مندرجات کا رخ کریں

مقاومت کا عالمی دن

ویکی شیعہ سے
ایران میں عالمی یوم مزاحمت کی مناسبت سے تیار کردہ پوسٹر

مقاومت کا عالمی دن، یہ دن قاسم سلیمانی کی شہادت کی مناسبت سے اسلامی جمہوری ایران میں مورخہ 3 جنوری کو منایا جاتا ہے۔[1] قاسم سلیمانی کو 3 جنوری 2020ء کو شہید کیا گیا تھا اس لیے ان کی عظمت و مقام کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یہ دن نامزد کیا گیا ہے۔[2]

یہ مناسبت 7 جنوری سنہ 2020ء کو "بنیاد حفظ آثار و نشر ارزش‌ہای دفاع مقدس" کی تجویز پر "شورائے عالی انقلابِ فرہنگی" نے منظور کی اور اسے ایران کی سرکاری مناسبتوں میں شامل کر لیا گیا۔ اس کا مکمل عنوان یہ ہے: "مقاومت کا عالمی دن؛ نمونہ اخلاص و عمل قاسم سلیمانی کی عالمی استکبار کے ہاتھوں شہادت"[3]

ہر سال اس دن کی مناسبت سے پورے ایران[4] اور دنیا کے مختلف ممالک[5] میں قاسم سلیمانی کی یاد میں تقریبات اور پروگرامز منعقد کیے جاتے ہیں، تاکہ ان کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جا سکے۔

متعلقہ موضوع

حوالہ جات

  1. یاد؛ فریاد «مرگ بر آمریکا» و «انتقام! انتقام!» در پہنہ عراق و ایران، ص77۔
  2. 13 دی؛ روز جہانی مقاومت نامگذاری شد، خبرگزاری ایرنا۔
  3. «روز جہانی مقاومت» تصویب شد، خبرگزاری دفاع مقدس۔
  4. روز شہادت سردار سلیمانی روز جہانی مقاومت در تقویم کشور ثبت شد، خبرگزاری فارس۔
  5. بزرگداشت چہارمین سالگرد شہادت سردار سلیمانی در خارج از کشور، سازمان فرہنگ و ارتباطات اسلامی۔

مآخذ