مندرجات کا رخ کریں

تل زینبیہ

ویکی شیعہ سے
تل زینبیہ
ابتدائی معلومات
استعمالزیارت گاہ
محل وقوعکربلا
مشخصات
معماری
تعمیر نومختلف ادوار و دور حاضر


تل زینبیہ عراق کے شہر کربلا میں امام حسین (ع) کی قتل گاہ کی طرف ایک بلند مکان ہے۔ کہا جاتا ہے کہ واقعہ کربلا کے وقت حضرت زینب(س) اپنے بھائی حسین بن علی (ع) کی جنگ کا نظارہ کرتی رہیں. یہ مقام، امام حسین(ع) کے حرم کے مغربی حصے کی طرف واقع ہے اور اہل تشیع کی زیارت گاہ ہے۔

تل کا معنی

تل کا معنی زمین کا ایک حصہ جو تھوڑا اونچا ہو اور ریت و مٹی سے بنے ہوئے ایک چھوٹے ٹیلے کو "تل" کہا جاتا ہے.[1]

واقعہ عاشورا کے وقت تل زینبیہ کا مقام

واقعہ کربلا میں تل زینبیہ کا مقام

کربلا کی سر زمین ایک ناہموار اور پہاڑی زمین تھی. کربلا کے حادثے کے وقت جو پہاڑی شہدائے کربلا کی محل شہادت کے نزدیک تھی[2] کہ جس پر حضرت زینب(س) آ کر اپنے بھائی حضرت امام حسین(ع) کی حالت کو میدان جنگ میں مشاہدہ فرماتی تھیں.

تعمیر

تل زینبیہ کی سب سے پرانی تصویر

عصر حاضر میں، تل زینبیہ امام حسین (ع) کے حرم کے مغربی طرف واقع ہے جو تقریباً حرم کے صحن سے پانچ میٹر بلندی پر ہے اور قتل گاہ سے تقریباً 35 میٹر دور ہے۔ اس مقام کی بناوٹ ایک کمرے کی طرح ہے اور داخل ہونے سے پہلے کچھ سیڑیاں ہیں۔ اور اس کے اوپر نیلے رنگ کا گنبد بنا ہوا ہے۔[3] تل زینبیہ کی دوبارہ تعمیر تقریباً سنہ 1398 ہجری کو ہوئی ہے۔[4]

حوالہ جات

  1. فرہنگ عاشورا، ص۱۱۹.
  2. تراث الکربلا، ص۱۲۹.
  3. سرزمین خاطره ہا، ص۱۱۶.
  4. تراث الکربلا، ص۱۲۹.

مصادر

  • زمانی، احمد، سیری در سرزمین خاطره‌ہا، سفرنامہ کربلا، نشر مشعر.
  • آل طعمہ، سلمان ہادی، تراث کربلا، نشر مشعر، ۱۳۹۳ش.
  • محدثی، جواد، فرہنگ عاشورا، قم، نشر معروف، ۱۳۸۸ش.