حجاج بن زید
حرم امام حسینؑ میں بعض شہدائے کربلا کی آرامگاہ | |
| کوائف | |
|---|---|
| نام: | حجاج بن زید تمیمی سعدی |
| نسب | قبیلہ تمیم |
| مشہور اقارب | زید (باپ) |
| مقام سکونت | بصرہ |
| شہادت | روز عاشورا 61ھ |
| مقام دفن | حرم امام حسینؑ |
| اصحاب | امام حسینؑ |
| سماجی خدمات | مسعود بن عمرو ازدی کو امام حسینؑ کا خط پہنچانا |
حَجّاج بن زید تَمیمی سعدی، واقعہ کربلا کے شہداء اور خطوط پہنچانے والوں میں سے تھے۔
محمد سماوی اپنی کتاب اِبْصارُ العین میں کہتے ہیں کہ حجاج بن زید کا تعلق قبیلہ بنیتمیم کی شاخ بنی سعد سے تھا۔[1] امام حسینؑ کی طرف سے اہل بصرہ کو اپنی طرف دعوت دینے کے لئے لکھے گئے خط کے بعد مسعود بن عمر ازدی جو امام حسینؑ کے خط کے پانچ مخاطبین میں سے ایک تھا، نے اپنی اور اپنے قبیلے کی کی طرف سے امام حسینؑ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ایک خط لکھ کر حجاج بن زید کے حوالے کیا۔ حجاج نے یہ خط امام تک پہنچایا اور خود وہیں پر امام کے ساتھ ہی رہے۔ یہانتک کہ روز عاشورا لشکر عمر بن سعد کے پہلے حملے میں شہادت کے درجے پر فائز ہوئے۔[2]
حجاج کے باپ زید اپنے زمانے کے منجھے ہوئے خطیب اور امام علیؑ کے اصحاب میں سے تھے جنہوں نے جنگ صفین میں حضرت علی ؑ کی ہمرکابی میں جنگ کی۔[3] حضرت علی کی شہادت کے بعد معاویہ نے انہیں اپنی فوج کی سر پرستی کا عہدہ دیا لیکن انہوں نے اسے قبول نہیں کیا۔[4]
زیارت الشہداء میں «اَلسَّلَامُ عَلَی الْحَجَّاجِ بْنِ زَیدٍ السَّعْدِی» کی عبارت کے ذریعے ان کو یاد کیا گیا ہے۔[5] اسی طرح زیارت رجبیہ میں «السَّلَامُ عَلَی حَجَّاجِ بْنِ یزِیدَ» کی تعبیر کے ساتھ[6] ان کو سلام دیا گیا ہے۔ سید محسن امین نے اپنی کتاب اعیان الشیعہ میں ان کا نام حجاج بن بدر تمیمی لکھا ہے۔[7]
حوالہ جات
- ↑ سماوی، ابصار العین، 1419ھ، ص212۔
- ↑ سماوی، ابصار العین، 1419ھ، ص213-214۔
- ↑ ابنحجر، الإصابۃ، 1415ھ، ج2، ص531۔
- ↑ طبری، تاریخ الامم و الملوک، 1387ھ، ج5، ص170۔
- ↑ سید ابن طاووس، الإقبال بالأعمال، 1376ش، ج3، ص78۔
- ↑ سید ابن طاووس، الإقبال بالأعمال، 1376ش، ج3، ص326۔
- ↑ امین، اعیان الشیعہ، بیتا، ج4، ص564۔
ماخذ
- ابنحجر عسقلانی، احمد بن علی، الإصابۃ فی تمییز الصحابۃ، تحقیق عادل احمد عبد الموجود و علی محمد معوض، بیروت، دار الكتب العلمیۃ، 1415ھ۔
- ابنطاووس، على بن موسى، الإقبال بالأعمال الحسنۃ، تحقیق جواد قيومى اصفہانى، قم، دفتر تبليغات اسلامى، چاپ اول، 1376ہجری شمسی۔
- امین، سید محسن، أعيان الشيعۃ، تحقیق حسن الأمين، بیتا۔
- سماوی، محمدطاہر، إبصار العین فی أنصار الحسین، قم، دانشگاہ شہید محلاتی، 1419ھ۔
- طبری، محمد بن جریر، تاریخ الأمم والملوك، تحقیق محمد أبوالفضل ابراہیم، بیروت، دارالتراث، 1387ھ۔