حمالۃ الحطب

ویکی شیعہ سے

حَمّالَةُ الْحَطَب "لکڑیوں کا گھٹا اٹھانے والی عورت" کے معنی میں قرآن کی ایک تعبیر جو ابو لہب کی بیوی کے لئے استعمال ہوئی ہے۔[1] ابولہب کی بیوی ابو سفیان کی بہن اور معاویہ کی پھوپھی تھی۔[2] اس کی کنیت ام‌ جمیل اور نام اَروی، جمیلہ[3] اور صخرة[4] ذکر کیا گیا ہے.

قرآن کی یہ تعبیر سوره مَسَد میں استعمال ہوئی ہے۔[5] قرآن میں ابو لہب کی بیوی کی توصیف میں یہ تعبیر استعمال ہونے کی چند وجوہات بیان ہوئی ہیں:

  • ام‌ جمیل صحرا میں جاکر کانٹے جمع کرتی اور کانٹوں کا گھٹا اپنے سر پر اٹھا لاتی تھی اور جب پیغمبر خداؐ نماز پڑھنے کے لیے مسجد کی جانب جاتے، ام جمیل ان کانٹوں کو پیغمبرؐ کے راستے میں ڈال دیا کرتی تھی۔[6]
  • ام‌ جمیل اس اقدام سے اپنے لیے آتش جہنم کی لکڑیاں مہیا کرتی تھی۔[7]
  • چونکہ وہ پیغمبر خداؐ کو فقیر و نادار ہونے کا طعنہ دیا کرتی تھی اس لیے اللہ تعالیٰ نے اس کے لیے یہ تحقیر آمیز تعبیر بیان کی ہے۔[8]
  • یہ تعبیر اس کی چغل خوری کی طرف اشارہ ہے۔[9] صاحب تفسیر نمونہ کے مطابق یہ سارے موارد آپس میں ایک دوسرے کے منافی نہیں ہیں کیونکہ آیت قرآنی کا مد نظر شاید یہ سارے موارد ہوں۔[10]

حوالہ جات

  1. مکارم شیرازی، تفسیر نمونه، 1374ہجری شمسی، ج27، ص420.
  2. ابن‌عبدالبر، الاستیعاب، 1412ھ، ج3، ص1430.
  3. شیخ طوسی، الامالی، 1414ھ، ص265.
  4. میبدی، دیوان أمیرالمؤمنین(ع)، 1411ھ، ص92.
  5. سوره مسد، آیه4.
  6. طبرسی، مجمع البیان، 1372ہجری شمسی، ج10، ص852.
  7. مطهری، مجموعه آثار، بی‌تا، ج28، ص825.
  8. فخر رازی، مفاتیح الغیب، 1420ھ، ج32، ص353.
  9. شیخ طوسی، التبیان، دار احیاء التراث العربی، ج10، ص428.
  10. مکارم شیرازی، تفسیر نمونه، 1374ہجری شمسی، ج27، ص421.

مآخذ

  • ابن‌عبدالبر، یوسف بن عبدالله، الاستیعاب فی معرفة الأصحاب، تحقیق علی محمد البجاوی، بیروت،‌ دار الجیل، چاپ اول، 1412ھ.
  • طبرسی، فضل بن حسن، مجمع البیان فی تفسیر القرآن، مقدمه محمد جواد بلاغی، تهران، ناصر خسرو، چاپ سوم، 1372ہجری شمسی.
  • طوسی، محمد بن حسن، الأمالی، قم، دار الثقافة، چاپ اول، 1414ھ.
  • طوسی، محمد بن حسن، التبیان فی تفسیر القرآن، تحقیق احمد قصیرعاملی،‌ دار احیاء التراث العربی، بیروت، بی‌تا.
  • فخر رازی، محمد بن عمر، مفاتیح الغیب، بیروت،‌ دار احیاء التراث العربی، چاپ سوم، 1420ہجری شمسی.
  • مطهری، مرتضی، مجموعه آثار، قم، انتشارات صدرا، چاپ اول، 1389ہجری شمسی.
  • مکارم شیرازی، ناصر، تفسیر نمونه، تهران،‌ دار الکتب الإسلامیة، چاپ اول، 1374ہجری شمسی.
  • میبدی، حسین بن معین‌الدین، دیوان أمیر المؤمنین علیه‌السلام، ترجمه مصطفی زمانی، قم،‌ دار نداء الاسلام للنشر، چاپ اول، 1411ھ.