، تہران، جلد 7، نشر شہید سعید محبی، 1380ہجری شمسی۔

بیرونی روابط