نماز شب قدر

ویکی شیعہ سے
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں

نماز شب قدر، ایسی مستحب نماز ہے جو شب قدر میں اسے پڑھنے کی سفارش کی گئی ہے.

نماز پڑھنے کا طریقہ

یہ دو رکعت نماز ہے. ہر رکعت میں سورہ حمد کے بعد، نماز گزار ٧ بار سورہ توحید پڑھیں اور نماز ختم ہونے کے بعد ستر مرتبہ استغفراللہ و اتوب الیہ پڑھیں. [1] ٧ بار سورہ حمد پڑھنے کی وجہ سے یہ نماز ٧ قل ھو اللہ کے نام سے مشہور ہے.

نماز شب قدر کی سند

شیخ عباس قمی نے مفاتیح الجنان میں یہ نماز علامہ مجلسی سے نقل کی ہے. علامہ مجلسی نے کتاب زاد المعاد میں بغیر سند کے، پیغمبر اسلام حضرت محمد(ص) سے حدیث نقل کی ہے کہ اس حدیث کے بقول جو کوئی اس نماز کو پڑھتا ہے اور ستر مرتبہ استغفار کا ذکر کرتا ہے، اس سے پہلے کہ وہ اپنی جگہ سے اٹھے خداوند اسے اور اس کے والدین کو معاف فرما دیتا ہے اور خداوند فرشتوں کے ایک گروہ کو معین کرتا ہے تا کہ وہ اس کے لئے حسنات لکھیں اور یہ کہ فرشتے اس کے لئے جنت میں درخت لگائیں اور محل بنائیں و... [2]

حوالہ جات

  1. قمی، مفاتیح الجنان،
  2. مجلسی، محمد باقر، زاد المعاد، موسسه اعلمی، بیروت، ۱۴۲۳ق، ص۱۲۵


مآخذ

  • قمی، عباس، مفاتیح الجنان.
  • مجلسی، محمد باقر، زاد المعاد، موسسه اعلمی، بیروت، ۱۴۲۳ق.