عالم آل محمد (لقب)

ویکی شیعہ سے

عالِم آل محمد امام رضا علیہ السلام کے القاب میں سے ایک ہے۔[1]

اسلامی روایات میں چودہ معصومینؑ کو "عالِم" کے لقب سے متعارف کرایا گیا ہے،[2] لیکن علامہ مجلسی نے اپنی کتاب بحار الانوار میں بعض احادیث کا حوالہ دیتے ہوئے امام رضاؑ کو یہ لقب دینے کی دو وجوہات بیان کی ہیں:

  1. امام صادقؑ اور امام کاظمؑ نے عالمِ آل محمد کے لقب کو ان کی طرف منسوب کیا ہے۔[3]
  2. مامون عباسی نے ایک علمی مجلس کو قائم کیا جس میں امام رضا علیہ السلام اور مختلف مذاہب کے علماء کو دعوت کی جس میں وہاں پر اٹھائے گئے مختلف سوالات پر امام رضاؑ کے جوابات سے آپ کا علمی احاطہ اور برتری ثابت ہوگئی اور اسی مجلس میں آپ عالم سے مشہور ہوئے۔[4]

حسینی عاملی اپنی کتاب التتمۃ فی تواریخ الائمۃ میں عالم کے لقب کی نسبت امام کاظمؑ کی طرف دی ہے۔[5]

متعلقہ مضامین

حوالہ جات

  1. مجلسی، بحارالانوار، 1403ھ، ج49، ص100.
  2. ملاحظہ کریں: کلینی، الکافی، 1407ھ، ج1، ص34.
  3. مجلسی، بحارالانوار، 1403ھ، ج49، ص100.
  4. مجلسی، بحارالانوار، 1403ھ، ج49، ص100؛ طبرسی، الإحتجاج على أہل اللجاج، 1403ھ، ج2، ص415-425.
  5. حسینی عاملی، التتمۃ فی تواريخ الأئمۃ(ع)، 1412ھ، ص105.

مآخذ

  • حسینی عاملی، تاج الدین، التتمۃ فی تواریخ الأئمۃ علیہم السلام، قم، بعثت، 1412ھ۔
  • طبرسى، احمد بن على ، الإحتجاج على أہل اللجاج، مشہد، نشر مرتضى ، چاپ اول، 1403ھ۔
  • کلینی، محمد بن یعقوب ، الکافی، تہران، دار الکتب الإسلامیۃ، چاپ چہارم، 1407ھ۔
  • مجلسی، محمدباقر بن محمدتقی، بحار الأنوار الجامعۃ لدرر أخبار الأئمۃ الأطہار(ع)، بیروت، دار احیاء التراث العربی، چاپ دوم، 1403ھ۔