شب قدر کی نماز (سو رکعت)

ویکی شیعہ سے

شب قدر کی 100 رکعت نماز دو رکعت کی 50 نمازیں ہیں جو شب قدر میں پڑھی جاتی ہیں۔ اس نماز کی ہر رکعت میں سورہ حمد کے بعد دس مرتبہ سورہ توحید پڑھی جاتی ہے۔[1] شیخ عباس قمی نے مفاتیح الجنان میں اس نماز کو شب قدر کے مشترک اعمال میں ذکر کیا ہے اور ہر رکعت میں دس مرتبہ سورہ توحید پرھنے کو بہتر قرار دیا ہے۔[2]

امام باقر علیہ السلام سے منقول ایک روایت کے مطابق جو شخص رمضان المبارک کی تئیسویں رات کو بیدار رہے اور سو رکعت نماز پڑھے تو اس کے رزق میں اضافہ ہو گا اور وہ دونوں فرشتے نکیر و منکر کے خوف سے محفوظ رہے گا۔[3]

بعض شیعہ مساجد میں 19ویں، 21ویں اور 23ویں راتوں میں 100 رکعت نماز کو چھ دن کی قضا نماز کی صورت میں جماعت کے ساتھ پڑھی جاتی ہے۔[حوالہ درکار] شیعہ مرجع تقلید آیت‌ اللہ مکارم شیرازی کے فتوے کے مطابق شبقدر میں قضا نماز پڑھ کر اس رات کے اعمال کے ثواب سے مستفید ہوسکتے ہیں۔[4]

متعلقہ مضامین

حوالہ جات

  1. سید ابن طاووس، الإقبال بالأعمال، 1376ش، ج1، ص313.
  2. قمی، کلیات مفاتیح الجنان، اعمال مشترکه شب‌های قدر، 1384ش، ص365.
  3. ابن‌طاووس، اقبال بالاعمال، 1376ش، ج1، ص386.
  4. «عدم جایگزین شدن نماز شب قدر به‌جای نماز قضا»، پایگاه اطلاع‌رسانی دفتر حضرت آیت‌الله العظمیٰ مکارم شیرازی.

مآخذ

  • ابن‌طاووس، علی بن موسی، اقبال بالاعمال الحسنہ، تصحیح جواد قیومی اصفهانی، قم، دفتر تبلیغات اسلامی، چاپ اول، 1376ہجری شمسی۔
  • قمی، شیخ عباس، کلیات مفاتیح الجنان، قم، مطبوعات دینی، 1384ہجری شمسی۔
  • «عدم جایگزین شدن نماز شب قدر به‌جای نماز قضا»، پایگاه اطلاع‌رسانی دفتر حضرت آیت‌الله العظمیٰ مکارم شیرازی، تاریخ مشاہدہ: 14 فروردین 1403شمسی.