سنہ 65 ہجری
سنہ 65 ہجری اسلامی کیلنڈر کا 65واں سال ہے۔
اس سال کا پہلا دن 1 محرم بروز جمعرات بمطابق 21 اگست سنہ 684ء اور آخری دن 3 ذی الحجہ بروز پیر بمطابق 10 اگست سنہ 685ء ہے۔[1]
اہم واقعات
- سلیمان بن صرد خزاعی کی قیادت میں بنی امیہ کے خلا کوفہ میں قیام توابین 1 ربیع الاول، جنگ کا آغاز 25 جمادی الاول جس میں توابین کو عبیداللہ بن زیاد کے مقابلے میں شکست ہوئی۔
- عبداللہ بن زبیر کی سرکوبی کے لئے بنی امیہ کا مکہ پر حملہ جس میں بنی امیہ کو شکست ہوئی۔[2]
وفات
- بنی امیہ کے چوتھے خلیفہ اور عثمان بن عفان کے داماد مروان بن حکم۔
- کوفہ کے شیعہ بزرگ اور امام علیؑ اور امام حسنؑ کے صحابی عبداللہ بن وال تیمی جو عین الوردہ میں قیام توابین میں شہید ہوئے۔
- امام علیؑ کی سب سے پہلے بیعت کرنے والے صحابی حارث بن عبداللہ ہمدانی
- امام علیؑ کے صحابی مسیب بن نجبہ جو تابعین اور قیام توابین کے سرکردگان میں سے تھے
- کوفہ کے شیعہ بزرگ اور قیام توابین کے روح روان سلیمان بن صرد خزاعی
حوالہ جات
- ↑ سایت تبدیل تاریخ ہجری
- ↑ طبری، تاریخ، ج۵، ص ۶۱۱ـ ۶۱۲
مآخذ
- طبری، محمد بن جریر، تاریخ طبری، ج۵، مصر، دار المعارف