شرعی دینار
(دینار شرعی سے رجوع مکرر)
شرعی دینار، شریعت میں وزن کا ایک پیمانہ ہے جو ایک شرعی مثقال وزن کے برابر سونے کا سکہ، صیرفی مثقال کا تین چوتھائی حصہ[1] اور 4.265 گرام سونے کے برابر ہے۔[2] وزن کا یہ پیمانہ اسلام سے پہلے بھی رائج تھا اور صدر اسلام سے لے کر چودہویں صدی ہجری کے اوائل تک استعمال ہوتا تھا۔[3] شرعی دینار کی مالیت تقریبا 68.5 جَو کے دانوں کے برابر بھی بتایا گیا ہے۔[4]
شرعی دینار فقہ کے مختلف احکام میں استعمال ہوتا ہے؛ من جملہ ان میں خمس،[5] قتل نفس کا دیہ،[6] حائض کے ساتھ ہمبستری کرنے کا کفارہ،[7]، زکات[8] اور چوری کا حد نصاب جیسے احکام شامل ہیں۔[9]
متعلقہ صفحات
حوالہ جات
- ↑ عاملی بیاضی، الأوزان والمقادیر، ۱۳۸۱ق، ص۵۱-۵۲۔
- ↑ ہاشمی شاہرودی، فرہنگ فقہ، ۱۳۸۷ش، ج۳، ص۶۸۶۔
- ↑ ہاشمی شاہرودی، فرہنگ فقہ، ۱۳۸۷ش، ج۳، ص۶۸۶۔، عاملی بیاضی، الأوزان والمقادیر، ۱۳۸۱ق، ص۵۱-۵۲۔
- ↑ عاملی بیاضی، الأوزان والمقادیر، ۱۳۸۱ق، ص۵۱-۵۲۔
- ↑ عاملی بیاضی، الأوزان والمقادیر، ۱۳۸۱ق، ص۲۵۔
- ↑ عاملی بیاضی، الأوزان والمقادیر، ۱۳۸۱ق، ص۵۱۔
- ↑ شبیری زنجانی، رسالہ توضیح المسائل، ۱۳۸۸ش، ص۹۸۔
- ↑ شبیری زنجانی، رسالہ توضیح المسائل، ۱۳۸۸ش، ص۹۸۔
- ↑ شہید ثانی، شرح لمعہ، ۱۴۱۰ق، ج۹، ص۲۵۶۔
مآخذ
- شبیری زنجانی، موسی، رسالہ توضیح المسائل، قم، سلسبیل، ۱۳۸۸ہجری شمسی۔
- شہید ثانی، زین الدین بن نور الدین علی، شرح لمعہ، الروضۃ البہیۃ فی شرح المعۃ الدمشقیۃ، تحقیق کلانتر، قم، داوری، ۱۴۱۰ھ۔
- عاملی بیاضی، ابراہیم، الأوزان والمقادیر، بیروت، [بینا]، ۱۳۸۱ھ۔
- مؤسسہ دائرۃ المعارف فقہ اسلامی بر مذہب اہل بیت(ع)، فرہنگ فقہ مطابق مذہب اہل بیت علیہم السلام، زیر نظر سید محمود ہاشمی شاہرودی، قم، مؤسسہ دائرۃ المعارف فقہ اسلامی بر مذہب اہل بیت(ع)، ۱۳۸۷ہجری شمسی۔