معجم ما کتب عن الرسول و اهل البیت (کتاب)

ویکی شیعہ سے
(معجم مکتوبات پیامبر سے رجوع مکرر)
مُعجَم ما کُتِبَ عن الرَّسُولِ و اهل‌ البَیت
مشخصات
مصنفعبد الجبار الرفاعی (پیدائش: 1954ء)
موضوعحضرت محمدؐ اور اہل بیتؑ کے موضوع پر لکھی گئی کتب کا تعارف
زبانعربی
تعداد جلد11
طباعت اور اشاعت
ناشروزارت فرهنگ و ارشاد اسلامی، سازمان چاپ و انتشارات
مقام اشاعتتہران
سنہ اشاعت1371ہجری شمسی(1992ء)


مُعجَم ما کُتِبَ عن الرَّسُولِ و اهل‌ البَیت پیغمبر اسلامؐ اور اہل بیتؑ کے بارے میں لکھی گئی کتب کا مجموعہ ہے جسے عراقی مولف عبد الجبار الرفاعی القَحطانی(پیدائش: 1954ء) نے عربی زبان میں تحریر کیا ہے۔

مؤلف نے اس انسائیکلوپیڈیا میں پیغمبر اسلام اور اہل بیتؑ سے متعلق مختلف زبانوں میں لکھے گئے29794 قلمی آثار کو 11 جلدوں میں جمع کیا ہے۔ ان آثار میں کتابیں، تھیسز اور مقالہ جات شامل ہیں۔ اس مجموعے کے 13059 قلمی آثار امامت اور شیعہ اماموں سے متعلق ہیں۔

تعارف اور اہمیت

مُعجَم ما کُتِبَ عن الرَّسُولِ و اهل‌ البَیت کتابیات کے موضوع پر عربی زبان میں تحریر کردہ کتب کا مجموعہ ہے جسے عبد الجبار الرفاعی قَحطانی نے لکھا ہے.[1]

یہ 11 جلدوں پر مشتمل انسائیکلوپیڈیا ہے جس میں پیغمبر خداؐ اور اہل بیتؑ کے بارے میں لکھے گئے قلمی آثار کو 16 حصوں میں بیان کیا ہے۔[2] عبدالجبار نے اس مجموعے میں 29794 قلمی آثار کا ذکر کیا ہے ان میں کتابیں، تھیسز اور تحقیقی و علمی مقالات شامل ہیں۔[3]

اس کتاب کو سنہ1992ء میں مؤسسه طبع و نشر وزارت ارشاد اسلامی نے شائع کیا ہے۔[4]

مولف

عبد الجبار الرفاعی سنہ 1954ء کو عراق کے جنوبی علاقے کے شہر رفاعی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے سنہ 1978ء کو حوزہ علمیہ نجف میں دینی علوم حاصل کرنا شروع کیا۔ یہاں ابتدائی اور اعلیٰ مدارج تک علم حاصل کرنے کے بعد حوزہ علمیہ قم چلے گئے، یہاں کچھ عرصہ حصول علم میں مشغول رہنے کے بعد نجف چلے گئے اور منظومہ سبزواری کو سید مسلم حلی(متوفیٰ: 1401ھ) کے پاس پڑھا۔[5]

عبد الجبّار رفاعی ایران کے سیاست دان اور مجتہد سید محمود ہاشمی شاہرودی (متوفیٰ: 2018ء)، معاصر شیعہ مجتہد سید احمد مددی(پیدائش: 1951ء) اور باقر ایروانی (پیدائش: 1949ء) جیسے اساتذہ کے پاس 8 سال درس خارج میں مشغول رہے۔ انہوں نے شیعہ مرجع تقلید سید شہاب الدین مرعشی نجفی (متوفیٰ: 1990ء) اور بعض دیگر شیعہ علما سے اجازہ نقل روایت حاصل کیا۔[6]

خدوخال اور روش تالیف

رفاعی نے عربی، فارسی، اردو اور کردی وغیرہ میں لکھے گئے مجموعے کو عربی حروف تہجی جبکہ انگریزی، فرانسیسی اور جرمن وغیرہ میں تدوین شدہ آثار کو لاطینی حروف تہجی کی ترتیب کے مطابق ترتیب دیا ہے۔[7]

مؤلف نے اس مجموعے کے مضامین کو کتابوں اور مقالات کے عناوین کے مطابق ترتیب دیا ہے۔[8] ہر حصے کے مضامین حروف الفبائی ترتیب کے تحت ہیں[9] اور جن کتابوں اور مقالات کے عنوان کے شروع میں حرف تعریف (أل) ہے اسے الفبائی ترتیب میں لحاظ نہیں کیا گیا ہے سوائے ان جگہوں پر جہاں ( أل) کسی کلمے کا جزء ہوں۔[10]

مؤلف نے اس انسائیکلوپیڈیا میں اختصار کو مد نظر رکھتے ہوئے رموز کا استعمال کیا ہے۔[11]

مندرجات

"ما کتب عن الرسول" انسائیکلوپیڈیا 16 حصوں پر مشتمل ہے:

  • پہلے حصے میں سیرت نبوی سے متعلق آثار کی فہرست بیان ہوئی ہے۔[12]
  • دوسرے حصے میں حضرت فاطمہ زہرا(س) کے بارے میں تالیف شدہ آثار مذکور ہیں۔[13]
  • حصہ سوم سے لے کر چودہویں حصے تک میں امام علیؑ سے لے کر امام مہدی(عج) تک کے بارے میں لکھے گئے آثار کی فہرست کو جمع کیا گیا ہے۔
  • پندرہویں حصے میں اہل بیتؑ سے متعلق قلمی آثار کے عناوین بیان ہوئے ہیں۔[14]
  • سولہویں حصے میں سنت نبوی کے بارے میں تحریر کردہ کتابوں اور مقالات کی فہرست ترتیب دی گئی ہے۔[15]

معاصر محققین کے ایک گروہ کے مطابق "ما کتب عن الرسول و اهل البیت" کےمولف نے امام اور امامت کے بارے میں لکھی گئی 13059 کتابوں اور مقالات کی فہرست اس مجموعے میں بیان کی ہے۔[16]

حوالہ جات

  1. رفاعی، معجم ما کتب عن الرسول و أهل البیت‏، 1371ہجری شمسی، ج3، ص278.
  2. رفاعی، معجم ما کتب عن الرسول و أهل البیت صلوات الله علیهم‏، 1371ہجری شمسی، ج1، ص16.
  3. رفاعی، معجم ما کتب عن الرسول و أهل البیت‏، 1371ہجری شمسی، ج11، ص522.
  4. محمدعلی،‏ معجم المؤلفات الإسلامیة فی الرد علی الفرقة الوهابیة، 1430ھ، ص478.
  5. «رفاعی عبدالجبار»، آبادیس، دانشنامه عمومی.
  6. «رفاعی عبدالجبار»، آبادیس، دانشنامہ عمومی.
  7. رفاعی، معجم ما کتب عن الرسول و أهل‌البیت‏، 1371ہجری شمسی، ج1، ص15- 16.
  8. رفاعی، معجم ما کتب عن الرسول و أهل‌ البیت‏، 1371ہجری شمسی، ج1، ص16.
  9. رفاعی، معجم ما کتب عن الرسول و أهل‌ البیت، 1371ہجری شمسی، ج1، ص16.
  10. رفاعی، معجم ما کتب عن الرسول و أهل‌ البیت‏، 1371ہجری شمسی، ج1، ص17.
  11. رفاعی، معجم ما کتب عن الرسول و أهل‌ البیت‏، 1371ہجری شمسی، ج1، ص22- 23.
  12. رفاعی، معجم ما کتب عن الرسول و أهل البیت‏، 1371ہجری شمسی، ج1، ص91.
  13. رفاعی، معجم ما کتب عن الرسول و أهل البیت‏، 1371ہجری شمسی، ج5، ص7.
  14. رفاعی، معجم ما کتب عن الرسول و أهل البیت‏، 1371ہجری شمسی، ج9، ص299.
  15. رفاعی، معجم ما کتب عن الرسول و أهل البیت صلوات الله علیهم‏، 1371ہجری شمسی، ج10، ص185.
  16. جمعی از نویسندگان‏، امامت‌پژوهی، 1381ہجری شمسی، ص22‏.

مآخذ

  • جمعی از نویسندگان‏، امامت‌پژوهی، زیر نظر یزدی مطلق، مشهد، دانشگاه علوم اسلامی رضوی‏، چاپ اول، 1381ہجری شمسی.
  • رفاعی، عبد الجبار، معجم ما کتب عن الرسول و أهل البیت صلوات الله علیهم‏، تهران، وزارت فرهنگ و ارشاد اسلامی، سازمان چاپ و انتشارات‏، چاپ اول، 1371ہجری شمسی.
  • محمدعلی، عبدالله،‏ معجم المؤلفات الإسلامیۃ فی الرد علی الفرقۃ الوهابیۃ، بی‌جا، مرکز الزهراء الإسلامی‏، چاپ اول، 1430ھ.
  • نرم‌افزار تراجم و کتاب‌شناسی، مرکز تحقیقات کامپیوتری علوم اسلامی.