نقی (لقب)
نَقی شیعوں کے دسویں امام، امام علی النقی علیہ السلام کے القاب میں سے ایک ہے۔[1] "نقی" کے معنی پاک و پاکیزہ کے ہیں۔[2] کتاب علل الشرائع میں شیخ صدوق کے مطابق امام علی نقی علیہ السلام کو ان کی پاکیزگی اور باطنی حُسن کی وجہ سے "نقی" کا لقب دیا گیا ہے۔[3] ایک اور روایت میں آیا ہے کہ چونکہ امام نقی علیہ السلام کی والدہ ماجده اُمّ وَلَد تھیں اس بنا پر یہ لقب امام کی عصمت اور تمام حَسَبی و نَسَبی عیوب سے مبرا ہونے کی دلیل ہے۔[4]
حوالہ جات
مآخذ
- صدوق، محمد بن علی، علل الشرائع، نجف، منشورات المکتبۃ الحیدریۃ، ۱۳۸۵ھ۔
- خنجی، فضل اللہ روزبہان، وسیلۃ الخادم إلی المخدوم در شرح صلوات چہاردہ معصوم علیہم السلام، قم، انصاریان، ۱۳۷۵ہجری شمسی۔
- قمی، شیخ عباس، منتہی الآمال فی تواریخ النبی و الآل، قم، دلیل ما، ۱۳۷۹ھ۔
- طریحی، فخر الدین، مجمع البحرین، مکتب النشر الثقافۃ الاسلامیۃ، ۱۴۰۸ھ۔