مندرجات کا رخ کریں

امام رضاؑ کی مخصوص صلوات

ویکی شیعہ سے
صلوات خاصۂ امام رضا(ع)، حرم امام رضاؑ کے رواق دار الذکر اور دار الزہد کے درمیانی راستے پر منقوش

امام رضاؑ کی مخصوص صلوات ایک دعا ہے جو شیعہ ائمہ میں سے کسی ایک سے منقول ہے جسے امام رضاؑ کی زیارت کے وقت پڑھی جاتی ہے۔[1] اس دعا کو ابن قُولِوَیہ (وفات: 368ھ) نے کتاب کامل‌الزیارات میں لکھا ہے۔[2] ان کے بعد کَفْعَمی (وفات: 905ھ) نے بَلَدُ الامین،[3] اور مِصْباح میں اسے ذکر کیا ہے،[4] اسی طرح بحارالانوار[5] اور مُستدرک الوسائل[6] میں بھی اس دعا کا ذکر ملتا ہے۔

خوشنویسی صلوات خاصہ امام رضا(ع) اثر نیما الیکایی.

اللَّہُمَّ صَلِّ عَلَی عَلِی بْنِ مُوسَی الرِّضَا الْمُرْتَضَی الْإِمَامِ التَّقِی النَّقِی وَ حُجَّتِک عَلَی مَنْ فَوْقَ الْأَرْضِ وَ مَنْ تَحْتَ الثَّرَی الصِّدِّیقِ الشَّہِیدِ صَلَاۃً کثِیرَۃً نَامِیۃً زَاکیۃً مُتَوَاصِلَۃً مُتَوَاتِرَۃً مُتَرَادِفَۃً کأَفْضَلِ مَا صَلَّیتَ عَلَی أَحَدٍ مِنْ أَوْلِیائِک.[7] ترجمہ: اے معبود علی بن موسیٰ(ع) پر رحمت نازل کر جو صاحب رضا، پسندیدہ، امام، پارسا، پاکیزہ ہیں اور تیری حجت ہیں اس پر جو زمین پر اور زیر زمین ہے وہ صاحب صدق اور شہید ہیں ان پر رحمت کر بہت زیادہ کامل پاکیزہ پے در پے لگا تار مسلسل جیسے تو نے بہترین رحمت کی ہو اپنے دوستوں میں سے کسی ایک پر۔[8]

اس دعا کا پڑھنا ایران میں زیادہ رائج ہے۔ بہت سارے شیعہ جب امام رضاؑ کی زیارت کرنا چاہتے ہیں تو حرم کے نزدیک یا دور سے یہ دعا پڑھتے ہیں۔[9] اس دعا کو مختلف آرٹسٹ نے اپنی فنی اور خوشنویسی میں بھی قلم بند کیا ہے۔[10]

حوالہ جات

  1. ابن قولویہ، کامل الزیارات، 1356شمسی، ص309۔
  2. ابن قولویہ، کامل الزیارات، 1356ش، ص309۔
  3. کفعمی، البلد الأمین، 1418ھ، ص283
  4. کفعمی، مصباح الکفعمی، 1405ھ، 493۔
  5. مجلسی، بحار الانوار، 1403ھ، ج99، ص50۔
  6. نوری، مستدرک الوسائل، 1408ھ، ج10، ص410۔
  7. ابن قولویہ، کامل الزیارات، 1356ش، ص309۔
  8. قمی، مفاتیح الجنان،ہئیت علمی مؤسسہ امام المنتظر (عج)، 2002ء، ص1047۔
  9. «خلأ بزرگ نبود تفسیر صلوات خاصہ امام رضا(ع)»، خبرگزاری ایکنا۔
  10. ملاحظہ کریں: «صلوات خاصہ امام رضا علیہ السلام (دانلود)»، مؤسسہ تحقیقات و نشر معارف اہل‌بیت۔

مآخذ

  • ابن قولویہ، جعفر، کامل الزیارات، نجف،‌ دار المرتضویۃ، 1356ہجری شمسی۔
  • «خلأ بزرگ نبود تفسیر صلوات خاصہ امام رضا(ع)»، خبرگزاری بین‌المللی قرآن (ایکنا)؛ تاریخ اشاعت: 7 خرداد 1395شمسی؛ تاریخ مشاہدہ: 2 تیر 1403ہجری شمسی۔
  • قمی، عباس، مفاتیح الجنان، ترجمہ الہی قمشہ‌ای، قم، دانش برنا، چاپ بیست‌وچہارم، 1394ہجری شمسی۔
  • کفعمی، ابراہیم، البلد الأمین و الدرع الحصین، قم،‌ دار الرضی، 1418ھ۔
  • کفعمی، ابراہیم، مصباح الکفعمی (جنۃ الامان الواقیۃ و جنۃ الایمان الباقیۃ)، بیروت، مؤسسۃ الأعلمی للمطبوعات، 1405ھ۔
  • مجلسی، محمدباقر، بحار الانوار، بیروت،‌ دار إحیاء التراث العربی، 1403ھ۔
  • نوری، حسین، مستدرک الوسائل، قم، مؤسسۃ آل البیت(ع)، 1408ھ۔
  • «صلوات خاصہ امام رضا علیہ السلام (دانلود)»، مؤسسہ تحقیقات و نشر معارف اہل‌بیت، تاریخ مشاہدہ:‌ 29 مرداد 1403ہجری شمسی۔