مندرجات کا رخ کریں

مسودہ:کثیر پانی

ویکی شیعہ سے

آبِ کثیر یا آبِ مُعتَصَم[1] آب قلیل کے مقابلے میں استعمال ہونے والی فقہی اصطلاح ہے۔ اس میں آبِ کُر، جاری پانی، بارش کا پانی، چشمے کا پانی اور کنویں کا پانی شامل ہیں۔[2] آبِ کثیر نجاست سے ملنے پر نجس نہیں ہوتا، سوائے اس صورت کے کہ نجاست کی وجہ سے اس کے رنگ، بو یا ذائقے میں تبدیلی آ جائے۔

فقہاء کے مطابق نجس پانی، خواہ قلیل ہو یا کثیر، اگر آبِ کثیر سے متصل ہو جائے اور اس میں مل کر نجاست کا اثر (رنگ، بو یا ذائقے کی تبدیلی) ختم ہو جائے تو پاک ہو جاتا ہے۔ البتہ صرف آبِ کثیر سے اتصال کے ذریعے، بغیر اختلاط کے، پاک ہونے کے بارے میں فقہاء کے درمیان اختلافِ رائے پایا جاتا ہے۔[3] فقہاء کے مشہور قول کے مطابق، نجس چیز کو ایک مرتبہ آبِ کثیر سے دھونے سے وہ پاک ہو جاتی ہے۔[4] اسی طرح اکثر متأخر فقہاء کا نظریہ ہے کہ کپڑے جیسی چیزوں کو آبِ کثیر سے پاک کرنے کے لیے نچوڑنا یا ان سے غُسالہ (دھون) خارج کرنا ضروری نہیں ہے۔[5]

حوالہ جات

  1. ↑ شریفی اشکوری، فقرات فقہیہ، ج1، ص55۔
  2. ↑ مؤسسہ دائرۃ المعارف فقہ اسلامی، فرہنگ فقہ، ص105۔
  3. ↑ طباطبایی یزدی، العروۃ الوثقی، ج1، ص43۔
  4. ↑ نجفی، جواہر الکلام، ج6، ص196۔
  5. ↑ سبزواری، مہذب الاحکام، ج2، ص38۔

مآخذ

  • سبزواری، سید عبدالاعلیٰ، مہذب الاحکام، قم، دار التفسیر، 1388ہجری شمسی۔
  • شریفی اشکوری، الیاس، فقرات فقہیہ، قم، نشر آل ایوب، 1381ہجری شمسی۔
  • طباطبائی یزدی، سید محمدکاظم، العروۃ الوثقی، قم، مؤسسۂ نشر اسلامی، 1420ھ۔
  • مؤسسۂ دائرۃ المعارف فقہ اسلامی، فرہنگ فقہ مطابق با مذہب اہل بیت، زیرِ نظر: سید محمود ہاشمی شاہرودی، قم، مؤسسۂ دائرۃ المعارف فقہ اسلامی، 1426ھ۔
  • نجفی، محمدحسن، جواہر الکلام فی شرح شرایع الاسلام، بیروت، دار احیاء التراث العربی، 1420ھ۔