مندرجات کا رخ کریں

کتائب سید الشہداء عراق

ویکی شیعہ سے
کتائب سید الشہداء عراق
کتائب سید الشہداء کا لوگو
کتائب سید الشہداء کا لوگو
عمومی معلومات
تاسیسسنہ 2003ء • باضابطہ کام کا آغاز 21 فروری سنہ 2013ء
نوعیتعسکری• سیاسی • ثقافتی
ہدفعراق سے قابض افواج کا انخلاء
ہیڈ کوارٹرعراق
وسعت مکانیعراقشام
سیکرٹری جنرلابوالاء الولائی
سربراہابومصطفی الخزعلی
متعلقہ ادارےثقافتی ادارہ «وثق»
منشورعراق اور شام میں داعش سے مقابلہ
ملکعراق


کتائب سید الشہداء، عراق کی ایک شیعہ مسلح گروہ کا نام ہے۔[1] اس گروہ کو سنہ 2003ء کو عراق میں امریکی فوجی مداخلت کے بعد عراق اور شام میں قابض افواج کے خلاف مقابلہ کرنے کے لئے تشکیل دیا گیا۔ یہ گروہ شیعہ عقائد کی بنیاد پر ایران کے اسلامی انقلاب خاص طور پر امام خمینی، آیت اللہ خامنہ ای اور قاسم سلیمانی کی شخصیتوں سے متأثر ہو کر تشکیل پایا ہے۔[2]

کہا جاتا ہے کہ ابتداء میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر اس گروہ کا کوئی خاص نام نہیں تھا یہاں تک کہ عراق سے امریکی افواج کے انخلا کے بعد اس گروہ نے اپنے لئے کتائب سید الشہداء کا نام انتخاب کیا۔[3]

اسی طرح یہ بھی کہا جاتا ہے کہ کتائب سید الشہداء شروع میں کتائب حزب اللہ عراق کا حصہ تھا۔ یہاں تک کہ داعش کے خلاف آیت اللہ سیستانی کے فتوے کے بعد یہ گروہ اس تنظیم سے الگ ہو گیا۔[4] 21 فروری سنہ 2013ء کو عراق سے امریکی افواج کے انخلاء کی دوسری سالگرہ کے موقع پر عراقی میڈیا نے باضابطہ طور پر اعلان کیا کہ کتائب حزب اللہ عراق کی کچھ اہم شخصیات جیسے ابو مصطفی الشیبانی، ابو مصطفی الخزعلی اور ہاشم ابو آلاء الولائی نے اس تنظیم سے علیحدگی اختیار کر کے کتائب سید الشہداء کے نام سے ایک نئی تنظیم کی بنیاد رکھی ہے۔[5]

ابوآلاء الولایی؛ کتائب سید الشہداء کے جنرل سیکریٹری

کتائب سید الشہداء کے اہم رہنماؤں میں ابو مصطفی الخزعلی اس گروہ کے سربراہ اور ابو آلاء الولائی سیکریٹری جنرل ہیں۔[6] اسی طرح حاج ابو سیف اس گروہ کے ایک اہم کمانڈر تھے جو سامرا میں شہید ہوئے۔[7] شام میں داعش کے خلاف جنگ کے دوران کتائب سید الشہداء حضرت زینب (سلام اللہ علیہا) کے حرم کی حفاظت کے لیے شام چلے گئے۔[8] اس دوران اس گروہ کے تقریبا 400 سے 500 افراد شام میں موجود تھے اور عراق اور شام میں مسلح جد و جہد کے وقت اس گروہ کی عسکری قیادت ابو مصطفی شیبانی کے ذمے تھی۔[9]

کتائب حضرت رقیہ(س) شام میں اس تنظیم کی ایک شاخ ہے جو وہاں پر تکفیری گروہوں کے خلاف جد و جہد اور اسلامی مقدسات کی حفاظت کے لیے سرگرم ہے۔[10]

کتائب سید الشہداء نہ صرف عسکری میدان میں بلکہ عراق کے سیاسی منظرنامے میں پارلیمانی انتخابات سے لے کر وزیر اعظم کے انتخاب میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔[11] اس کے علاوہ ثقافتی اور سماجی شعبوں میں خدامات انجام دینے کے لئے اس گروہ نے عراق میں “وثق” کے نام سے ایک ثقافتی ادارہ قائم کیا ہے۔[12] کتائب سید الشہداء عراق کی بعض شہروں جیسے ناصریہ، العمارہ اور کاظمین وغیرہ میں ان کی سماجی خدمات کی وجہ سے مشہور ہے۔ اس گروہ کے اراکین کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ لوگ عسکری تعلیم اور مہارت کے حامل ہیں اور جنگوں میں یہ گروہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے ہتھیاروں کا استعمال کرتا ہے۔[13]

“بدون مرز، عشق”(بے حد و حدود محبت) ایک دستاویزی پروگرام ہے جو ایران کے ٹی وی چینل پر نشر ہوا جس میں کتائب سید الشہداء کی تشکیل، امریکی افواج کے خلاف ان کی جد و جہد، حرم حضرت زینب کی دفاع کے لئے ان کا شام جانا اور دوبارہ عراق واپس آکر داعش کے خلاف ان کی کارروائیوں کے بارے میں تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔[14]

اسلامی مقاومتی بلاک کے اراکین
ردیف عنوان تأسیس بانی اہم شخصیات سربراہ مذہب مبداء لوگو میڈیا
1 تحریک امل 1353شمسی امام موسی صدر مصطفی چمران نبیہ بری شیعہ لبنان
بی‌قاب
بی‌قاب
ٹی وی چینل NBN
2 تحریک جہاد اسلامی فلسطین 1360شمسی فتحی شقاقی رمضان عبداللہ
حسام ابوہَربید
زیاد نَخالہ اہل‌ سنت غزہ
بی‌قاب
بی‌قاب
فلسطین الیوم نیٹ ورک
3 حزب‌ اللہ لبنان 1361شمسی سید عباس موسوی
سید حسن نصراللہ
نعیم قاسم شیعہ لبنان
بی‌قاب
بی‌قاب
المنار نیٹ ورک
4 بدر تنظیم 1364شمسی عدنان ابراہیم
ابومہدی المہندس
ہادی العامری شیعہ عراق
بی‌قاب
بی‌قاب
الغدیر نیٹ ورک
5 حَماس
(حركۃ المقاومۃ الاسلاميۃ)
1366شمسی شیخ احمد یاسین عبدالعزیز رنتیسی
اسماعیل ہنیہ
یحیی سنوار
حماس کی عبوری کمیٹی اہل‌ سنت فلسطین
بی‌قاب
بی‌قاب
6 سپاہ قدس 1369شمسی سید علی خامنہ‌ای احمد وحیدی
قاسم سلیمانی
اسماعیل قاآنی شیعہ ایران
بی‌قاب
بی‌قاب
7 انصار اللہ یمن 1369شمسی حسین الحوثی بدرالدین الحوثی عبدالملک الحوثی زیدیہ یمن
بی‌قاب
بی‌قاب
المسیرہ نیٹ ورک
8 کتائب حزب‌ اللہ عراق 1382شمسی ابومہدی المہندس ابوحسین حمیداوی
ابوباقر الساعدی
ارکان العلاوی
احمد محسن فرح الحمیداوی شیعہ عراق
بی‌قاب
بی‌قاب
الاتجاہ نیٹ ورک
9 کتائب سید الشہداء عراق 1382شمسی ابومصطفی خزعلی
حاج ابوسیف
ابوآلاء الولائی شیعہ عراق
بی‌قاب
بی‌قاب
10 عصائب اہل الحق 1383شمسی قیس خزعلی عبدالہادی الدراجی
محمد البہادلی
قیس خزعلی شیعہ عراق
بی‌قاب
بی‌قاب
العہد نیٹ ورک
11 تحریک نجباء 1383شمسی اکرم الکعبی ابوعیسی اقلیم
مشتاق کاظم الحواری
اکرم الکعبی شیعہ عراق
بی‌قاب
بی‌قاب
12 لشکر زینبیون 1392شمسی پاکستانی شیعوں کا ایک گروہ زینت‌ علی جعفری
عقید مالک
مطہر حسین
شیعہ پاکستان
بی‌قاب
بی‌قاب
13 لشکر فاطمیون 1392شمسی افغانستان مجاہدین کا ایک گروہ علیرضا توسلی
سید محمدحسن حسینی
سید احمد سادات
شیعہ افغانستان
بی‌قاب
بی‌قاب
14 حشد شعبی 1393شمسی ہادی عامری
ابومہدی المہندس
فالح فیاض شیعہ عراق
بی‌قاب
بی‌قاب




حوالہ جات

مآخذ