صادق (لقب)

ویکی شیعہ سے
(صادق سے رجوع مکرر)

صادق، حضرت امام صادقؐ کا مشہور ترین لقب ہے۔[1] امام جعفر صادقؐ اپنی رفتار و کردار و گفتار میں پائی جانے والی صداقت کی وجہ سے اس لقب سے یاد کئے جاتے ہیں۔[2] اسی طرح سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ کیونکہ آپ کی زندگی میں کوئی لغزش اور خطا نہیں تھی اس لئے آپ کو صادق لقب دیا گیا۔[3]

امام سجاد ؑ سے ایک روایت کی بنیاد پر چھٹے امام کو اس لئے صادق کہا جاتا ہے تاکہ جعفر کذاب سے متمایز کیا جا سکے۔[4] اس روایت کی رو سے امام زین العابدینؑ سے پوچھا گیا کہ کیوں آسمان والے چھٹے امام کو صادق کہتے ہیں؟ جب کہ آپ سبھی (ائمہ معصومین) صادق اور سچ بولنے والے ہیں؟

امام نے جواب دیا: میرے والد نے اپنے جد رسول خدا ؐ سے خبر نقل کی ہے کہ جب میرا فرزند «جعفر بن محمد بن علی بن حسین» پیدا ہوگا تب اس کا نام صادق رکھنا؛ کیونکہ اس کے پانچویں بیٹے کا نام جعفر ہوگا اور وہ امامت کا جھوٹا دعویٰ کرے گا اور وہ خدا کے نزدیک جعفر کذاب اور خدا پر جھوٹ باندھنے والا ہوگا۔[5]

بعض کے مطابق امام صادقؑ کو یہ لقب ان کے زمانہ میں قیام کرنے سے پرہیز کی وجہ سے دیا گیا؛ کیونکہ اس زمانہ میں جو بھی لوگوں کو اپنے گرد جمع اور حکومت کے خلاف قیام کرنے کے لئے تشویق کرتا تھا لوگ اسے کذاب (چھوٹا) کہتے تھے۔[6]

متعلقہ مضامین

حوالہ جات

  1. مجلسی، جلاء العیون، ۱۳۸۲ ہجری شمسی ، ص۸۶۹۔
  2. مظفر، الامام الصادق، ۱۴۲۱ھ، ج۲، ص۱۹۰۔
  3. مجلسی، بحار الانوار، ۱۳۶۳ ہجری شمسی ، ج۴۷، ص۳۳.
  4. قمی، منتهی الآمال، ۱۳۷۹ش، ج۲، ص۱۳۳۶.
  5. قمی، منتہی الآمال، ۱۳۷۹ہجری شمسی ، ج۲، ص۱۳۳۶.
  6. پاکتچی، «جعفر صادقؑ، امام»، ص۱۸۱.

مآخذ

  • مجلسی، محمد باقر، جلاء العیون، قم، سرور، ۱۳۸۲ ہجری شمسی
  • مجلسی، محمد باقر، بحار الانوار، تہران، اسلامیہ، ۱۳۶۳ ہجری شمسی
  • مظفر، محمد حسین، الامام الصادق (ع)، قم، جامعہ مدرسین، ۱۴۲۱ھ
  • قمی، شیخ عباس، منتہی الآمال فی تواریخ النبی و الآل، قم، دلیل ما، ۱۳۷۹ ہجری شمسی
  • پاکتچی، احمد، «جعفر صادق (ع)، امام»، تهران، دایرة المعارف بزرگ اسلامی، ج۱۸، مرکز دائرة المعارف بزرگ اسلامی، ۱۳۸۹ش