مسودہ:عقد لازم
| بعض عملی اور فقہی احکام |
|---|
عقد لازم عقدِ جائز کے مقابلے میں ایسا معاہدہ ہے جسے فریقین میں سے کوئی بھی یک طرفہ طور پر ختم نہیں کر سکتا، سوائے ان مخصوص صورتوں کے جن میں قانون یا شرع نے فسخ کا حق دیا ہو۔[1] بعض فقہی منابع میں سولہ قسم کے عقود کو عقدِ لازم شمار کیا گیا ہے: بیع، اجارہ، مزارعت و مساقات، ضمان، کفالت، حوالہ، صلح، ہبہ ذی رحم (رشتہ داروں کو دیا جانے والا ہبہ)، نکاح، کتابت (غلاموں کو آزاد کرنے سے متعلق معاہدہ)، عقدِ جزیہ (اہلِ ذمہ سے متعلق معاہدہ)، امان دینا، قسم اور سبق و رمایہ (گھڑ سواری اور تیر اندازی کے مقابلے کا معاہدہ)۔[2]
عقدِ لازم میں حق فسخ کے استثنائی موارد کی دو قسمیں ہیں: پہلی صورت یہ ہے کہ دونوں فریق باہمی رضامندی سے معاہدہ ختم کر دیں، جسے اقالہ کہتے ہیں۔[3] دوسری صورت یہ ہے کہ فریقین میں سے کسی ایک یا کسی تیسرے شخص کو شرعی یا قانونی اختیار کے تحت معاہدہ ختم کرنے کا حق حاصل ہو، جسے خیار کہتے ہیں۔[4] عقدِ نکاح میں بعض دیگر امور جیسے میاں بیوی میں سے کسی کا دیوانہ ہو جانا بھی فسخِ نکاح کے اسباب میں شمار ہوتا ہے۔[5]
فقہا نے آیتِ کریمہ «أَوْفُوا بِالْعُقُودِ» (عہد و پیمان پورے کرو) سے استدلال کرتے ہوئے یہ اصول بیان کیا ہے کہ اسلامی معاہدوں میں اصل یہ ہے کہ وہ لازم ہوں اور فریقین ان کی پابندی کریں۔[6] فقہی اصطلاح میں اسے قاعدۂ لزوم کہا جاتا ہے۔[7] اس اصل کا فلسلہ یوں بیان کیا گیا ہے کہ شارع اور عرف عقلا نے بیع جیسے معاہدوں کو ملکیت کی منتقلی کے لیے مقرر کیا ہے۔ فریقین کو منتقل ہونے والے مال میں تصرف کرنے کے لئے معاہدے کے برقرار رہنے اور اس پر اطمینان کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر معاہدہ لازم نہ ہو تو ہر وقت اس کے ختم ہونے کا امکان رہے گا، جس سے معاملات میں استحکام اور اعتماد باقی نہیں رہے گا۔[8]
عقدِ لازم اور عقدِ جائز کی اصطلاحات اور ان سے متعلق احکام قدیم فقہی منابع، خصوصاً چوتھی اور پانچویں صدی ہجری کی کتابوں میں بھی ملتے ہیں۔ ان میں المسائل الناصریات،[9] المبسوط[10] اور جواہر الفقہ[11] قابل ذکر ہیں۔ ان کتابوں میں شیعہ فقہا نے معاہدوں کو لازم اور جائز ہونے کے اعتبار سے تقسیم کیا ہے۔ مثال کے طور پر شیخ طوسی[12] اور علامہ حلی[13] نے بیان کیا ہے کہ بعض معاہدے دونوں فریقوں کے لئے لازم ہوتے ہیں، جبکہ بعض صرف ایک فریق کے لئے لازم ہوتے ہیں۔ مثلاً عقدِ رہن (گروی رکھنے کا معاہدہ) رہن رکھنے والے کے لئے لازم ہوتا ہے۔[14]
حوالہ جات
- ↑ طاہری، حقوق مدنی، ج2، ص13؛ مراغی، العناوین الفقہیۃ، ج2، ص41۔
- ↑ حلّی، نزہۃ الناظر، ص89 و 90۔
- ↑ امامی، حقوق مدنی، انتشارات اسلامیہ، ج4، ص54۔
- ↑ امامی، حقوق مدنی، انتشارات اسلامیہ، ج4، ص54۔
- ↑ نجفی، جواہرالکلام، ج30، ص318۔
- ↑ مثلا ملاحظہ کیجئے: عمیدی، کنز الفوائد، ج2، ص625؛ شہید ثانی، الروضۃ البہیۃ، ج4، ص175؛ کرکی، جامع المقاصد، ج7، ص313۔
- ↑ مثلاً رجوع کریں: حلّی، نضد القواعد الفقہیۃ، ص351؛ مکارم شیرازی، القواعد الفقہیۃ، ج2، ص319؛ محقق داماد، قواعد فقہ، ج2، ص159۔
- ↑ طاہری، حقوق مدنی، ج2، ص13۔
- ↑ سید مرتضی، المسائل الناصریات، ص367۔
- ↑ شیخ طوسی، المبسوط، ج6، ص301۔
- ↑ ابنبراج و شیخ طوسی، جواہر الفقہ، ص128۔
- ↑ شیخ طوسی، المبسوط، ج2، ص367۔
- ↑ علامہ حلّی، تذکرۃ الفقہاء، ج15، ص149۔
- ↑ علامہ حلّی، تذکرۃ الفقہاء، ج15، ص149۔
مآخذ
- ابنبراج طرابلسی، قاضی عبد العزیز و شیخ طوسی، ابو جعفر محمد بن حسن، جواہر الفقہ (العقائد الجعفریۃ)، محقق و مصحح: بہادری، ابراہیم، قم، دفتر انتشارات اسلامی، پہلی اشاعت، 1411ھ۔
- امامی، سید حسن، حقوق مدنی، تہران، انتشارات اسلامیہ، بے تا۔
- حلّی، مقداد بن عبداللّٰہ، نضد القواعد الفقہیۃ علی مذہب الإمامیۃ، تحقیق و تصحیح سید عبد اللطیف حسینی کوہکمری، قم، کتابخانہ آیۃاللہ مرعشی نجفی، پہلی اشاعت، 1403ھ۔
- حلّی، یحیی بن سعید، نزہۃ الناظر فی الجمع بین الأشباہ و النظائر، قم، منشورات رضی، پہلی اشاعت، 1394ھ۔
- سید مرتضی، علی بن حسین، المسائل الناصریات، تہران، رابطۃ الثقافۃ و العلاقات الإسلامیۃ، پہلی اشاعت، 1417ھ۔
- شہید ثانی، زین الدین بن علی، الروضۃ البہیۃ فی شرح اللمعۃ الدمشقیۃ، شارح: سید محمد کلانتر، قم، کتابفروشی داوری، پہلی اشاعت، 1410ھ۔
- شیخ طوسی، ابو جعفر محمد بن حسن، المبسوط فی فقہ الإمامیۃ، محقق و مصحح: کشفی، سید محمد تقی، تہران، المکتبۃ المرتضویۃ لإحیاء الآثار الجعفریۃ، تیسری اشاعت، 1387ھ۔
- طاہری، حبیباللہ، حقوق مدنی، قم، دفتر انتشارات اسلامی وابستہ بہ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم، دوسری اشاعت، 1418ھ۔
- علامہ حلّی، حسن بن یوسف، تذکرۃ الفقہاء، قم، مؤسسہ آل البیت(ع)، پہلی اشاعت، 1414ھ۔
- عمیدی، سید عمیدالدین، کنز الفوائد فی حل مشکلات القواعد، تحقیق و تصحیح محیالدین واعظی و دیگران، قم، دفتر انتشارات اسلامی، پہلی اشاعت، 1416ھ۔
- کرکی (محقق ثانی)، علی بن حسین، جامع المقاصد فی شرح القواعد، قم، مؤسسہ آل البیت(ع)، دوسری اشاعت، 1414ھ۔
- محقق داماد، سید مصطفی، قواعد فقہ، تہران، مرکز نشر علوم اسلامی، بارہویں اشاعت، 1406ھ۔
- مراغی، سید میر عبدالفتاح، العناوین الفقہیۃ، قم، دفتر انتشارات اسلامی، پہلی اشاعت، 1417ھ۔
- مکارم شیرازی، ناصر، القواعد الفقہیۃ، قم، مدرسہ امام امیر المؤمنین(ع)، تیسری اشاعت، 1411ھ۔
- منتظری، حسینعلی، مبانی فقہی حکومت اسلامی، مترجم: محمود صلواتی، قم، مؤسسہ کیہان، پہلی اشاعت، 1409ھ۔
- نجفی، محمدحسن، جواہر الکلام فی شرح شرائع الاسلام، بیروت، دار احیاء التراث العربی، ساتویں اشاعت، 1404ھ۔