سنہ 2 ہجری
(سن 2 ہجری سے رجوع مکرر)
سنہ 2 ہجری، ہجرت سے شروع ہونے والے کیلینڈر کا دوسرا سال ہے۔ جس کا پہلا دن 1 محرم الحرام، سہ شنبہ مطابق 8 جنوری 623 ء اور آخری دن 30 ذی الحجہ، شنبہ مطابق 26 جون 624 ء ہے۔[1]
سن 2 ہجری کے واقعات
- ماہ صفر میں غروہ ابواء پیش آیا۔
- 13 رجب سریہ عبد اللہ بن جحش مکہ میں مشرکین سے مسلمانوں کی پہلی جنگ۔
- 15 رجب کو قبلہ بیت المقدس سے کعبہ کی طرف تبدیل ہوا۔
- آغاز وجوب روزه (28 شعبان)
- آغاز وجوب خمس (17 رمضان)
- آغاز وجوب زکات۔
- سریہ حمزه بن عبدالمطلب پیش آیا۔
- غزوہ بنی قینقاع پیش آیا۔ (15 شوال)[2]
- سریہ عبیدة بن حارث بن مطلب پیش آیا۔
- غزوه بدر پیش آیا۔ (17 رمضان)[3]
- امام علی (ع) و حضرت فاطمہ(س) کی شادی۔ (1 ذی الحجہ)
- غزوہ سویق (4 ذی الحجہ) پیش آیا۔[4][5]
- پیغمبر اکرم (ص) نے حضرت علی (ع) کو ابو تراب کا لقب عطا فرمایا۔
- خزیمہ بن ثابت نے اسلام قبول کیا۔
- واقعہ سد ابواب پیش آیا۔ (9 ذی الحجہ)۔
ولادت
- ولادت امام حسن مجتبی علیہ السلام۔[6] البتہ قول مشہور سن 3 ہجری قمری ہے۔[7]
- ولادت عمرو بن حریث مخزومی،[8] کوفہ میں اموی حکومت کے عمال میں سے تھا۔ میثم تمار[9] کی شہادت اور مسلم بن عقیل[10] کے قیام کی سرکوبی میں ملوث تھا۔
وفات
- وفات رقیہ بنت پیغمبر اکرم (ص) (17 رمضان)
- وفات عثمان بن مظعون
- وفات ابو لہب (24 رمضان)
- وفات طالب بن ابی طالب ، امام علی (ع) کے بھائی۔
حوالہ جات
- ↑ سایٹ تبدیل تاریخ هجری
- ↑ إعلام الوری، ج۱، ص۱۷۵؛ المغازی، ج۱، ص۱۷۶
- ↑ السیرة النبویۃ، ج۱، ص۲۴۰
- ↑ دلائل النبوة، ج۳، ص۱۶۴
- ↑ السیرۃ النبویۃ، ج۲، ص۴۴
- ↑ کلینی،اصول کافی، ج۲، ص۴۹۹
- ↑ مفید، الارشاد، ج۲، ص۳
- ↑ ابن حجر (عسقلانی)، احمد بن علی، الإصابۃ فی تمییز الصحابہ، تحقیق: عادل احمد عبدالموجود و علی محمد معوض، دار الکتب العلمیۃ، بیروت، ۱۴۱۵ق/۱۹۹۵م، ج۴، ص۵۱۰.
- ↑ ابن حجر (عسقلانی)، احمدبن علی، الإصابة فی تمییز الصحابۃ، تحقیق: عادل احمد عبد الموجود و علی محمد معوض، دار الکتب العلمیۃ، بیروت، ۱۴۱۵ق/۱۹۹۵ء، ج۶، ص۲۵۰
- ↑ طبری، محمد بن جریر، تاریخ الأمم و الملوک، تحقیق: محمد أبوالفضل ابراہیم، دارالتراث، بیروت، ۱۳۸۷ق/۱۹۶۷م، ج۵،ص۳۵۰
|