ایکنا نیوز ایجنسی
تھمب نیل بنانے کے دوران میں نقص: | |
یو آر ایل | https://iqna.ir |
---|---|
نوعیت | ایران، بین الاقوامی |
ملکیت | آرگنائزیشن آف اکیڈمک جہاد |
مدیر | قرآنی تنظیم برائے اکیڈمکس |
آغاز | 11 نومبر سنہ 2003ء بمطابق 15 رمضان 1424ھ |
موجودہ صورت حال | فعال |
مقام | تہران |
ایکنا خبررساں ایجنسی یا بین الاقوامی قرآنی خبررساں ایجنسی (Iqna)، (تأسیس: 2003ء) قرآن سے متعلق خصوصی خبر رساں ایجنسی ہے۔ ایکنا کو دنیائے اسلام میں پہلا اور واحد قرآنی خبر رساں ایجنسی کا اعزاز حاصل ہے۔[1] یہ خبر رساں ایجنسی 22 زبانوں میں کام کرتی ہے جن میں فارسی، عربی، انگریزی، فرانسیسی، اُردو، اطالوی، چینی، روسی، ہسپانوی، بنگالی، ہاؤسا، پشتو، ہندی، ترکی، سواحلی، آذری، انڈونیشیائی، فلپائنی، جرمن، پرتگالی، مالائی اور تاجک شامل ہیں۔[2]
ایکنا کے مطابق اس خبر رساں ایجنسی کا مقصد:
- ایران اور دنیا میں قرآنی اور مذہبی خبروں اور واقعات کے بارے میں فوری اور درست معلومات
- ایران اور پوری دنیا میں قرآنی تعلیمات کو عام کرنے کی کوشش
- معاشرے کو قرآنی طرز زندگی کی طرف مائل کرنا
- مختلف میدانوں میں قرآن کی مہجوریت کو ختم کرنے کی کوشش۔[3]
11 نومبر سنہ 2003ء بمطابق 15 رمضان 1424ھ کو اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت سید محمد خاتمی نے اس خبررساں ایجنسی کا افتتاح کیا۔[4] یہ خبررساں ایجنسی آرگنائزیشن آف اکیڈمک جہاد سے منسلک قرآنی تنظیم برائے اکیڈمکس کی نگرانی کام کرتی ہے۔[5] اس نیوز ایجنسی کے 9 شعبے ہیں جن میں سے ہر ایک کی ذیلی شعبہ جات ہیں؛ منجملہ ان میں قرآنی فعالیتیں، سیاست و اقتصاد، فکر و اندیشہ، سماجیات، ثقافتی اور بین الاقوامی شعبہ کا نام لیا جا سکتا ہے۔[6]
ایکنا خبررساں ایجنسی کا مرکزی دفتر ایران کے دارالخلافہ تہران میں ہے اور ایران کے اندر اس کے 30 ذیلی دفاتر اور 6 علاقائی شعبہ جات (وسطی ایشیا، مشرقی ایشیا، مغربی ایشیا، امریکہ، یورپ اور افریقہ) ہیں۔[7]
حوالہ جات
- ↑ «معرفی خبرگزاری بین المللی قرآنی (ایکنا)»، سایت دانشگاہ باقرالعلوم۔
- ↑ «دربارہ ما»، خبرگزاری ایکنا۔
- ↑ «دربارہ ما»، خبرگزاری ایکنا۔
- ↑ «دربارہ ما»، خبرگزاری ایکنا۔
- ↑ «دربارہ ما»، خبرگزاری ایسکا۔
- ↑ «دربارہ ما»، خبرگزاری ایکنا۔
- ↑ «دربارہ ما»، خبرگزاری ایکنا۔
مآخذ
- «دربارہ ما»، وبگاہ خبرگزاری ایسکا، تاریخ اخذ: 20 آذر 1402ہجری شمسی۔
- «دربارہ ما»، وبگاہ خبرگزاری ایکنا، تاریخ اخذ: 20 آذر 1402ہجری شمسی۔
- «معرفی خبرگزاری بین المللی قرآنی (ایکنا)»، سایت دانشگاہ باقرالعلوم، تاریخ اخذ: 21 آذر 1402ہجری شمسی۔