العہد ٹی وی چینل

ویکی شیعہ سے
(عھد ٹی وی سے رجوع مکرر)
العہد ٹی وی چینل
شیعہ سیٹلائٹ ٹی وی چینل
العہد ٹی وی کا مونوگرام
العہد ٹی وی کا مونوگرام
کوائف
دیگر اسامیالعہد ٹی وی • العہد سیٹلائٹ ٹی وی چینل • قَناةُ العہد • قَناةُ العہد الفَضائیۃ
تأسیس2008ء
وابستہعصائب اہل الحق
نوعیتسیاسی • مذہبی • ثقافتی
دائرہ کارعلاقائی اور بین الاقوامی
اغراض و مقاصدعراقی اور اس کے علاقائی مسائل پر مرکوز سیاسی، مذہبی اور ثقافتی پروگرامز
محل وقوعبغداد
دیگر معلومات
وضعیتفعال
زبانعربی
مالی منابعمستقل


العہد سیٹلائٹ ٹی وی چینل (عربی: قناةُ العہد الفضائيۃ)، عراق میں عصائب اہل الحق گروپ کا ڈیجیٹل میڈیا سینٹر ہے۔ یہ ٹی وی چینل سنہ 2008ء میں قائم کیا گیا اور اس کا مرکزی دفتر بغداد میں واقع ہے۔ اس میڈیا کا مقصد عراق کی خبریں، عراق کے مستقبل کے حالات اور علاقے میں پیش آنے والے واقعات کی عکاسی کرنا ہے۔ العہد نیٹ ورک نے اپنے سیاسی اور مذہبی نقطہ نظر اور متنوع پروگرام بنانے میں اپنے پیشہ ورانہ مہارت کی وجہ سے عراقی اورعرب ناظرین کے درمیان ایک خاص کردار ادا کیا ہے اور میڈیا کی دنیا میں بھی مقبول عام و خاص واقع ہوا ہے۔ العہد انٹرنیٹ ویب سائٹ کے ڈومین کو امریکی عدالت نے سنہ 2021ء میں ضبط کر لیا تھا اور امریکہ میں منعقدہ انتخابات پر اس ویب سائٹ کے اثرات کے باعث اس کے امریکی حکومت اس کے اثاثے بھی اپنے اختیار میں لے لیے تھے۔

اجمالی تعارف

العہد سیٹلائٹ ٹی وی چینل عراق میں شیعہ ملیشیا گروہ "عصائب اہل الحق" کی میڈیا برانچ ہے[1] اور اسے عراق میں سیاسی حالات کے تجزیہ و تحلیل کے لیے سب سے اہم سیٹلائٹ نیٹ ورکس میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔[2]

اس ٹی وی چینل کی نشریات مختلف قسم کے سیاسی، مذہبی اور ثقافتی پروگرامز پر مشتمل ہوتی ہیں جن میں عراقی اور علاقائی مسائل پر توجہ مرکوز ہوتی ہے اور سیاسی رجحانات کے سلسلے میں عصائب ادارہ کی جانب سے تائید شدہ موقف کو ٹی وی پر نشر کیا جاتا ہے۔ العہد ٹی وی کی نشریات سیٹلائٹ اور انٹرنیٹ کے ذریعے نشر کی جاتی ہیں جو عراق اور بہت سے عرب ممالک کے اندر ناظرین کے لیے اس تک رسائی کی سہولت میسر ہوتی ہے۔[3]

یہ ٹی وی چینل عراقی اور عربی بولنے والے ناظرین میں خاص طور پر سیاسی اور مذہبی رجحان رکھنے والوں میں مقبول ہے۔ العہد ٹی وی نیٹ ورک رائے عامہ کی تشکیل اور مختلف واقعات کی رپورٹنگ میں ایک خاص کردار ادا کرتا ہے اور عراق اور خطے کے میڈیا منظر میں اس کا ایک واضح اثر ںظر آتا ہے۔[4]

قیام

العہد سیٹلائٹ چینل کا قیام دسمبر 2008ء میں عصائب اہل الحق کی میڈیا برانچ اور اس تنظیم کے شعبہ ابلاغ، ثقافت اور آرٹ کے ایک حصے کے طور پر عمل میں لایا گیا تھا۔ اس نیٹ ورک کے ڈائریکٹر جنرل سَناد اَلْحَمدانی ہیں اور اس کا مرکزی دفتر بغداد کے علاقے کرادہ میں واقع ہے، [5] اس کے علاوہ عراق کے دیگر علاقوں میں بھی اس کے ذیلی دفاتر اور شاخیں موجود ہیں۔[6] العہد نیٹ ورک کا مقصد اور نقطہ نظر متنوع میڈیا مواد فراہم کرنا ہے جو عراق اور اس کے مستقبل کی حالات کی عکاسی کرتا ہے۔[7]

امریکہ کی طرف سے پابندی

امریکہ کے عدالتی محکمہ نے 22 جون سنہ 2021ء کو العہد ٹی وی چینل کی ویب سائٹ کے ڈومین پر قبضہ کر لیا تھا اور اسے امریکی محکمہ خزانہ کے خارجہ امور کے دفتر نے پابندیوں کی فہرست میں ڈال دیا تھا۔ اس کے علاوہ، 22​​اکتوبر سنہ 2020ء کو اس نیٹ ورک کے اثاثوں کا کنٹرول کرنا بھی ریاستہائے متحدہ میں انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی وجہ سے امریکی حکومت کے پابندی عائد کردینے والے ایجنڈے میں شامل ہوا۔[8]

خصوصیات

سیاسی، سماجی اور ثقافتی پہلوؤں پر توجہ مرکوز کرنا، عراق اور خطے رونما ہونے والے واقعات اور خبروں کی جامع کوریج، خبریں اور معلومات فراہم کرنے کے لیے قابل اعتماد ذرائع اور ماہرین پر انحصار کرنا، عراق کی شناخت اور ثقافت کو محفوظ رکھنے کے لیے ثقافت پر توجہ مرکوز کرنا، پیش کش میں پیشہ ورانہ تجربات کا حامل ہونا، ناظرین کو اپنی طرف متوجہ کرنے اور ان کے اعتبار کو بڑھانے کے لیے ایک انٹرایکٹو میڈیا کمیونٹی کی تشکیل العہد ٹی وی چینل کی بعض خصوصیات ہیں۔[9]

العہد نیٹ ورک نے عراق میں پیر و جوان دونوں کو اپنا مخاطب بنا رکھا ہے اور مختلف پروگراموں جیسے مسلسل خبروں کی کوریج، مذہبی، ثقافتی، تفریحی ٹاک شوز اور سماجی مسائل جیسے تعلیم، صحت، انسانی حقوق اور بے روزگاری جیسے مسائل کو اجاگر کرکے ناظرین کو اپنی طرف متوجہ کراتا ہے۔[10]

نشریات

العہد سیٹلائٹ چینل عراق 24 گھنٹے اپنی نشریات پیش کرتا ہے اور ناظرین کو پورے واقعات کی خبریں فراہم کرتا ہے۔ اس میڈیا کا مقصد متنوع مطالب فراہم کرنا ہے جو ہر عمر کے لوگوں اور مختلف دلچسپیوں کے لیے موزوں ہو۔[11] قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کے بارے میں دستاویزی فلم "الرَّحلَةُ الاخيرة" (آخری سفر) عراق میں العہد ٹی وی کی تیار کردہ دستاویزی فلموں میں سے ایک ہے۔[12]

اس نیٹ ورک پر نشر ہونے والے دیگر پروگرامز درج ذیل ہیں:

عراق کا منظر نامہ: اہم عراقی شخصیات کی موجودگی میں سیاسی، سماجی اور اقتصادی مسائل کے بارے میں گفتگو پر مبنی پروگرام۔ عراقی آرٹ کی روشنی: عراق میں فنکاروں اور تخلیق کاروں کی موجودگی میں منعقدہ پروگرام، جس میں موسیقی سے لے کر سنیما اور ادب تک جیسے موضوعات پر بحث ہوتی ہے۔ عراق کے دل سے: عراق کے ثقافتی اور ورثے کے پہلوؤں کو مد نظ رکھ کر یہ پروگرام نشر ہوتا ہے جس میں لوک، رسم و رواج اور روایات کے بارے میں مطالب پیش کیے جاتے ہیں۔ صباح العہد: روزانہ کی خبروں اور عراقی عوام کی دلچسپی کے مختلف موضوعات پیش کرنے والا پروگرام نبض خیابان: اس پروگرام میں مقامی سماجی، سیاسی اور معاشی مسائل پر گلی کوچوں میں رونما ہونے والے واقعات اور شہریوں کی رائے کا جائزہ پیش کرتا ہے۔ ورزش عراق: کھیلوں کی دنیا کی تازہ ترین خبریں اور حالات، بشمول مقامی اور بین الاقوامی لیگز اور مقابلوں کے بارے میں خبریں نشر ہوتی ہیں۔[13]

حوالہ جات

  1. حمدی مالک، «لمحة عامة عن قناة العہد الفضائية»، سایت انستیتو واشنگتن۔
  2. «تثبيت تردد قناة العہد الفضائية العراقية الجديد 2024 نايل سات»، سایت مقالاتک۔
  3. «تثبيت تردد قناة العہد الفضائية العراقية الجديد 2024 نايل سات»، سایت مقالاتک۔
  4. احمد ابراہیم، «تثبيت تردد قناة العہد الفضائية العراقية الجديد 2024 Al Ahad نايل سات»، سایت منصتی۔
  5. حمدی مالک، «لمحة عامة عن قناة العہد الفضائية»، سایت انستیتو واشنگتن۔
  6. «تثبيت تردد قناة العہد الفضائية العراقية الجديد 2024 نايل سات»، سایت مقالاتک۔
  7. «تثبيت تردد قناة العہد الفضائية العراقية الجديد 2024 نايل سات»، سایت مقالاتک۔
  8. حمدی مالک، «لمحة عامة عن قناة العہد الفضائية»، سایت انستیتو واشنگتن۔
  9. احمد ابراہیم، «تثبيت تردد قناة العہد الفضائية العراقية الجديد 2024 Al Ahad نايل سات»، سایت منصتی؛ «تثبيت تردد قناة العہد الفضائية العراقية الجديد 2024 نايل سات»، سایت مقالاتک۔
  10. «تثبيت تردد قناة العہد الفضائية العراقية الجديد 2024 نايل سات»، سایت مقالاتک۔
  11. «تثبيت تردد قناة العہد الفضائية العراقية الجديد 2024 نايل سات»، سایت مقالاتک۔
  12. «مستند شہیدان سلیمانی و المہندس در شبکہ العہد عراق»، خبرگزاری صداوسیما۔
  13. احمد ابراہیم، «تثبيت تردد قناة العہد الفضائية العراقية الجديد 2024 Al Ahad نايل سات»، سایت منصتی۔

مآخذ