صلوات شعبانیہ
کوائف | |
---|---|
موضوع: | اہل بیتؑ کا مقام اور ان کی ولایت پر تاکید |
مأثور/غیرمأثور: | مأثور |
صادرہ از: | امام سجاد علیہ السلام |
شیعہ منابع: | مصباح المتہجد • اقبال الاعمال • المزار الکبیر • البلد الامین |
مونوگرافی: | شرح دعای شجرۃ النبوۃ (احمد واعظ یزدی) |
مخصوص وقت: | ماہ شعبان ہر روز ظہر کے وقت |
مشہور دعائیں اور زیارات | |
دعائے توسل • دعائے کمیل • دعائے ندبہ • دعائے سمات • دعائے فرج • دعائے عہد • دعائے ابوحمزہ ثمالی • زیارت عاشورا • زیارت جامعہ کبیرہ • زیارت وارث • زیارت امیناللہ • زیارت اربعین |
صلوات شعبانیہ، امام سجادؑ سے منقول ایک دعا ہے جسے شعبان کے مہینے میں ہر روز، زوال کے وقت نیز 15 شعبان کی رات کو پڑھنا مستحب ہے۔ اس صلوات میں اہل بیتؑ کی شان اور مقام و منزلت بیان کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی ولایت پر بھی تاکید کی گئی ہے۔ یہ دعا مختلف منابع من جملہ مصباح المتہجد، اقبال الاعمال، المزار الکبیر اور البلد الامین میں نقل ہوئی ہے۔
دعا و مناجات |
متن اور ترجمہ
متن | ترجمه |
اللَّہُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ شَجَرَۃِ النُّبُوَّۃِ وَ مَوْضِعِ الرِّسَالَۃِ وَ مُخْتَلَفِ الْمَلائِکَۃِ |
اے معبود! محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما |
سند
شیخ طوسی نے مصباح المتہجد میں،[1] ابن مشہدی نے المزار الکبیر میں[2] اور کفعمی نے البلد الامین میں [3] نقل کیا ہے کہ امام سجاد ؑ شعبان کے مہینے میں ہر روز زوال کے وقت نیز 15 شعبان کی رات اس صلوات کو پڑھتے تھے۔ سید بن طاووس نے اقبال الاعمال میں[4] اور جمال الاسبوع میں[5] اس دعا کو شیخ طوسی سے نقل کیا ہے۔ البتہ جمال الاسبوع میں دوسرے منابع کی نسبت مختصر فرق پایا جاتا ہے۔[6] مفاتیح الجنان میں بھی شعبان کے مشترک اعمال کے ضمن میں اس دعا کو نقل کیا ہے۔[7]
مولی احمد واعظ یزدی (متوفی 1310 ھ) نے شرح دعائے شجرۃ النبوۃ نامی کتاب میں صلوات شعبانیہ پر شرح لکھی ہے اور یہ کتاب آٹھ ہزار اشعار پر مشتمل ہے۔[8]
مضامین
آیت اللہ جوادی آملی :
صلوات شعبانیہ میں انسان اپنے آپ کو خدا کی طرف سے پیغمبر اکرمؐ کے لئے مقدر کردہ رحمت واسعہ کے سائے میں پاتا ہے... امام سجادؑ خدا کے حضور عرض کرتے ہیں: خدایا یہ مہینہ تیرے حبیب کا مہینہ ہے اور اس کی ابتداء اور انتہاء رحمت ہی رحمت ہے، اور اس کی ابتداء اور انتہاء کا رحمت ہونا اس وجہ سے ہے کہ پیغمبر رحمتؐ اس مہینے کی راتوں کو نماز اور دنوں کو روزے کی حالت میں گزارتے ہیں۔ يعني یہ مہینے جس ہستی سے منسوب ہے اسی نے اسے پر برکت بنا دیا ہے جس طرح کسی مکان کو اس کا مکین پر برکت بنا دیتا ہے۔
دعا میں صلوات کا لفظ چھ بار تکرار ہوا ہے اور اہل بیت پیغمبرؑ کی ولایت پر تأکید ہوئی ہے[9]
- صلوات شعبانیہ میں پیغمبر اکرمؐ اور ائمہ معصومینؑ کی بعض خصوصیات ذکر ہوئی ہیں جو یہ ہیں: نبوت کا درخت، خدا کی رسالت اور وحی نازل ہونے کا مقام، فرشتوں کے رفت و آمد کی جگہ، علم کا معدن، خاندان وحی، محکم پناہگاہ، بے چاروں کی فریادرس، فراریوں کا پناہ گاہ، تمسک کرنے والوں کے لئے ٹھوس حوالہ۔ اس دعا کے مطابق اہل بیتؑ گہرے سمندر میں موجود کشتیوں کی طرح ہیں جن میں جو بھی سوار ہو گا اسے سمندر کی موجوں سے نجات ملے گی اور جو بھی ان سے روگردانی اختیار کرے گا وہ غرق ہوگا۔ اس طرح جو اہل بیت کو چھوڑ کر آگے نکل جائے وہ دین سے خارج ہوگا اور اہل بیت کی پیروی نہ کرنے والا نابود ہو جائے گا پس صرف وہی لوگ اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں گے جو اہل بیتؑ کے ساتھ رہیں اور ان کی پیروی کرتے رہیں۔[10]
- اس صلوات میں خدا نے اہل بیتؑ کے حقوق کی رعایت، ان کی اطاعت اور ان کی ولایت اور حاکمیت کو قبول کرنا دوسروں پر واجب قرار دیا ہے۔[11]
- اس دعا میں دعا کرنے والا خدا سے طلب کرتا ہے کہ خدا اس کے دل کو اطاعت کے ذریعے آباد کرے اور گناہ اور معصیت کے ذریعے اسے رسوا اور ذلیل نہ فرمائے۔ خدا کی انسان پر لطف و کرم کے سائے میں حاجتمندوں اور فقیروں کی مدد کرنے کی توفیق اور ان کے ساتھ مواسات اور ہمدردی سے پیش آنے کی درخواست اس دعا کے دیگر مضامین میں سے ہے۔«اللّٰہُمَّ صَلِّ عَلىٰ مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَاعْمُرْ قَلْبِى بِطاعَتِكَ، وَلَا تُخْزِنِى بِمَعْصِيَتِكَ، وَارْزُقْنِى مُواساۃَ مَنْ قَتَّرْتَ عَلَيْہِ مِنْ رِزْقِكَ؛ بِما وَسَّعْتَ عَلَىَّ مِنْ فَضْلِكَ...»
- اس دعا کے ایک حصے میں ماہ شعبان کو پیغمبر خداؐ کا مہینہ قرار دیا گیا ہے جس میں پیغمبر اکرمؐ دن کور روزہ اور رات کو نماز میں گزارتے تھے اور اس مہینے کو ایسا مہینہ قرار دیا ہے جو خدا کی رحمت اور رضوان سے بھری ہوئی ہے۔[12]
- شعبان کے اعمال بجا لانے میں پیغمبر اکرمؐ کی پیروی کرنے کی توفیق، ان کی شفاعت اور خدا کی بخشش و رحمت طلب کرنا نیز اس دعا کے آخری مضامین میں سے ہیں۔[13]«اللّٰہُمَّ فَأَعِنَّا عَلَى الاسْتِنانِ بِسُنَّتِہِ فِيہِ، وَنَيْلِ الشَّفاعَۃِ لَدَيْہِ . اللّٰہُمَّ وَاجْعَلْہُ لِى شَفِيعاً مُشَفَّعاً، وَطَرِيقاً إِلَيْكَ مَہْيَعاً، وَاجْعَلْنِى لَہُ مُتَّبِعاً حَتّىٰ أَلْقاكَ يَوْمَ الْقِيامَۃِ عَنِّى راضِياً، وَعَنْ ذُنُوبِى غاضِياً...»
متعلقہ مضامین
حوالہ جات
- ↑ طوسی، مصباح المتہجد و سلاح المتعبد، ۱۴۱۱ق، ج۲، ص۸۲۸۔
- ↑ ابن مشہدی، المزار الکبیر، ۱۴۱۹ق، ص۴۰۰-۴۰۲۔
- ↑ کفعمی، البلد الامین و درع الحصین، ۱۴۱۸ق، ص۱۸۶ و ۱۸۷۔
- ↑ ابن طاووس، الاقبال بالاعمال الحسنہ، ۱۳۷۶ش، ج۳، ص۲۹۹۔
- ↑ ابن طاووس، جمال الاسبوع و بکمال العمل المشروع، ۱۳۳۰ش، ص۴۰۵۔
- ↑ ملاحظہ کریں: ابن طاووس، جمال الاسبوع و بکمال العمل المشروع، ۱۳۳۰ش، ص۴۰۵ و ۴۰۶۔
- ↑ قمی، مفاتیح الجنان، اسوہ، ص۱۵۶۔
- ↑ آقا بزرگ تہرانی، الذریعہ، ۱۳۷۸ق، ج۱۳، ص۲۵۲۔
- ↑ «۵ فضیلت آسمانی ائمہ در صلوات شعبانیہ»، خبرگزاری تسنیء۔
- ↑ ملاحظہ کریں: «درسہایی از صلوات شعبانیہ»، خبرنامہ دانشجویان ایران.
- ↑ فراز «أَوْجَبْتَ حُقُوقَہُمْ وَ فَرَضْتَ طَاعَتَہُمْ وَ وِلایَتَہُمْ». طوسی، مصباح المتہجد و سلاح المتعبد، ۱۴۱۱ق، ج۲، ص۸۲۹.
- ↑ فراز «وَ ہَذَا شَہْرُ نَبِیِّکَ سَیِّدِ رُسُلِکَ شَعْبَانُ الَّذِی حَفَفْتَہُ مِنْکَ بِالرَّحْمَۃِ وَ الرِّضْوَانِ الَّذِی کَانَ رَسُولُ اللَّہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَ آلِہِ و سَلَّمَ یَدْأَبُ فِی صِیَامِہِ وَ قِیَامِہِ فِی لَیَالِیہِ وَ أَیَّامِہِ». طوسی، مصباح المتہجد و سلاح المتعبد، ۱۴۱۱ق، ج۲، ص۸۲۹.
- ↑ طوسی، مصباح المتہجد و سلاح المتعبد، ۱۴۱۱ق، ج۲، ص۸۲۹.
مآخذ
- آقابزرگ تہرانی، الذریعۃ، بیروت، دارالاضواء، ۱۳۷۸ھ۔
- ابن طاووس، علی بن موسی، الإقبال بالأعمال الحسنۃ، تحقیق: جواد قیومی اصفہانی، قم، دفتر تبلیغات اسلامی حوزہ علمیہ قم، ۱۳۷۶ہجری شمسی۔
- ابن طاووس، علی بن موسی، جمال الأسبوع و بکمال العمل المشروع، قم، دار الرضی، ۱۳۳۰ہجری شمسی۔
- ابن مشہدی، محمد بن جعفر، المزار الکبیر، تحقیق و تصحیح جواد قیومی اصفہانی، قم، دفتر انتشارات اسلامی، چاپ اول، ۱۴۱۹ھ۔
- «درسہایی از صلوات شعبانیہ»، خبرنامہ دانشجویان ایران، تاریخ درج مطلب: ۱۱ فروردین ۱۴۰۰ش، تاریخ اخذ: ۱۶ اسفند ۱۴۰۰ہجری شمسی۔
- «صلوات ہر روز ماہ شعبان (صلوات شعبانیہ)»، پایگاہ اطلاعرسانی دفتر استاد حسین انصاریان، تاریخ اخذ: ۱۶ اسفند ۱۴۰۰ہجری شمسی۔
- طوسی، محمد بن حسن، مصباح المتہجد و سلاح المتعبد، بیروت، مؤسسۃ فقہ الشیعۃ، ۱۴۱۱ھ۔
- قمی، شیخ عباس، مفاتیح الجنان، قم، اسوہ، بیتا.
- کفعمی، ابراہیم بن علی عاملی، البلد الامین و درع الحصین، بیروت، مؤسسہ الاعلمی للمطبوعات، چاپ اول، ۱۴۱۸ھ۔
- «۵ فضیلت آسمانی ائمہ در صلوات شعبانیہ»، خبرگزاری تسنیم، تاریخ درج مطلب: ۱۴ اسفند ۱۴۰۰ش، تاریخ اخذ: ۱۶ اسفند ۱۴۰۰ہجری شمسی۔