مسودہ:عقد جائز
| بعض عملی اور فقہی احکام |
|---|
عقدِ جائز، عقدِ لازم کے مقابلے میں ایسا معاہدہ ہے جس میں دونوں فریقوں میں سے ہر ایک کو یہ حق حاصل ہوتا ہے کہ وہ جب چاہے معاہدہ ختم کر سکتا ہے۔[1] مثال کے طور پر عقدِ وکالت میں وکیل کسی بھی وقت وکالت سے دست بردار ہو سکتا ہے اور موکل بھی اپنے وکیل کو برطرف کر سکتا ہے۔[2] بعض فقہی منابع میں ودیعت، عاریہ، وکالت، شرکت، مضاربہ، جعالہ، وصیت، ہبہ غیر ذی رحم (غیر رشتہ دار کو دیا جانے والا ہبہ) اور مجلس عقد سے فریقین کے جدا ہونے سے پہلے بیع کو ایسے عقود میں شمار کیا گیا ہے جنہیں دونوں فریق ختم کر سکتے ہیں۔[3]
فقہا کے مطابق عقدِ جائز کو کسی عقدِ لازم کے ضمن میں شرط کے طور پر شامل کیا جا سکتا ہے۔ ایسی صورت میں اس پر عقدِ لازم کے احکام لاگو ہوتے ہیں۔[4] مثال کے طور پر اگر کوئی شخص اپنا مکان فروخت کرتے وقت یہ شرط رکھے کہ خریدار اس کی طرف سے کسی کام کی انجام دہی کے لئے وکیل بنے گا،[5] تو جب تک اصل معاہدہ برقرار رہے گا، اس کے ضمن میں طے پانے والی وکالت کو ختم نہیں کیا جا سکے گا۔[6] دوسری طرف، عقدِ جائز فریقین میں سے کسی ایک کے فوت یا دیوانہ یا سفیہ (نادان) ہو جانے کی صورت میں ختم ہو جاتا ہے۔[7]
قدیم فقہی کتابوں جیسے المبسوط[8] اور المُہذّب،[9] میں بھی عقدِ لازم اور عقدِ جائز کے مباحث ملتے ہیں۔ شیخ طوسی (متوفیٰ ۴۶۰ھ)[10] اور علامہ حلی (وفات: 726ھ)[11] نے عقود اور قراردادوں کو لازم اور جائز ہونے کے اعتبار سے دو قسموں میں تقسیم کیا ہے۔ ان کے مطابق بعض معاہدے دونوں فریقوں کے لئے قابلِ فسخ ہوتے ہیں، جبکہ بعض میں صرف ایک فریق کو معاہدہ ختم کرنے کا حق حاصل ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر عقدِ رہن گروی رکھنے والے (راهن) کے لیے عقد لازم، جبکہ جس کے پاس گروی رکھی جاتی ہے (مرتهن) کے لئے عقد جائز شمار ہوتا ہے۔
حوالہ جات
- ↑ قزوینی، صیغ العقود و الإیقاعات، ص35؛ طاہری، حقوق مدنی، ج2، ص14۔
- ↑ شیخ طوسی، المبسوط، ج2، ص367؛ علامہ حلّی، تحریر الأحکام الشرعیۃ، مؤسسہ آلالبیت(ع)، ج1، ص232۔
- ↑ حلّی، نزہۃ الناظر، ص90۔
- ↑ مراغی، العناوین الفقہیۃ، ج2، ص281؛ شعرانی، ترجمہ و شرح تبصرۃ المتعلمین، ج2، ص442۔
- ↑ امامی، حقوق مدنی، انتشارات اسلامیہ، ج2، ص231۔
- ↑ طاہری، حقوق مدنی، ج2، ص14۔
- ↑ مراغی، العناوین الفقہیۃ، ج2، ص406؛ موسوی بجنوردی، قواعد فقہیہ، ج2، ص386۔
- ↑ شیخ طوسی، المبسوط، ج2، ص367۔
- ↑ ابنبراج، المہذب، ج2، ص95۔
- ↑ شیخ طوسی، المبسوط، ج2، ص367۔
- ↑ علامہ حلّی، تذکرۃ الفقہاء، ج15، ص149۔
مآخذ
- ابنبراج طرابلسی، قاضی عبد العزیز، المُہذّب، قم، دفتر انتشارات اسلامی، پہلی اشاعت، 1406ھ۔
- امامی، سید حسن، حقوق مدنی، تہران، انتشارات اسلامیہ، بے تا۔
- حلّی، یحیی بن سعید، نُزہۃ الناظر فی الجمع بین الأشباہ و النظائر، قم، منشورات رضی، پہلی اشاعت، 1394ھ۔
- شعرانی، ابوالحسن، ترجمہ و شرح تبصرۃ المتعلمین فی أحکام الدین، تہران، منشورات إسلامیۃ، پانچویں اشاعت، 1419ھ۔
- شیخ طوسی، محمد بن حسن، المبسوط فی فقہ الإمامیۃ، تحقیق و تصحیح سید محمدتقی کشفی، تہران، المکتبۃ المرتضویۃ لإحیاء الآثار الجعفریۃ، تیسری اشاعت، 1387ھ۔
- طاہری، حبیباللہ، حقوق مدنی، قم، دفتر انتشارات اسلامی وابستہ بہ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم، دوسری اشاعت، 1418ھ۔
- علامہ حلّی، حسن بن یوسف، تحریر الأحکام الشرعیۃ علی مذہب الإمامیۃ، مشہد، مؤسسہ آل البیت(ع)، بے تا۔
- علامہ حلّی، حسن بن یوسف، تذکرۃ الفقہاء، قم، مؤسسہ آل البیت(ع)، پہلی اشاعت، 1414ھ۔
- قزوینی، ملا علی، صیغ العقود و الإیقاعات (محشّٰی)، قم، انتشارات شکوری، پہلی اشاعت، 1414ھ۔
- مراغی، سید میر عبدالفتاح، العناوین الفقہیۃ، قم، دفتر انتشارات اسلامی، پہلی اشاعت، 1417ھ۔
- موسوی بجنوردی، سید محمد، قواعد فقہیہ، تہران، مؤسسہ عروج، تیسری اشاعت، 1401ھ۔