مندرجات کا رخ کریں

سبیکہ

ویکی شیعہ سے
سبیکہ زوجہ امام علی رضا (ع)
ذاتی کوائف
نام:سبیکہ
اولاد:امام محمد تقی (ع)
مشہور اقارب:امام علی رضا (ع) (شوہر) و امام محمد تقی (ع) (فرزند)
وجہ شہرت:زوجہ امام علی رضا علیہ السلام
محل زندگی:مدینہ، مصر
وفات:نامعلوم
مدفن:نا معلوم
خدمات


سبیکہ، سبیکہ نوبیہ و خیزران کے نام سے مشہور، امام علی رضا (ع) کی زوجہ و امام محمد تقی (ع) کی والدہ ہیں۔ روایات کے مطابق وہ ایک کنیز[1] تھیں جن کا تعلق ماریہ قبطیہ کی نسل سے تھا۔[2] ان کے دوسرے نام دُرّه،[3] خَیزُران،[4] رَیحانَہ[5] و سُکَینَہ،[6] بھی ذکر ہوئے ہیں۔ امام رضاؑ نے ان کیلئے خیزران نام انتخاب کیا تھا۔[7] شیخ صدوق کی ایک روایت میں امام محمد تقی (ع) کی والدہ کا نام خیزران منقول ہے۔[8] سبیکہ کی کنیت ام الحسن تھی۔ [9]

انہیں مریسی (مریسہ رائے مشدد کے ساتھ مصر کا ایک گاؤں ہے)[10] یا قبطی (سر زمین مصر) یا مرسی (ر کو ضمے کے ساتھ تشدید کے بغیر پڑھتے ہیں جو اندلس کا ایک سر سبز شہر ہے) سے سمجھتے ہیں۔[11]

نقل ہوا ہے: امام محمد تقی (ع) کی ولادت کے وقت امام علی رضا ؑ نے اپنی بہن حکیمہ کو ان کے پاس دایہ کی مدد کے لئے بھیجا۔[12] رسول اللہ کی ایک حدیث میں انہیں ایسی پاکیزہ دہن والی کنیز شمار کیا ہے جن کے رحم کو اللہ نے ایک امام کی ولادت کیلئے انتخاب کیا۔[13] مسعودی نے بھی اثبات الوصیہ میں ان کی تعریف کی ہے۔[14]

حوالہ جات

  1. ↑ مجلسی، بحار الانوار، بیروت، ج۵۰، ص۱.
  2. ↑ اصول کافی، ج۲، ص۶۶۴
  3. ↑ ابن شهر آشوب، مناقب، ۱۳۷۹ق، ج۴، ص۳۷۹.
  4. ↑ ابن شهر آشوب، مناقب، ۱۳۷۹ق، ج۴، ص۳۷۹.
  5. ↑ ابن شهر آشوب، المناقب، ۱۳۷۹ق، ج۴، ص۳۷۹؛ مجلسی، بحار الانوار، بیروت، ج۵۰، ص۷.
  6. ↑ عاشور، موسوعة اهل البیت، بیروت، ج۱۶، ص۱۴.
  7. ↑ ابن شهر آشوب، مناقب، ۱۳۷۹ق، ج۴، ص۳۷۹؛ مجلسی، بحار الانوار، بیروت، ج۵۰، ص۷.
  8. ↑ موسوعہ اہل البیت، ج ۱۶، ص ۱۴
  9. ↑ المناقب ابن شہر آشوب، ج۴، ص۳۷۹؛ دلائل الامامہ، ص۲۰۹
  10. ↑ ابن شهر آشوب، مناقب، ۱۳۷۹ق، ج۴، ص۳۷۹.
  11. ↑ بحار الانوار، ج ۵۰، ص ۷
  12. ↑ بحار الانوار، ج ۵۰، ص ۱۰
  13. ↑ الکافی، ج۱، ص۳۲۳، ح۱۴
  14. ↑ دیکھیں: اثبات الوصیہ للامام علی بن ابی طالب، ص۲۱۶

مآخذ

  • ابن شہر آشوب، محمد بن علی، المناقب، علامہ، قم.
  • امین، محسن، اعیان الشیعہ، تحقیق حسن امین، دار التعارف للمطبوعات، بیروت.
  • طبری، محمد بن جریر، دلائل الامامہ، دار الذخایر، قم.
  • طیبی، ناهید، «خوانش و بررسی روایات مربوط به خَیزُران، مادر امام جواد(ع)»، فصل‌نامه تاریخ اسلام، ش۶۵، بهار ۱۳۹۵ش.
  • عاشور، علی، موسوعہ اہل البیت (علیہم السلام)، دار نظیر عبود، بیروت.
  • کلینی، محمد بن یعقوب، اصول کافی، ترجمہ مہدی آیت ‌اللہی، جہان آرا، تہران، ۱۳۸۷ ش.
  • کلینی، محمد بن یعقوب، الکافی، تصحیح علی‌ اکبر غفاری، دار الکتب الاسلامیہ، تہران.
  • مجلسی، محمد باقر، بحار الانوار الجامعہ لدرر اخبار الائمہ الاطہار علیہم السلام، تصحیح جمعی از محققان، *دار احیاء التراث العربی، بیروت.
  • مسعودی، علی بن حسین، اثبات الوصیہ للامام علی بن ابی طالب (علیہ السلام)، انصاریان، قم، ۱۳۸۴ ش.