سید حسن نصر اللہ کا تشییع جنازہ
یہ تحریر توسیع یا بہتری کے مراحل سے گزر رہی ہے۔تکمیل کے بعد آپ بھی اس میں ہاتھ بٹا سکتے ہیں۔ اگر اس صفحے میں پچھلے کئی دنوں سے ترمیم نہیں کی گئی تو یہ سانچہ ہٹا دیں۔اس میں آخری ترمیم Hakimi (حصہ · شراکت) نے 36 دِن قبل کی۔ |
![]() | |
زمان | 23 فروری سنہ 2025ء |
---|---|
مکان | بیروت |
جغرافیائی حدود | کَمیل شَمْعون سٹیڈیم سے ضاحیہ بیروت میں محل دفن تک |
اشعار | اِنّا عَلی العَہْد؛ ہم اپنے عہد پر قائم ہیں |
اہم مذہبی تہواریں | |
سینہزنی، زنجیرزنی، اعتکاف، شب بیداری، تشییع جنازہ، | |
متفرق رسومات |
سید حسن نصر اللہ کا تشییع جنازہ سے مراد حزب اللہ لبنان کے تیسرے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ اور حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین سید ہاشم صفی الدین کے تشییع جنازہ کا انعقاد ہے۔ شہادت کے تقریباً 150 دن بعد 23 فروری سنہ 2025ء کو بیروت میں تشییع جنازہ ہوا۔[1] یہ تشییع جنازہ بیروت کے کَمیل شَمعون اسپورٹس کمپلیکس سے لے کر محل دفن تک ہوئی جس میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے خطاب کیا۔[2] حزب اللہ کے بانی رکن شیخ محمد یَزْبِک نے سید نصر اللہ اور سید صفی الدین کی نماز جنازہ پڑھائی۔[3] سید حسن نصر اللہ کی لاش کو بیروت کے نواحی علاقے بُرْج البَراجِنَۃ میں سپرد خاک کیا گیا[4] اور سید صفی الدین کی لاش کو اگلے دن 24 فروری کو جنوبی لبنان کے شہر صور میں ان کے آبائی شہر، دیر قانون النہر میں سپرد خاک کیا گیا۔[5]
مجاہد کبیر اور خطے میں مزاحمت کے ممتاز رہنما حضرت سید حسن نصر اللہ اعلی اللہ مقامہ، اس وقت عزت کی اوج پر ہیں۔ ان کا پاکیزہ جسم، لبنان، جہاد فی سبیل اللہ کی سرزمین پر سپرد خاک کیا جائے گا لیکن ان شاء اللہ ان کی روح اور ان کی راہ ہر دن پہلے سے زیادہ سرفراز ہو کر جلوہ نما ہوگی اور اس راستے پر چلنے والوں کی رہنمائي کرتی رہے گي۔
دشمن جان لے کہ غاصبانہ قبضے، ظلم اور سامراج کے خلاف مزاحمت ختم ہونے والی نہیں ہے اور اللہ کے حکم سے اپنی منزل مقصود پر پہنچنے تک جاری رہے گي۔
جناب سید ہاشم صفی الدین رضوان اللہ علیہ کا نیک نام اور نورانی چہرہ بھی اس خطے کی تاریخ کا ایک درخشاں ستارہ ہے۔ وہ لبنان میں مزاحمت کی قیادت کے قریبی مددگار اور اٹوٹ حصہ تھے۔
خدا اور اس کے صالح بندوں کا سلام ہو ان دو سرفراز مجاہدوں اور دیگر بہادر و فداکار مجاہدوں پر جو حالیہ عرصے میں شہید ہوئے اور اسلام کے تمام شہیدوں پر۔ اور میرا خصوصی سلام ہو آپ پر اے میرے عزیز فرزندو! لبنان کے شجاع جوانو۔[6]
جنازے میں 79 ممالک کے نمائندوں،[7] حکام اور لوگوں نے شرکت کی، جن میں لبنانی وزیر اعظم اور پارلیمنٹ کے اسپیکر،[8] ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور وزیر خارجہ،[9] نائجیریا میں شیعوں کے رہنما ابراہیم زکزاکی[10] اور یمن، عراق، تیونس، موریطانیہ، ترکی،[11] پاکستان،[12] انڈونیشیا، وینزویلا اور فلسطین[13] کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس تقریب کی کوریج کے لیے انگلینڈ، سپین، برازیل، آئرلینڈ اور یمن کے میڈیا نمائندے بیروت میں موجود تھے۔[14] اس تقریب کو لبنان کی تاریخ کا سب سے بڑا اور شاندار جنازہ قرار دیا گیا ہے[15] اور بعض اطلاعات کے مطابق اس میں شرکت کرنے والوں کی تعداد چودہ لاکھ افراد بتائی گئی ہے۔[16] عراق کے العہد ٹی وی چینل کے ڈائریکٹر کے مطابق بیروت کے تشییع جنازے میں دو لاکھ عراقیوں نے شرکت کی۔[17] بعض خبر رساں اداروں نے اس تشییع جنازے کو حزب اللہ کی طاقت کا مظاہرہ اور سید حسن نصر اللہ اور حزب اللہ کی مقبولیت کی دلیل قرار دیا ہے[18] اور اس کے پیغام کو لبنان اور فلسطین میں مزاحمت کے تسلسل سے تعبیر کیا ہے۔[19]
حزب اللہ لبنان نے تشییع جنازے کے لئے "انا علی العہد؛ ہم اپنے عہد پر قائم ہیں" کا نعرہ انتخاب کیا تھا۔ یہ نعرہ لبنانی سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہو گیا ہے۔[20]
بیروت میں سید نصر اللہ اور سید صفی الدین کے تشییع جنازے کے ساتھ ساتھ ایران اور پاکستان کے مقدس مقامات، مساجد اور دیگر مقامات پر بھی "انا علی العہد" کے عنوان سے تعزیتی اجتماعات منعقد ہوئے۔[21] یمن کے دارالحکومت صنعا میں یمنیوں نے سید نصر اللہ اور سید صفی الدین کے لئے تعزیتی اجتماع کے ساتھ ساتھ غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی۔[22] عراق کے مختلف شہروں میں علامتی تشییع جنازہ منعقد کیا گیا۔[23] عراق کے دارالحکومت بغداد، کربلا اور نجف سمیت بیشتر عراقی شہروں میں تشییع جنازے کی یاد اور تعظیم کے لیے تعطیل کا اعلان کیا گیا۔[24] سید نصر اللہ کی تدفین کے موقع پر مشہد میں حرم امام رضاؑ کے گنبد کے قریب "نَصرُ مِنَ اللہ و فَتح قَریب" کا سبز پرچم لہرایا گیا۔[25] سید حسن نصراللہ کی تشییع جنازے کے موقع پر مختلف ترانے بھی تیار کیے گئے، جن میں یوسف سعد العاملی کا پڑھا ہوا "وداعاً یا اَبانا" کا ترانہ،[26] "یا ایھا العزیز"[27] اور "عہد می بندم"[28] کے ترانے شامل ہیں۔
جنازے میں 23 فروری تک تاخیر کی وجہ لبنان کے ساتھ اسرائیل کی جنگ بتائی گئی ہے۔ جنگ اور اسرائیلی حملوں کی وجہ سے حزب اللہ لبنان نے جنگ بندی تک جنازے میں تاخیر کی۔[29] یہ بھی کہا گیا ہے کہ سید حسن کی لاش کو عارضی طور پر دفن کیا گیا تھا اور 23 فروری کو ان کی تشییع ہوئی اور ابدی آرامگاہ کی طرف منتقل ہوگئے۔[30] کہا جاتا ہے کہ سید حسن کی ایران میں تشییع جنازہ منعقد کرنے کی متعدد درخواستیں تھیں، لیکن اسلامی حکم کے تحت میت کو جلدی دفن کرنا ضروری ہونے کے باعث، سید حسن کو عارضی طور پر دفن کر کے بعد وہ درخواستیں منتفی ہوگئیں۔[31] بعض خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی خلاف روزیوں اور بیروت جانے والی ایرانی پروازوں کی منسوخی کے باعث ایرانی صدر اس تقریب میں شریک نہیں ہوسکے۔[32]
سید حسن نصراللہ 27 ستمبر سنہ 2024ء کو شہید ہوئے[33] اور سید ہاشم صفی الدین اسی سال 3 اکتوبر کو بیروت کے مضافات میں اسرائیلی فوج کے حملے میں شہید ہوئے۔[34] سید حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد حرمِ امام علیؑ،[35] حرمِ امام حسینؑ[36] اور شہر کاظمین[37] اور عراق کے بعض دیگر شہروں[38] میں علامتی طور پر سید حسن کا شبیہ تابوت تشییع ہوا اور پاکستان کے بعض علاقوں میں اہل سنت نے غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی۔[39]
-
صنعا، یمن میں سید حسن نصر اللہ اور سید ہاشم صفی الدین کے لئے غائبانہ نماز جنازہ۔
-
23 فروری کو بیروت میں سید حسن نصر اللہ کے جنازے کے دوران تہران کے انقلاب اسکوائر میں ایک دیوار پر "انا علی العہد" کے نعرے کی تحریر۔
-
سید حسن نصر اللہ اور سید ہاشم صفی الدین کا تشییع جنازہ۔
-
کمیل شمعون سٹیڈیم میں سید حسن نصر اللہ کی تشییع جنازہ۔
-
سید حسن نصرالله اور سید ہاشم صفی الدین کا تشییع جنازہ
-
سید حسن نصر الله اور سید صفی الدین کا کمیل شمعون سے باہر تشییع جنازہ۔
حوالہ جات
- ↑ «جزئیات آیین تشییع پیکر سید حسن نصراللہ»، شبکہ العالم؛ «شرکت نمایندگان 79 کشور در مراسم تشییع شہیدان سید حسن نصراللہ و ہاشم صفیالدین»، خبرگزاری جمہوری اسلامی.
- ↑ «جزئیات آیین تشییع پیکر سید حسن نصراللہ»، شبکہ العالم.
- ↑ «لحظہ بہ لحظہ مراسم تشییع شہید سید حصن نصراللہ و شہید ہاشم صفیالدین»، شبکہ العالم.
- ↑ «مراسم تشييع سيد شہداء الأمة والسيد الہاشمي.. التحضيرات والفعاليات والمسار»، شبکہ المنار.
- ↑ «شرکت نمایندگان 79 کشور در مراسم تشییع شہیدان سید حسن نصراللہ و ہاشم صفیالدین»، خبرگزاری جمہوری اسلامی؛ «انا علی العہد؛ لبنان در انتظار روزی تاریخی»، ہمشہری آنلاین.
- ↑ «پیام بہ مناسبت مراسم تشییع مجاہد کبیر شہید سیدحسن نصراللہ و شہید سیدہاشم صفیالدین»، دفتر حفظ و نشر آثار حضرت آیتاللہ خامنہای.
- ↑ «شرکت نمایندگان 79 کشور در مراسم تشییع شہیدان سید حسن نصراللہ و ہاشم صفیالدین»، خبرگزاری جمہوری اسلامی.
- ↑ «یوم الوفاء.. طوفان بشری یجدد العہد مع الشہیدین السید نصر اللہ والسید صفی الدین»، شبکہ المنار.
- ↑ «ہیات رسمی ایران بہ سرپرستی قالیباف و ہمراہی عراقچی بہ لبنان میروند»، خبرگزاری فارس.
- ↑ «لحظہ بہ لحظہ با مراسم تشییع شہید سید حسن نصراللہ و شہید سید ہاشم صفی الدین + فیلم»، شبکہ العالم.
- ↑ «حضور ہیئتہای مختلف در مراسم تشییع سید حسن نصراللہ + فیلم»، خبرگزاری مشرقنیوز.
- ↑ «جزئیات مراسم تشییع پیکر شہید نصراللہ در لبنان و گرامیداشت در ایران»، خبرگزاری تابناک.
- ↑ «یوم الوفاء.. طوفان بشری یجدد العہد مع الشہیدین السید نصر اللہ والسید صفی الدین»، شبکہ المنار.
- ↑ «یوم الوفاء.. طوفان بشری یجدد العہد مع الشہیدین السید نصر اللہ و السید صفی الدین»، شبکہ المنار.
- ↑ «یوم الوفاء.. طوفان بشری یجدد العہد مع الشہیدین السید نصر اللہ والسید صفی الدین»، شبکہ المنار.
- ↑ نگاہ کنید بہ: «آخرین وداع: تشییع باشکوہ پیکر سید مقاومت در بیروت»، خبرگزاری ایسنا؛ «وداع السید نصراللہ إلى مثواہ الأخیر»، شبکہ المنار.
- ↑ «حزباللہ و شہید سیدحسن نصراللہ ماندگار ہستند/ حضور 200 ہزار عراقی در مراسم تشییع در بیروت»، خبرگزاری جمہوری اسلامی.
- ↑ برای نمونہ نگاہ کنید بہ: «Tens of thousands mourn Hezbollah's slain leader Nasrallah in mass funeral», Reuters؛ «At Nasrallah’s funeral, Hezbollah and Iran set to put on a ‘show of strength’», France24؛ «بازتاب مراسم تشییع شہید نصراللہ در رسانہہای بینالمللی»، خبرگزاری مشرقنیوز.
- ↑ «یوم الوفاء.. طوفان بشری یجدد العہد مع الشہیدین السید نصر اللہ والسید صفی الدین»، شبکہ المنار.
- ↑ «دلیل ترند شدن ہشتگ «#انا_علی_العہد» در فضای مجازی چیست؟»، خبرگزاری خبرآنلاین.
- ↑ «جزئیات مراسم تشییع پیکر شہید نصراللہ در لبنان و گرامیداشت در ایران»، خبرگزاری تابناک.
- ↑ «صنعاء.. الآلاف یؤدون صلاة الغائب على شہيدی الإسلام والإنسانیة نصراللہ وصفی الدین»، شبکة المسیرة.
- ↑ «مراسم تشییع نمادین و بزرگداشت شہید نصراللہ در عراق و یمن»، خبرگزاری دانشجو.
- ↑ «تعطیلی عراق و برگزاری مراسم تشییع نمادین پیکر سید حسن نصراللہ»، خبرگزاری مہر.
- ↑ «اہتزاز پرچم «نَصرُ مِنَ اللہ و فَتح قَریب» در جوار گنبد امام رضا(ع)»، خبرگزاری فارس.
- ↑ «سرود وداعا ابانا - انا علی العہد - وداع با شہید آیتاللہ سید حسن نصراللہ»، وبگاہ عصر تیوی.
- ↑ «یا ایہا العزیز - نسخہ عربی»، وبگاہ عصر تیوی.
- ↑ «عہد میبندم»، وبگاہ عصر تیوی.
- ↑ «ببینید/چرا بدن سید حسن نصراللہ تا الان تشییع نشدہ بود؟»،خبرگزاری دانشجویان ایران.
- ↑ «ببینید/چرا بدن سید حسن نصراللہ تا الان تشییع نشدہ بود؟»،خبرگزاری دانشجویان ایران.
- ↑ «چرا تشییع پیکر شہید نصراللہ در ایران انجام شد؟»، خبرگزاری تابناک.
- ↑ نگاہ کنید بہ: «چرا تشییع پیکر شہید نصراللہ در ایران انجام شد؟»، خبرگزاری تابناک.
- ↑ «شہادة الأمين العام لحزب اللہ سماحة السيد حسن نصراللہ»، سایت المنار.
- ↑ «حزب اللہ ینعى رئیس مجلسہ التنفیذی ہاشم صفی الدین»، شبکہ الجزیرة.
- ↑ «فیلم/ تشییع نمادین پیکر سید حسن نصراللہ در حرم امیرالمومنین(ع)»، خبرگزاری مشرھ۔
- ↑ «تشييع النعش الرمزی للسيد الشہيد حسن نصر اللہ فی العتبتين المقدستين»، شبکة الکفیل العالمیة.
- ↑ « تشييع رمزي مہيب للسيد الشہيد "حسن نصر اللہ" في الكاظمية»، خبرگزاری السومریة.
- ↑ «دہہا آیین نمادین تشییع پیکر شہید سید حسن نصراللہ در عراق برگزار شد»، خبرگزاری جمہوری اسلامی.
- ↑ «اقامہ نماز غیابی برای شہید نصراللہ و تظاہرات ضد صہیونیستی در پاکستان»، خبرگزاری جمہوری اسلامی.
مآخذ
- «آخرین وداع: تشییع باشکوہ پیکر سید مقاومت در بیروت»، خبرگزاری ایسنا، تاریخ اشاعت: 5 اسفند 1403شمسی، تاریخ مشاہدہ: 6 اسفند 1403ہجری شمسی۔
- «اعلام زمان برگزاری بزرگداشت شہید سید حسن نصراللہ»، خبرگزاری تابناک، تاریخ اشاعت: 3 اسفند 1403شمسی، تاریخ مشاہدہ: 4 اسفند 1403ہجری شمسی۔
- «انا علی العہد؛ لبنان در انتظار روزی تاریخی»، ہمشہری آنلاین، تاریخ اشاعت: 3 اسفند 1403شمسی، تاریخ مشاہدہ: 4 اسفند 1403ہجری شمسی۔
- «ببینید/چرا بدن سید حسن نصراللہ تا الان تشییع نشدہ بود؟»،خبرگزاری دانشجویان ایران، تاریخ اشاعت: 5 اسفند 1403شمسی، تاریخ مشاہدہ: 5 اسفند 1403ہجری شمسی۔
- «حزب اللہ ینعى رئیس مجلسہ التنفیذی ہاشم صفی الدین»، شبکہ الجزیرة، تاریخ اشاعت: 23 اکتبر 2024م، تاریخ مشاہدہ: 4 اسفند 1403ہجری شمسی۔
- «چرا تشییع پیکر شہید نصراللہ در ایران انجام شد؟»، خبرگزاری تابناک، تاریخ اشاعت: 4 اسفند 1403شمسی، تاریخ مشاہدہ: 4 اسفند 1403ہجری شمسی۔
- «سرود وداعا ابانا - انا علی العہد - وداع با شہید آیتاللہ سید حسن نصراللہ»، وبگاہ عصر تیوی، تاریخ مشاہدہ: 4 اسفند 1403ہجری شمسی۔
- «شرکت نمایندگان 79 کشور در مراسم تشییع شہیدان سید حسن نصراللہ و ہاشم صفیالدین»، خبرگزاری جمہوری اسلامی، تاریخ اشاعت: 23 بہمن 1403شمسی، تاریخ مشاہدہ: 4 اسفند 1403ہجری شمسی۔
- «شہادة الأمين العام لحزب اللہ سماحة السيد حسن نصراللہ»، سایت المنار، تاریخ اشاعت: 28 ستمبر 2024م، تاریخ مشاہدہ: 4 اسفند 1403ہجری شمسی۔
- «عہد میبندم»، وبگاہ عصر تیوی، تاریخ مشاہدہ: 4 اسفند 1403ہجری شمسی۔
- «لحظہ بہ لحظہ مراسم تشییع شہید سید حصن نصراللہ و شہید ہاشم صفیالدین»، شبکہ العالم، تاریخ اشاعت: 5 اسفند 1403شمسی، تاریخ مشاہدہ: 5 اسفند 1403ہجری شمسی۔
- «مراسم تشييع سيد شہداء الأمة والسيد الہاشمي.. التحضيرات والفعاليات والمسار»، شبکہ المنار، تاریخ اشاعت: 22 فروری 2025ء، تاریخ مشاہدہ: 4 اسفند 1403ہجری شمسی۔
- «وداع السید نصراللہ إلى مثواہ الأخیر»، شبکہ المنار، تاریخ مشاہدہ: 24 فروری 2025ء، تاریخ مشاہدہ: 6 اسفند 1403ہجری شمسی۔
- «یا ایہا العزیز - نسخہ عربی»، وبگاہ عصر تیوی، تاریخ مشاہدہ: 4 اسفند 1403ہجری شمسی۔
- «یوم الوفاء.. طوفان بشری یجدد العہد مع الشہیدین السید نصر اللہ والسید صفی الدین»، شبکہ المنار، تاریخ مشاہدہ: 23 فروری 2025م، تاریخ مشاہدہ: 6 اسفند 1403ہجری شمسی۔
- «At Nasrallah’s funeral, Hezbollah and Iran set to put on a ‘show of strength», France24, Published: 22 February 2025, Accessed: 23 February 2025.
- «Tens of thousands mourn Hezbollah's slain leader Nasrallah in mass funeral», Reuters, Published: 23 February 2025, Accessed: 23 February 2025.