ثقلین ٹی وی چینل

ویکی شیعہ سے
ثقلین چینل کا لوگو

ثقلین ٹی وی چینل اہل بیت عالمی اسمبلی سے وابستہ عربی اور انگریزی زبان میں دینی پروگرامز نشر کرنے والا ایک سیٹلائٹ ٹی وی چینل ہے۔ یہ چینل ہائیلینڈ میں رجسٹرڈ ہے جبکہ اس کا مرکزی دفتر ترکی میں واقع ہے۔ اس چینل کا مقصد اسلامی تعلیمات کو مختلف لوگوں تک پہنچانا ہے۔ یہ چینل سنہ 2009ء میں قائم کیا گیا۔

اہداف اور اہمیت

انٹرنیشنل ثقلین چینل مجمع جہانی اہل بیتؑ سے وابستہ ایک ٹی وی چینل ہے جو عربی اور انگریزی زبان میں مختلف شعبوں میں تعلیمات اہل بیت کی ترویج میں مصروف ہے۔[1] یہ چینل ہائیلینڈ میں رجسٹرڈ ہے اور اس کا مرکزی دفتر ترکی میں واقع ہے۔[2] نیز شام، ایران، عراق، لبنان، فلسطین اور یمن میں بھی اس کے ذیلی دفاتر واقع ہیں۔[3] اس چینل کے ناظرین کی تعداد سنہ 2020ء میں 18 میلین تھی۔[4] اس چینل کے مینیجینگ ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ یہ چینل مستقبل میں چار زبانوں میں کام کرے گا۔[5] اور روسی زبان ان میں سے ایک ہوگی۔[6]

اس چینل کے اہداف میں سے ایک مکتب اسلام اور اہل‌ بیتؑ کی تعلیمات کی ترویج اور قرآنی اور اسلامی مفاہیم[7] کو اتحاد بین المسلمین کے تناظر میں بیان کرنا ہے۔[8] چینل کے ایک ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ اسلامی لائف سٹائل اور طرز زندگی کو نئے قالب میں بیان کرنا اس چینل کے مقاصد میں سے ہے۔[9] اس چینل کا نام پیغمبر اکرمؐ کی مشہور حدیث، حدیث ثقلین سے اخذ کیا گیا ہے۔[10]

تاریخی پس منظر

سنہ 2006ء میں اہلبیت عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل محمدحسن اختری نے رواں سال کے آخر تک چینل کو تاسیس کرنے کا عندیہ دیا تھا۔[11] مئی 2009ء میں چینل کا مونوگرام ریلیز ہوا اور اسی سال شعبان کے مہینے میں عربی زبان میں اس کی نشریات شروع ہوگئیں۔[12] اس چینل کی ویب سائٹ پر تاریخ تاسیس رمضان 1430ھ درج ہے۔[13]

سنہ 2010ء میں جب بحرین میں ملکی حاکیمت کے خلاف عوامی مظاہرے ہونے لگے تو اس ملک میں اس چینل کی نشریات کو نیل سیٹ سے بند کردیا گیا؛ بعد میں چینل کو ہاٹ برڈ منتقل کیا گیا۔[14]

حوالہ جات

  1. «مدیر شبکہ تلویزیونی جہانی ثقلین منصوب شد»، خبرگزاری ایرنا.
  2. «توقف پخش شبکہ ماہوارہ ای ثقلین توسط "نیل ست"»، پایگاہ اطلاع‌رسانی سبطین.
  3. «من نحن»، قناة الثقلین.
  4. «18 میلیون نفر مخاطب شبکہ ماہوارہ ای ثقلین ہستند»، خبرگزاری حوزہ.
  5. «مدیر شبکہ تلویزیونی جہانی ثقلین منصوب شد»، خبرگزاری ایرنا.
  6. «من نحن»، قناة الثقلین.
  7. «تجلی معارف اسلامی در برنامہ‌ہای شبکہ ثقلین»، خبرگزاری رسمی حوزہ.
  8. «من نحن»، قناة الثقلین.
  9. «تجلی معارف اسلامی در برنامہ‌ہای شبکہ ثقلین»، خبرگزاری رسمی حوزہ.
  10. «من نحن»، قناة الثقلین.
  11. «دبیرکل مجمع جہانی اہل بیت:شبکہ ماہوارہ ای ثقلین تا پایان امسال راہ اندازی می‌شود»، روزنامہ رسالت.
  12. «شبکہ ماہوارہ ای ثقلین ماہ شعبان فعال می‌شود»، مؤسسہ تحقیقاتی ولیعصر (عج).
  13. «من نحن»، قناة الثقلین.
  14. «توقف پخش شبکہ ماہوارہ ای ثقلین توسط "نیل ست"»، پایگاہ اطلاع‌رسانی سبطین.

مآخذ

بیرونی روابط