بدعت
اخلاقی آیات | |
---|---|
آیات افک • آیہ اخوت • آیہ اطعام • آیہ نبأ • آیہ نجوا • آیہ مشیت • آیہ بر • آیہ اصلاح ذات بین • آیہ ایثار | |
اخلاقی احادیث | |
حدیث قرب نوافل • حدیث مکارم اخلاق • حدیث معراج • حدیث جنود عقل و جہل | |
اخلاقی فضائل | |
تواضع • قناعت • سخاوت • کظم غیظ • اخلاص • خشیت • حلم • زہد • شجاعت • عفت • انصاف • اصلاح ذات البین • عیبپوشی | |
اخلاقی رذائل | |
تکبر • حرص • حسد • دروغ • غیبت • سخنچینی • تہمت • بخل • عاق والدین • حدیث نفس • عجب • عیبجویی • سمعہ • قطع رحم • اشاعہ فحشاء • کفران نعمت | |
اخلاقی اصطلاحات | |
جہاد نفس • نفس لوامہ • نفس امارہ • نفس مطمئنہ • محاسبہ • مراقبہ • مشارطہ • گناہ • درس اخلاق • استدراج | |
علمائے اخلاق | |
ملامہدی نراقی • ملا احمد نراقی • میرزا جواد ملکی تبریزی • سید علی قاضی • سید رضا بہاءالدینی • سید عبدالحسین دستغیب • عبدالکریم حقشناس • عزیزاللہ خوشوقت • محمدتقی بہجت • علیاکبر مشکینی • حسین مظاہری • محمدرضا مہدوی کنی | |
اخلاقی مآخذ | |
قرآن • نہج البلاغہ • مصباح الشریعۃ • مکارم الاخلاق • المحجۃ البیضاء • رسالہ لقاءاللہ (کتاب) • مجموعہ وَرّام • جامع السعادات • معراج السعادۃ • المراقبات | |
بدعت، دین اسلام میں کسی ایسی چیز کے اضافے کو کہا جاتا ہے جس سے شریعت میں نہی کی گئی ہو یا اس سلسلے میں نہ کوئی خاص دلیل موجود ہو اور نہ دین کے کسی کلی حکم کے ذیل میں درج ہوتی ہو۔ بدعت کے مقابلے میں سُنّت ان تعلیمات کو کہا جاتا ہے جس کے بارے میں قرآن سنت میں کوئی نہ کوئی دلیل موجود ہو۔ تمام شیعہ اور اہل سنت فقہا بدعت کو حرام سمجھتے ہیں۔ روایات میں بدعت کو کفر اور شرک کے مصادیق میں سے شمار کیا گیا ہے۔
بدعت کے مصادیق کے متعلق اسلامی مذاہب کے درمیان اختلاف پایا جاتا ہے اور ہر مذہب دوسرے مذہب پر بدعت کی تہمت لگاتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ مسلمان علماء میں سب سے زیادہ ابن تیمیہ نے دوسروں پر بدعت کی تہمت لگائی ہے۔
شیعہ عقیدے کے مطابق نماز میں ہاتھ باندھنا، نماز تراویح کو جماعت سے پڑھنا اور نماز میں سورہ حمد کے بعد آمین کہنا بدعت کے مصادیق میں سے ہیں۔ جبکہ بعض اہل سنت علماء بدعت کو اچھی بدعت اور بری بدعت میں تقسیم کرتے ہوئے نماز تراویح کو جماعت کے ساتھ پڑھنے کو اچھی بدعتوں میں شمار کرتے ہیں جو دوسرے خلیفہ کے دور میں ان کے حکم سے رائج ہوئی لیکن بعض دوسرے اہل سنت علما ہر قسم کی بدعت کو حرام سمجھتے ہیں۔
مسلمان علما نے بدعت کے بارے میں جداگانہ کتابیں بھی لکھی ہیں، ان میں ابواسحاق ابراہیم شاطبی کی کتاب، "الاِعتصام" اور آیت اللہ جعفر سبحانی کی کتاب "البدعہ" قابل ذکر ہیں۔
تعریف
جعفر سبحانی کے مطابق مسلمانوں نے بدعت کی مختلف تعریفیں کی ہیں۔[1]اور انہوں نے اپنی کتاب البدعہ میں 22 تعریفیں شیعہ اور سنی علما کی بیان کی ہیں۔[2] مثال کے طور پر آپ نے ابنحَجَر عَسقلانی کی تعریف یوں بیان کی ہے کہ بدعت ہر اس چیز کو کہا جاتا ہے جو سنت کے مقابلے میں ہو۔[3]اسی طرح سیدِ مرتضی نے بدعت دین میں کسی چیز کے اضافہ کرنا یا اس سے کچھ کم کرنے سے تعریف کی ہے۔[4]
فقہا نے ہر وہ چیز جو دین میں نہیں ہے اور اسے دین میں داخل کرنے کو بدعت قرار دیا ہے؛[5] مثلا جو دین میں عبادت نہ ہو اسے عبادت قرار دینا۔[6]فقہا کے فتوا کے مطابق جو کام دینی اعمال میں سے نہیں اسے مُستَحَب سمجھیں تو یہ بدعت ہے۔[7]
محمدباقر مجلسی نے بدعت کی ایک مفصل تعریف میں یوں لکھا ہے کہ پیغمبر اکرمؐ کے بعد ایسی چیز کا اسلام میں شامل کرنا جس سے منع کیا گیا تھا یا جس کے بارے میں کوئی خاص روایت مذکور نہ ہو اور اسلامی احکام کی کلیات میں بھی اسے شامل کرنے کی گنجائش نہ ہو۔[8]
بدعت عقائد میں بھی ہوسکتی ہے اور شرعی احکام میں بھی۔[9]بدعت کو ایسی تعلیمات کے مقابلے میں استعمال کیا جاتا ہے جو قرآن اور پیغمبر اور معصومین کی روایات میں بیان ہوئی ہیں۔[10]
فقہی متون میں بدعت کو «تشریع» کے نام سے بھی یاد کیا ہے۔[11]اور ان دونوں کے لیے یکساں تعریف پیش کی گئی ہے۔[12]
گناہ کبیرہ
جعفر سبحانی کا کہنا ہے کہ شیعہ اور اہل سنت روایات میں بہت ساری احادیث بدعت کی مذمت میں ذکر ہوئی ہیں۔[13]آپ نے اس بارے میں 30 احادیث نقل کی ہیں۔[14]مثال کے طور پر مُسنَد احمد بن حنبل اور سُنَن ابنماجہ قزوینی میں مروی حدیث کے مطابق پیغمبر اکرمؐ نے ہر بدعت کو گمراہی قرار دیا ہے۔[15] ابنماجہ نے پیغمبر اکرمؐ سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے: بدعت والوں کا روزہ، نماز، صدقہ، حج، عمرہ اور جہاد قبول نہیں ہوتا ہے۔[16]اسی طرح کُلینی نے بھی اپنی کتاب کافی میں امام باقرؑ اور امام صادقؑ سے نقل کیا ہے کہ ہر بدعت گمراہی ہے اور ہر گمراہی کا انجام جہنم ہے۔[17]
جعفر سبحانی بدعت کو گناہان کبیرہ میں سے سمجھتے ہیں۔[18] شیخ صدوق نے بھی اپنی کتاب مَن لا یَحضُرُہ الفقیہ میں بدعت سے مربوط احادیث کو گناہان کبیرہ والی احادیث کے حصے میں ذکر کیا ہے۔[19] ان کے مطابق امام باقرؑ نے بدعت کو کفر اور شرک کے مصادیق میں سے شمار کیا ہے۔[20]
قرآن میں بدعت کی مذمت
مسلمان مفسرین اور فقہا کے مطابق قرآنی آیات کی روشنی میں بدعت حرام ہے۔[21]ان آیات میں سے سورہ حدید کی 27ویں آیت، سورہ نحل کی 116ویں آیت[22] سورہ انعام کی 65ویں اور 159ویں آیت اور سورہ توبہ کی 31ویں آیت ہیں۔[23]
علامہ طباطبائی کا کہنا ہے کہ سورہ حدید کی 27ویں آیت کے مطابق اللہ تعالی نے رَہبانیت مسیحیوں کےلیے تشریع نہیں کی تھی بلکہ یہ ان کی اپنی طرف سے ایک بدعت تھی۔[24]اسی طرح سورہ نحل کی آیت نمبر 116 میں ذکر ہوا ہے کہ:«اور خبردار جو تمہاری زبانیں غلط بیانی سے کام لیتی ہیں اس کی بنا پر یہ نہ کہو کہ یہ حلال ہے اور یہ حرام ہے کہ اس طرح خدا پر جھوٹا بہتان باندھنے والے ہوجاؤ گے»۔[25] علامہ طباطبائی کے مطابق آیت کے سیاق سے مومنوں کو بدعت سے منع کرنا سمجھا جاتا ہے۔[26]
فقہی حکم
فقہا نے بدعت کے تمام مصادیق کو حرام قرار دیا ہے۔[27]مثال کے طور پر محقق حِلّی نے عدالت میں گواہوں کے قسم کھانے کے بارے میں کہا ہے کہ اللہ تعالی کے نام کے علاوہ کسی اور چیز کی قسم کھانا جیسے آسمانی کتابیں، پیغمبر اکرمؐ، ائمہؑ کی قسم کھانا جائز نہیں ہے کیونکہ یہ بدعت ہے۔[28]اسی طرح جواہرالکلام میں امامیہ فقہاء سے منقول ہے کہ وضو میں ہاتھ اور چہرے کو تین مرتبہ دھونا بدعت اور حرام ہے۔[29]
ملااحمد نراقی کا کہنا ہے کہ بدعت کےحرام ہونے پر مسلمانوں کا اِجماع ہے۔[30]انہوں نے بدعت کے حرام ہونے کو اسلام کی ضروریات (یقینی احکام) میں سے قرار دیا ہے۔[31]
الزام تراشی
اسلام میں کونسی چیز بدعت ہے؟ اس کے متعلق ہمیشہ سے مسلمانوں کے درمیان اختلاف رہا ہے۔[32]ابن رشد کا کہنا ہے کہ اسلامی مذاہب ایک دوسرے پر بدعت کا الزام لگاتے ہیں۔[33]مثال کے طور پر حنبلی اور وہابی تمام اسلامی فلاسفر جیسے فارابی، ابنسینا سمیت شیعہ، معتزلہ، اشاعرہ اور خوارج متکلمین کو اہل بدعت سمجھتے ہیں۔[34]
اشاعرہ اپنے سوا باقی تمام اسلامی فرقے جیسے؛ معتزلہ، شیعہ اور باطنیہ کو اہل بدعت سمجھتے ہیں۔[35]جبکہ شیعوں کے عقیدے کے مطابق اہل سنت، غالی، معتزلہ، خوارج اور صوفیہ اہل بدعت ہیں۔[36]
کہا گیا ہے کہ مسلمان علما میں سب سے زیادہ ابن تیمیہ نے دوسروں پر بدعت کا الزام لگایا ہے۔[37]وہ ہر اس کام کو بدعت سمجھتا ہے جو اس کے عقیدے کے مطابق قرآن سے یا پیغمبر اکرمؐ، صحابہ اور تابعین کی سنت سے اخذ نہ کیا ہو۔[38]
شیعہ اثناعشری نماز میں ہاتھ باندھے رکھنا،[39]نماز تراویح کو جماعت کے ساتھ پڑھنا،[40]نماز میں آمین کہنا[41]اور ایک ہی جگہ تین طلاقوں کے جائز ہونے کو [42]بدعت سمجھتے ہیں۔[43]
اچھی اور بری بدعتیں
جعفر سبحانی اور نجمالدین طبسی کا کہنا ہے کہ بعض اہل سنت علماء جیسے شافعی، ابنحزم، غزالی اور ابناثیر[44] ہر بدعت کو مذموم نہیں سمجھتے بلکہ وہ اچھی بدعت کا بھی تذکرہ کرتے ہیں۔[45] یہ حضرات اپنی اس بات کو خلیفہ دوم کا نماز تراویح کو جماعت کے ساتھ پڑھنے کی تاکید سے استناد کرتے ہوئے اسے اچھی بدعت سے تعبیر کیرتے ہیں۔[46]غزالی کی تحریر کے مطابق ہر وہ بدعت حرام ہے جو سنت سے متعارض ہو اور کسی شرعی حکم کے خلاف ہو۔[47]بعض اہل سنت علما نے بدعت کو بھی احکام خمسہ: واجب، حرام، مستحب، مکروہ اور مُباح میں تقسیم کرتے ہوئے اس کی پانچ اقسام قرار دی ہیں۔[48]
اکثر شیعہ اور بعض اہل سنت علما اس تقسیم کو نہیں مانتے ہیں۔ مثال کے طور پر شہید اول لکھتے ہیں: پیغمبر اکرمؐ کے بعد جو امور سامنے آئے وہ پانچ قسموں میں تقسیم ہوتے ہیں، واجب جیسے قرآن کی تدوین، حرام جیسے متعہ کو حرام قرار دینا، مستحب جیسے، مدرسے بنانا، مکروہ جیسے، زیادہ کھانا جبکہ مباح جیسے اپنی سہولت اور رفاہ کے لیے وسائل فراہم کرنا ہے لیکن بدعت صرف اور صرف حرام ہے؛[49] اگرچہ سبحانی کے بقول شہید اول نے اپنی دوسری کتاب الذکری میں مکروہ بدعت کا بھی نام لیا ہے۔[50] علامہ مجلسی ایک حدیث سے تمسک کرتے ہوئے بدعت کی احکام خمسہ میں تقسیم کو رد کرتے ہیں جس کے مطابق «ہر بدعت حرام ہے»۔[51]
اہل سنت کے عالم دین شاطبی نے بھی بدعت کی اقسام کی مخالفت کی ہے۔ ان کا پہلا اشکال یہ ہے کہ سب سے پہلے تو اس تقسیم پر کوئی شرعی دلیل نہیں ہے لہذا یہ خود بدعت ہے۔ دوسرا اشکال یہ ہے کہ واجب، مستحب یا مباح بدعت کا مفہوم خود متناقض ہے؛ کیونکہ کسی چیز کے واجب یا مستحب اور مباح ہونے پر دلیل موجود ہو تو پھر وہ بدعت نہیں ہوسکتی کیونکہ بدعت اس چیز کو کہا جاتا ہے جس پر شرعی دلیل موجود نہ ہو۔[52]
مباہتہ
امام صادقؑ نے پیغمبر اکرمؐ سے نقل کرتے ہوئے اہل بدعت سے رفتار کے بارے میں «بَاہتُوہُمْ» کی عبارت استعمال کی ہے۔[53]جس کے بارے میں شیعہ علما کے نظریات مختلف ہیں:سیدابوالقاسم خوئی اور سید محمد رضا گلپایگانی جیسے علما کا کہنا ہے کہ اس کا معنی یہ ہے کہ اہل بدعت پر تہمت لگاؤ۔[54] جبکہ فیض کاشانی، سیدعبدالکریم موسوی اردبیلی اور جعفر سبحانی وغیرہ کا کہنا ہے کہ اس سے مراد یہ ہے کہ اہل بدعت کو مبہوت کرو؛ یعنی ان سے بحث مباحثہ کر کے انہیں مات دو۔[55] صاحبریاض لکھتے ہیں: جھوٹ حرام ہونے کی وجہ سے اہل بدعت پر جھوٹے الزام لگانا جائز نہیں ہے۔[56]
بدعت کے بارے میں لکھی گئی کتابیں
جعفر سبحانی کا کہنا ہے کہ مسلمان دانشوروں نے ماضی سے اب تک بدعت کے بارے میں بہت ساری کتابیں لکھی ہیں[57] جن میں سے بعض مندرجہ ذیل ہیں:
- البِدَع و النّہی عنہا، بقلم ابنوضّاح قرطبی
- الحوادث و البِدَع، بقلم طرطوشی
- الباعث، بقلم ابوشامہ
- الاِعتصام، بقلم ابواسحاق ابراہیم شاطبی
- البِدَع المُحدَثہ، بقلم ابوالقاسم کوفی
- البِدَع، بقلم جعفر باقری
- البدعہ، بقلم جعفر سبحانی[58]
حوالہ جات
- ↑ سبحانی، البدعہ، ۱۴۱۶ق، ص۲۵.
- ↑ سبحانی، البدعہ، ۱۴۱۶ق، ص۲۵تا۳۰.
- ↑ سبحانی، البدعہ، ۱۴۱۶ق، ص۲۵.
- ↑ سبحانی، البدعہ، ۱۴۱۶ق، ص۲۸.
- ↑ مراجعہ کریں: طباطبایی، ریاضالمسائل، ۱۴۱۸ق، ج۸، ص۱۷۵؛ خویی، صراطالنجاة، ۱۴۱۶ق، ج۳، ص۴۲۸.
- ↑ خویی، صراطالنجاة، ۱۴۱۶ق، ج۳، ص۴۲۸.
- ↑ مراجعہ کریں: خویی، موسوعةالامام خویی، ۱۴۱۸ق، ج۶، ص۳۵۵.
- ↑ مراجعہ کریں: مجلسی، بحارالانوار، ۱۴۰۳ق، ج۷۱، ص۲۰۲و۲۰۳
- ↑ مؤسسہ دایرةالمعارف فقہ اسلامی، فرہنگ فقہ، ۱۳۸۸ش، ص۷۵.
- ↑ مؤسسہ دایرةالمعارف فقہ اسلامی، فرہنگ فقہ، ۱۳۸۸ش، ص۷۵.
- ↑ مراجعہ کریں: نراقی، عوائدالايام، ۱۴۱۷ق، ص۳۱۹.
- ↑ مراجعہ کریں: خویی، موسوعةالامام خویی، ۱۴۱۸ق، ج۶، ص۳۵۵؛ نراقی، عوائدالايام، ۱۴۱۷ق، ص۳۱۹.
- ↑ سبحانی، البدعہ، ۱۴۱۶ق، ص۱۵.
- ↑ مراجعہ کریں: سبحانی، البدعہ، ۱۴۱۶ق، ص۱۵تا۲۱.
- ↑ مراجعہ کریں: سبحانی، البدعہ، ۱۴۱۶ق، ص۱۵و۱۶.
- ↑ مراجعہ کریں: سبحانی، البدعہ، ۱۴۱۶ق، ص۱۷.
- ↑ کلینی، الکافی، ۱۴۰۷ق، ج۱، ص۵۶.
- ↑ مراجعہ کریں: سبحانی، البدعہ، ۱۴۱۶ق، ص۵.
- ↑ مراجعہ کریں: شیخ صدوق، من لا یحضرہ الفقیہ، ۱۴۱۳ق، ج۳، ص۵۷۲.
- ↑ شیخ صدوق، من لا یحضرہ الفقیہ، ۱۴۱۳ق، ج۳، ص۵۷۲.
- ↑ سبحانی، البدعہ، ۱۴۱۶ق، ص۱۳-۱۵.
- ↑ طباطبایی، المیزان، ۱۴۱۷ق، ج۱۲، ص۳۶۵.
- ↑ سبحانی، البدعہ، ۱۴۱۶ق، ص۱۳و۱۴.
- ↑ طباطبایی، المیزان، ۱۴۱۷ق، ج۱۹، ص۱۷۳.
- ↑ ترجمہ جوادی
- ↑ طباطبایی، المیزان، ۱۴۱۷ق، ج۱۲، ص۳۶۵.
- ↑ نراقی، عوائدالايام، ۱۴۱۷ق، ص۳۱۹.
- ↑ محقق حلی، النہایہ و نکتہا، ۱۴۱۲ق، ج۲، ص۷۸.
- ↑ نجفی، جواہر الکلام، بیروت، ج۲، ص۲۷۶.
- ↑ مراجعہ کریں: نراقی، عوائدالايام، ۱۴۱۷ق، ص۳۱۹.
- ↑ مراجعہ کریں: نراقی، عوائدالايام، ۱۴۱۷ق، ص۳۱۹.
- ↑ گذشتہ، «بدعت؛ مقدمہ، تعریفہا و تقسیمات»، ص۵۶۰.
- ↑ گذشتہ، «بدعت؛ مقدمہ، تعریفہا و تقسیمات»، ص۵۶۰.
- ↑ گذشتہ، «بدعت؛ مقدمہ، تعریفہا و تقسیمات»، ص۵۶۰.
- ↑ گذشتہ، «بدعت؛ مقدمہ، تعریفہا و تقسیمات»، ص۵۶۱.
- ↑ گذشتہ، «بدعت؛ مقدمہ، تعریفہا و تقسیمات»، ص۵۶۱.
- ↑ طارمی، «بدعت»، ص۵۱۷.
- ↑ طارمی، «بدعت»، ص۵۱۷.
- ↑ سبحانی، البدعہ، ۱۴۱۶ق، ص۱۶۰و۱۶۱.
- ↑ سبحانی، البدعہ، ۱۴۱۶ق، ص۱۷۹.
- ↑ پاکتچی، «بدعت؛بررسی تاریخی»، ص۵۶۶.
- ↑ سبحانی، البدعہ، ۱۴۱۶ق، ص۱۹۹و۲۰۰.
- ↑ سبحانی، البدعہ، ۱۴۱۶ق، ص۱۱۹.
- ↑ سبحانی، البدعہ، ۱۴۱۶ق، ص۲۶و۲۷.
- ↑ طبسی، دراسات فقہیہ فی مسائل الخلافیہ، ۱۴۲۹ق، ص۱۶۸؛ سبحانی، البدعہ، ۱۴۱۶ق، ص۲۶و۲۷.
- ↑ طبسی، دراسات فقہیہ فی مسائل الخلافیہ، ۱۴۲۹ق، ص۱۶۸.
- ↑ غزالی، احیاءالعلوم، ۱۴۰۶ق، ج۲، ص۴و۵.
- ↑ شاطبی، الاعتصام، ۱۴۱۲ق، ج۱، ص۲۴۱تا۲۴۵.
- ↑ مراجعہ کریں: شہید اول، القواعد و الفوائد، ۱۴۰۰ق، ج۲، ص۱۴۴تا۱۴۶.
- ↑ سبحانی، البدعہ، ۱۴۱۶ق، ص۲۸.
- ↑ مراجعہ کریں: مجلسی، مرآةالعقول، ۱۴۰۴ق، ج۱، ص۱۹۳.
- ↑ مراجعہ کریں: شاطبی،الاعتصام، ۱۴۱۲ق، ج۱، ص۲۴۶.
- ↑ کلینی، الکافی، ۱۴۰۷ق، ج۲، ص۳۷۵.
- ↑ مراجعہ کریں:خوئی، مصباحالفقاہہ، ۱۴۱۷ق، ج۱، ص۲۸۱؛ گلپایگانی، الدرالمنضود، ۱۴۱۲ق، ج۱، ص۱۴۹۔
- ↑ رجوع کریں: فیض کاشانی، الوافی، ۱۴۰۶ق، ج۱، ص۲۴۵؛ «فتوای ۵ مرجع تقلید دربارہ دروغ گفتن و بہتان زدن»، ایسنا ویب سائٹ، ۶ اسفند ۱۳۹۵ش، دیدہشدہ در ۲۶ تیر ۱۳۹۷ش.
- ↑ طباطبایی، ریاضالمسائل، ۱۴۱۸ق، ج۱۶، ص۴۲.
- ↑ سبحانی، البدعہ، ۱۴۱۶ق، ص۹.
- ↑ سبحانی، البدعہ، ۱۴۱۶ق، ص۹.
مآخذ
- قرآن، ترجمہ حیدر جوادی.
- پاکتچی، احمد، «بدعت؛بررسی تاریخی»، دایرةالمعارف بزرگ اسلامی، ج۱۱، تہران، مرکز دایرةالمعارف بزرگ اسلامی، چاپ اول، ۱۳۸۱ش.
- خویی، سیدابوالقاسم، صراطالنجاة، جمعآوری موسى مفیدالدین عاصى عاملى، قم، نشر المنتخب، چاپ اول، ۱۴۱۶ق.
- خویی، سیدابوالقاسم، موسوعةالامام خوئی، قم، مؤسسة احیاء آثار الامام خوئی، چاپ اول، ۱۴۱۸ق.
- خوئی، سیدابوالقاسم خوئی، مصباحالفقاہہ، تقریر میرزامحمدعلی توحیدی، قم، انصاریان، چاپ چہارم، ۱۴۱۷ق.
- سبحانی، جعفر، البدعہ؛ مفہومہا، حدہا و آثارہا، قم، مؤسسہ امام صادق، ۱۴۱۶ق.
- شاطبی، ابراہیم بن موسی، الاعتصام، تحقیق سلیم بن عید الہلالی، ریاض، دار ابن عفان، چاپ اول، ۱۴۱۲ق.
- شیخ صدوق، محمد بن على، من لا یحضرہ الفقیہ، تصحیح علیاکبر غفارى، قم، دفتر انتشارات اسلامى وابستہ بہ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم، چاپ دوم، ۱۴۱۳ق.
- طارمی، «بدعت»، دانشنامہ جہان اسلام، تہران، بنیاد دایرةالمعارف اسلامی، چاپ دوم، ۱۳۷۵ش.
- طباطبایی، سیدعلى، ریاضالمسائل فی تحقیق الاحکام بالدلایل، قم، مؤسسہ آلالبيت، چاپ اول، ۱۴۱۸ق.
- طباطبایی، سیدمحمدحسین، المیزان فی تفسیر القرآن، قم، دفتر انتشارات اسلامى جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم، چاپ پنجم، ۱۴۱۷ق.
- طبسی، نجمالدین، دراسات فقہیہ فی مسائل خلافیہ، قم، دفتر تبلیغات اسلامی حوزہ علمیہ قم، چاپ اول، ۱۴۲۹ق.
- غزالی، محمد، احیاء علوم الدین، بیروت، دارالفکر، چاپ اول، ۱۴۰۶ق.
- «فتوای ۵ مرجع تقلید دربارہ دروغ گفتن و بہتان زدن»، ایسنا ویب سائٹ، ۶ اسفند ۱۳۹۵ش، دیدہشدہ در ۲۶ تیر ۱۳۹۷ش.
- فیض کاشانی، محمدمحسن، الوافی، تحقیق ضیاءالدین حسینی اصفہانی، اصفہان، کتابخانہ امام امیرالمؤمنین، چاپ اول، ۱۴۰۶ق.
- کلینی، محمدبن یعقوب، الکافی، تحقیق علیاکبر غفاری، تہران، دارالکتب الإسلامیة، چاپ چہارم، ۱۴۰۷ق.
- گذشتہ، ناصر، «بدعت»، دایرةالمعارف بزرگ اسلامی، ج۱۱، تہران، مرکز دایرةالمعارف بزرگ اسلامی، چاپ اول، ۱۳۸۱ش.
- گلپایگانی، سیدمحمدرضا، الدرالمنضود فی احکام الحدود، قم، دارالقرآن الکریم، چاپ اول، ۱۴۱۲ق.
- مجلسى، محمدباقر، بحارالأنوار الجامعہ لدرر اخبار الائمة الاطہار، تصحیح جمعى از محققان، بیروت، دار إحیاء التراث العربی، چاپ دوم، ۱۴۰۳ق.
- مجلسی، محمدباقر، مرآةالعقول فی شرح اخبار آل الرسول، تحقیق سیدہاشم رسولى، تہران، دارالكتب الإسلامیة، چاپ دوم، ۱۴۰۴ق.
- محقق حلّى، جعفر بن حسن، النہایہ و نکتہا، تصحیح گروہ پژوہش دفتر انتشارات اسلامى، قم، دفتر انتشارات اسلامى وابستہ بہ جامعہ مدرسين حوزہ علميہ قم، چاپ اول، ۱۴۱۲ق.
- مؤسسہ دایرةالمعارف فقہ اسلامی، فرہنگ فقہ مطابق مذہب اہل بیت علیہمالسلام، قم، مؤسسہ دایرةالمعارف فقہ اسلامی، چاپ دوم، ۱۳۸۸ش.
- نجفى، محمدحسن، جواہرالکلام فی شرح شرائعالاسلام، تصحیح عباس قوچانى و على آخوندى، بیروت، دار إحیاء التراث العربی، چاپ ہفتم، بیتا.
- نراقى، احمد، عوائدالأیام فی بیان قواعدالأحكام و مہمات مسائل الحلال و الحرام، قم، انتشارات دفتر تبلیغات اسلامى حوزہ علمیہ قم، چاپ اول، ۱۴۱۷ق.