صریا
صریا حجاز میں مدینہ کے نزدیک ایک دیہات ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اسے شیعوں کے ساتھویں امام حضرت امام موسی کاظم(ع) نے اس دیہات کو آباد کیا تھا۔[1]
امام کاظم(ع) نے اس دیہات کو "بعاث" نامی جگہے کے قریب آباد کیا جہاں اوس و خزرج (یثرب کے دو مشہور قبیلے) کے درمیان آخری جنگ یعنی جنگ بعاث لڑی گئی تھی۔ [2]
شیعوں کے دسویں امام، امام ہادی(ع) کی ولادت بھی اسی دیہات میں ہوئی [3] اور آپ(ع) نے ایک عرصہ اسی دیہات میں زندگی گزاری ہیں۔[4] صاحب کتاب الخرائج و الجرائح نے دو روایتیں نقل کی ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ امام رضا(ع)[5] اور امام جواد(ع) [6] بھی کچھ عرصہ کیلئے اس دیہات میں زندگی گزاری ہیں۔
حوالہ جات
مآخذ
- ابن جوزی، المنتظم فی تاریخ الملوک والامم، چاپ محمد عبدالقادر عطا و مصطفی عبدالقادرعطا، بیروت ۱۴۱۲/۱۹۹۲؛
- ابن سعد، الطبقات الکبری، بیروت ۱۴۰۵/۱۹۸۵؛
- راوندی، قطب الدین سعید بن ہبۃ اللہ، الخرائج و الجرائح، قم: موسسۃ الامام المہدی، ۱۴۰۹ق.
- مجلسی، محمدباقر، بحار الانوار، بیروت: دار احیاءالتراث العربی، ۱۴۰۳ق.
- مفید، محمد بنمحمد، الارشاد فی معرفۃ حجج اللہ علی العباد، قم: کنگرہ شیخ مفید، ۱۴۱۳ق.
- یعقوبی، احمد بن اسحاق، تاریخ الیعقوبی، بیروت (بی تا.)