مندرجات کا رخ کریں

مسودہ:وضوئے جبیرہ

ویکی شیعہ سے

وضوئے جَبیرہ‌، وضو کرنے کے ایک طریقے کو کہا جاتا ہے جو اعضائے وضو (سر کا اگلا حصہ، چہرہ، دونوں اور دونوں پاؤں) پر زخم یا چوٹ ہونے کی صورت میں انجام دیا جاتا ہے۔[1] زخم اور چوٹ پر لگانے والی دوائی یا اسے باندھنے والی پٹی کو جبیرہ کہا جاتا ہے۔[2]

فقہاء کے مطابق جس شخص کے اعضائے وضو پر زخم یا چوٹ ہو؛ اگر معمول کے مطابق وضو کر سکتا ہے تو معمول کے مطابق وضو کرنا ضروری ہے؛[3] لیکن اگر جبیرہ یعنی دوائی یا پٹی کو ہٹانا ممکن نہ ہو یا دوائی اور پٹی کے نیچے پانی پہنچانا نقصان کا باعث ہو تو مذکورہ اعضاء کو دھونے اور مسح کرنے کے بجائے جَبیرہ پر تر ہاتھ پھیرنا کافی ہے۔ اگر جبیرہ مطلوبہ اعضاء کے ایک حصے پر ہو تو اسی حصے پر تر ہاتھ پھیرے اور بقیہ حصوں کو دھویا جائے۔[4]

وضوئے جبیرہ‌ کا طریقہ

بعض فقہاء کے فتوے کے مطابق اگر جبیرہ وضو میں دھونے والے اعضاء پر ہو تو اس پر صرف تر ہاتھ پھیرنا کافی نہیں ہے بلکہ ہاتھ کی رطوبت جبیرہ تک پہنچنا ضروری ہے۔[5] اگر جبیرہ اعضائے وضو میں سے کسی عضو کو مکمل گیرا ہوا ہو تو اس پر بھی جبیرہ کا حکم لاگو ہوگا۔[6] بعض فقہاء کہتے ہیں کہ احتیاط مستحب یہ ہے کہ اس صورت میں وضوئے جبیرہ کے ساتھ تیمم بھی کیا جائے۔[7]

جبیرہ کا پاک ہونا ضروری ہے۔ اگر نجس ہونے کی وجہ سے اس پر ہاتھ پھیرنا ممکن نہ ہو تو اس پر ایک پاک کپڑا رکھ کر اس کپڑے پر ہاتھ پھیرنا ضروری ہے۔[8]

حوالہ جات

  1. طباطبایی یزدی، العروۃ الوثقی، 1417ھ، ج1، ص461؛ سبزواری، مہذب الاحکام، دار التفسیر، ج2، ص484۔
  2. سبزواری، مہذب الاحکام، دار التفسیر، ج2، ص484۔
  3. طباطبایی یزدی، العروۃ الوثقی، 1417ھ، ج1، ص461؛ سبزواری، مہذب الاحکام، دار التفسیر، ج2، ص484-485؛ فلاح‌زادہ، آموزش فقہ، ص84۔
  4. طباطبایی یزدی، العروۃ الوثقی، 1417ھ، ج1، ص464؛ امام خمینی، تحریر الوسیلہ، مؤسسہ تنظیم و نشر آثار امام خمینی، ج1، ص35-36۔
  5. طباطبایی یزدی، العروۃ الوثقی، 1417ھ، ج1، ص465۔
  6. سبزواری، مہذب الاحکام، دار التفسیر، ج2، ص492۔
  7. سبزواری، مہذب الاحکام، دار التفسیر، ج2، ص492۔
  8. شیخ انصاری، کتاب الطہارۃ، ج2، ص369؛ طباطبایی یزدی، العروۃ الوثقی، 1417ھ، ج1، ص466؛ امام خمینی، تحریر الوسیلہ، مؤسسہ تنظیم و نشر آثار امام خمینی، ج1، ص36۔

مآخذ

  • امام خمینی، سید روح‌اللہ، تحریر الوسیلہ، تہران، مؤسسہ تنظیم و نشر آثار امام خمینی، بی‌تا۔
  • طباطبایی یزدی، سید محمدکاظم، العروۃ الوثقی، قم، مؤسسۃ النشر الاسلامی، 1417ھ۔
  • سبزواری، سید عبدالاعلی، مہذب الاحکام، قم، دار التفسیر، بی‌تا۔
  • شیخ انصاری، مرتضی، کتاب الطہارۃ، قم، المؤتمر العالمي بمناسبۃ الذکری المئویۃ الثانیۃ لمیلاد الشیخ الأعظم الأنصاری، 1415ھ۔
  • فلاح‌زادہ، محمدحسین، درسنامہ فقہ؛ مطابق با فتاوای مراجع معظم تقلید، قم، مرکز مدیریت حوزہ‌ہای علمیہ قم، بی‌تا۔