قتلگاہ
قتلگاہ یا گودال قتلگاہ یا گودی قتلگاہ یہ سب اس مکان کا نام ہے کہ منابع کے مطابق، اس جگہ پر شمر یا سنان نے امام حسین(ع) کا سر بدن مبارک سے جدا کیا تھا. یہ مکان امام حسین(ع) کے حرم میں واقع ہے اور شیعیان اور محبان اہل بیت(ع) کی زیارت گاہ ہے. لیکن امام(ع) کے سر قلم کئے جانے والی جگہ اور قبر کے درمیان جو فاصلہ ہے اس کے اثبات کے بارے میں کوئی خاص دلیل موجود نہیں ہے.
مقام اور خصوصیات
امام حسین(ع) کے حرم میں ایک سرداب ہے کہ جسے امام حسین(ع) کی محل شہادت کہتے ہیں اور زمین کی سطح سے آدھا میٹر بلند قبر کی صورت میں ایک سنگ مرمر، اس جگہ پر قرار دیا گیا ہے. اور عام طور پر یہ مقام بند رہتا ہے اور بعض اوقات خاص افراد کے لئے اس مقام کو کھولا جاتا ہے. تیسری منزل پر ضریح کے سامنے بائیں سائیڈ جنوب مغرب کی جانب ایک رواق، ایک ٩ میٹر کا کمرہ ہے. یہ مقام زمین کی سطح سے تھوڑا نیچے ہے اور اسکی دیواروں پر آئینہ کاری اور نقش ونگار کئے گئے ہیں. کہتے ہیں کہ اسی مقام پر، امام حسین(ع) شہید ہوئے ہیں. اور یہاں ایک دروازہ ہے اور زمین کی سطح سے اور بھی نیچے ایک راستہ ہے کہ کہتے ہیں یہ وہی مقام ہے جہاں سید الشہداء(ع) گھوڑے سے زمین پر آئے. اب قتلگاہ کے چاروں طرف ضریح بنا دی گئی ہے اور زائرین وہیں سے اس مکان کی زیارت کرتے ہیں اور وہیں پر عزاداری کرتے ہیں. [1][2] تاریخی اور مقاتل کی کتابوں میں بیان نہیں ہوا کہ امام(ع) کا سر گودال میں جدا کیا گیا. زمین کی پستی اور بلندی کا ذکر مختلف زمانوں میں تبدیل ہوتا رہا ہے.
حوالہ جات
- ↑ دانشنامه عاشورا، گودال قتلگاه
- ↑ http://www.hawzah.net/fa/Book/View/45242/19231/%DA%AF%D9%88%D8%AF%D8%A7%D9%84-%D9%82%D8%AA%D9%84%DA%AF%D8%A7%D9%87