ابوذر غفاری

ویکی شیعہ سے
(ابوذر سے رجوع مکرر)
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں
معلومات شخصیت
مکمل نام جندب بن جنادہ غفاری
کنیت ابوذر
لقب ابوذر غفاری
تاریخ ولادت سنہ 33 قبل ہجرت
مقام سکونت مدینہ، شام، ربذہ
مہاجر/انصار مہاجر
نسب/قبیلہ قبیلہ بنی غفار بن ملیل
تاریخ وفات اور مقام وفات سنہ 32 ہجری، ربذہ
مقام دفن ربذہ
دینی مشخصات
قبول اسلام کا زمانہ سب سے پہلے اسلام لانے والوں میں
وجہ شہرت ارکان اربعہ شیعہ
نمایاں کارنامے اصحاب امام علی علیہ السلام
دیگر فعالیتیں خلفاء کی مخالفت: خاض طور پر واقعہ سقیفہ، منع کتابت حدیث اور عثمان کے دور میں بیت المال کی تقسیم کے سلسلہ میں۔


جُنْدَب بْن جُنادَہ غفاری (متوفی 32 ھ)، ابوذر غفاری کے نام سے مشہور ہیں۔ آپ کا شمار پیغمبر اکرمؐ کے بزرگ صحابیوں اور امام علیؑ کے حقیقی ماننے والوں میں ہوتا ہے۔ آپ کے بارے میں شیعہ و اہل سنت دونوں فرقوں کے علماء بہت سارے صفات و فضائل و مناقب بیان کرتے ہیں۔ علمائے علم رجال انہیں ارکان اربعہ شیعہ میں شمار کرتے ہیں۔ تیسرے خلیفہ عثمان کی کارکردگی پر معترض ہونے کی وجہ سے آپ کو شام جلا وطن کیا گیا اور پھر وہاں سے ربذہ بھیجا گیا اور وہیں پر دنیا سے چل بسے۔

ابوذر کا ربذہ کی جانب جلا وطنی کے وقت امام علیؑ کا خطا