نوقان
نوقان تیسری صدی ہجری[1] میں ریاست طوس کے بڑے شہروں میں سے ایک ہے۔ امام علی رضا (ع) کی اسی شہر میں شہادت ہوئی۔[2] اس زمانہ میں طوس میں دو شہر طایران و نوقان[3] شامل تھے اور تاریخی نقل کے مطابق ان میں ہزار سے زیادہ قصبے موجود تھے۔[4] جس میں سناباد گاؤں جو امام رضا(ع) کے دفن کا مقام ہے، اس کا شمار اسی شہر کے مضافات میں ہوتا ہے۔[5]
یاقوت حموی کی کتاب جو مشترک منتخب ہے، اس کے حاشیے میں ذکر ہوا ہے:
نوقان، "نوغان" و "نوکان" کی صورت میں بھی ذکر ہوا ہے۔ جس کا رقبہ موجودہ نوغان کوچہ سے شروع ہو کر خواجہ ربیع تک شامل تھا۔ جس میں سے اس وقت اس کا ایک چھوٹا سا حصہ کویی کے نام سے شہر مشہد میں آتا ہے۔ گویا اصل لفظ نوکان یا نوکن تھا۔[6]
حوالہ جات
- ↑ یعقوبی، البلدان، ۱۳۵۶ہجری شمسی، ص۴۵
- ↑ یعقوبی، تاریخ یعقوبی، ۱۳۷۸ہجری شمسی، ج۲، ص۴۷۱
- ↑ قزوینی، آثار البلاد و اخبار العباد، بیتا، ص۴۱۱
- ↑ بروسوی، أوضح المسالک، ۱۴۲۷ھ، ص۴۴۶
- ↑ ر.ک: عرفان منش، جغرافیای تاریخی ہجرت امام رضا علیہ السلام از مدینہ تا مرو، ۱۳۷۶ہجری شمسی، ص۱۳۹ و ۱۴۰
- ↑ یاقوت حموی، برگزیده مشترک یاقوت حموی، ۱۳۸۳ہجری شمسی، ص۱۸۱
مآخذ
- بروسوی، محمد بن علی، أوضح المسالک إلی معرفة البلدان و الممالک، بیروت، دار الغرب الاسلامی، چاپ اول، ۱۴۲۷ھ۔
- عرفان منش، جلیل، جغرافیای تاریخی ہجرت امام رضا علیہ السلام از مدینہ تا مرو، مشہد، انتشارات آستان قدس رضوی، چاپ دوم، ۱۳۷۶ہجری شمسی۔
- قزوینی، زکریا بن محمد، آثار البلاد و اخبار العباد، بیروت، دار صادر، بی تا۔
- یاقوت حموی، یاقوت بن عبدالله، برگزیده مشترک یاقوت حموی، ترجمہ محمد پروین گنابادی، تہران، امیر کبیر، چاپ دوم، ۱۳۸۳ہجری شمسی۔
- یعقوبی، احمد بن اسحاق، البلدان، ترجمہ محمدابراہیم آیتی، تہران، بنگاه ترجمہ و نشر، ۱۳۵۶ہجری شمسی۔
- یعقوبی، احمد بن اسحاق، تاریخ یعقوبی، ترجمہ محمدابراہیم آیتی، تہران، علمی و فرہنگی، ۱۳۷۸ہجری شمسی۔