مندرجات کا رخ کریں

شرعی ظہر

ویکی شیعہ سے
(زوال سے رجوع مکرر)

شرعی ظہر یا زوال اس وقت کو کہا جاتا ہے جب شاخص[1] کا سایہ کم سے کم مقدار تک پہنچ جائے یا بعض علاقوں میں سایہ مکمل طور پر ختم ہو جاتا ہے۔ یعنی جب سورج جب بلندی کے آخر کو پہنچ کر مغرب کی طرف مایل ہونا شروع ہوجاتا ہے اس وقت کو شرعی ظہر یا زوال کہلایا جاتا ہے۔

تشخیص کا طریقہ

صبح جب سورج طلوع کرتا ہے تو شاخص کا سایہ مغرب کی طرف پڑتا ہے اور جیسے جیسے سورج اوپر آنا شروع کرتا ہے شاخص کا سایہ کم ہونا شروع ہوتا ہے، یہاں تک کہ جب سایہ کمترین حد تک پہنچ کر جیسے ہی سایہ مشرق کی طرف بڑھنا شروع کرے تو معلوم ہو جائے گا کہ ظہر کا وقت ہو گیا ہے۔

بعض علاقوں میں جب سورج آسمان کے سب سے اوپر کے نقطے پر پہنچ جاتا ہے تو سال کے بعض ایام میں ظہر کے وقت شاخص کا سایہ بالکل ختم ہو جاتا ہے۔ ان خطوں میں سایہ ختم ہونے کے بعد جیسے ہی مشرق کی طرف سایہ بڑھنا شروع ہو جائے تو ظہر کا وقت شروع ہوجاتا ہے۔[2]

حوالہ جات

  1. شاخص، اس چیز کو کہا جاتا ہے جسے دن کے وقت سورج کی حرکت کے ذریعے وقت کی تشخیص کے لئے ہموار زمین میں عمودی طور پر گھاڑی جاتی ہے۔
  2. رسالہ توضیح‌المسایل آیت‌اللہ مکارم شیرازی، ص 127 و 128۔

مآخذ