سنہ 36 ہجری
سال 36 ہجری قمری، ہجرت سے شروع ہونے والے کیلنڈر کا چھتیسواں سال ہے۔ اس سال کے مہم ترین واقعات میں سے جنگ جمل کا واقع ہونا اور اس جنگ میں طلحہ بن عبید اللہ و زبیر بن عوام کا قتل ہونا ہے۔
اس سال کا پہلا دن 1 محرم شنبہ بمطابق 3 جولائی 656 عیسوی اور آخری دن اتوار 29 ذی الحجہ بمطابق 21 جون 657 عیسوی ہے۔[1]
سال 36 ہجری قمری کے واقعات
- 12 رجب میں امام علی (ع) کے ذریعہ کوفہ کو اپنی حکومت کا مرکز قرار دینا۔
- جمادی الثانی کے وسط [2] یا 10 جمادی الثانی [3] یا 15 جمادی الاول[4] میں جنگ جمل کا پیش آنا۔
- امام علی (ع) کا قیس بن سعد بن عبادہ کو مصر کا گورنر منتخب کرنا۔[5]
وفات
- زبیر بن عوام کا جنگ جمل سے خارج ہونا اور عمرو بن جرموز نامی شخص کے ذریعہ قتل ہونا۔[6]
- جنگ جمل میں مروان بن حکم کے ہاتھوں طلحہ بن عبیداللہ کا قتل ہونا۔[7]
- شہر مدائن میں سلمان فارسی کی وفات۔
- 28 محرم میں صحابی پیغمبر (ص) حذیفہ بن یمان کی وفات۔
- امام علی (ع) کے لشکر کے سپہ سالار حکیم بن جبلہ کی جنگ جمل میں ناکثین کے ذریعہ شہادت۔
حوالہ جات
مآخذ
- طبری، تاریخ طبری، موسسہ اعلمی للمطبوعات، بیروت
- مسعودی، مروج الذہب و معادن الجواہر، ترجمہ ابو القاسم پاینده، انتشارات علمی و فرہنگی، تہران
- دینوری، الاخبار الطوال، چاپ عبد المنعم عامر، مصر
- یعقوبی، تاریخ یعقوبی، ترجمہ ابراہیم آیتی، بنگاه ترجمہ و نشر کتاب، تہران
- دینوری، احمد بن داود، الأخبار الطوال، تحقیق عبد المنعم عامر مراجعہ جمال الدین شیال، قم، منشورات الرضى، ۱۳۶۸ش