شفقنا نیوز ایجنسی
یو آر ایل | https://fa.shafaqna.com |
---|---|
نوعیت | بین الاقوامی |
آغاز | 23 فروری سنہ 2012ء |
موجودہ صورت حال | فعال |
مقام | تہران |
شَفَقْنا نیوز ایجنسی یا بین الاقوامی شیعہ نیوز ایجنسی (International Shia News Agency)، ایک شیعہ خبررساں ادارہ ہے جس نے 23 فروری سنہ 2012ء[1] کو نجف[2] سے اپنی نشریات کا آغاز کیا۔ اس کا مرکزی دفتر ایران کے درالخلافہ تہران میں واقع ہے۔[3]
اس نیوز ایجنسی کا بنیادی مقصد دینی اور مذہبی خبروں کی نشرواشاعت ہے،[4] اس بنا پر اپنی ذمہ داری کی یوں تعریف کرتی ہے:
- شیعہ خبروں کی نشرواشاعت
- مسلم دانشوروں کے افکار کی عکاسی
- اسلام اور دوسرے ادیان کے پیروکاروں سے متعلق تازہ ترین خبریں شائع کرنا
- شیعہ اور دوسرے مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان گفتگو کی راہ ہموار کرنا[5]
اپنے بارے میں دی گئی معلومات کے مطابق شفقنا دنیا کے 9 زندہ زبانوں فارسی، عربی، انگریزی، فرانسیسی، ہسپانوی، اردو، ترکی، آذری و رشین میں اپنی نشریات پیش کررہی ہے اور ایران، عراق، ترکی، آذربایجان، لبنان، ہندوستان، افغانستان، پاکستان، مشرق وسطی اور یورپی ممالک کے لئے مستقل سایٹ چلا رہی ہے۔[6] اس نیوز ایجنسی کے اہم موضوعات میں قرآن و عترت، جہان اسلام، مرجعیت، عقیدتی سوالات، استفتائات، دوسرے ادیان اور گفتگو شامل ہیں۔[7]
شفقنا نے اپریل سنہ 2023ء میں ایرانی نیوز سائٹس کی پانچویں درجہ بندی میں پہلا مقام حاصل کیا ہے۔[8]
حوالہ جات
- ↑ «درباره ما»، خبرگزاری شفقنا۔
- ↑ «سایت شیعی شفقنا از نجف اشرف آغاز به کار کرد»، خبرآنلاین۔
- ↑ «درباره ما»، خبرگزاری شفقنا۔
- ↑ «درباره ما»، خبرگزاری شفقنا۔
- ↑ «درباره ما»، خبرگزاری شفقنا۔
- ↑ «درباره ما»، خبرگزاری شفقنا۔
- ↑ «شفقنا»، خبرگزاری شفقنا۔
- ↑ «نتایج پنجمین دوره رتبهبندی پایگاههای خبری اعلام شد»، وبگاه وزارت فرهنگ و ارشاد اسلامی۔
مآخذ
- «درباره ما»، خبرگزاری شفقنا، تاریخ اخذ: 15 آذر 1402ہجری شمسی۔
- «سایت شیعی شفقنا از نجف اشرف آغاز به کار کرد»، وبگاه خبرآنلاین، تاریخ درج مطلب: 5 اسفند 1390ش، تاریخ اخذ: 15 آذر 1402ہجری شمسی۔
- «شفقنا»، خبرگزاری شفقنا، تاریخ اخذ: 15 آذر 1402ہجری شمسی۔
- «نتایج پنجمین دوره رتبهبندی پایگاههای خبری اعلام شد»، وبگاه وزارت فرهنگ و ارشاد اسلامی، تاریخ درج مطلب: 5 اردیبهشت 1402ش، تاریخ اخذ: 15 آذر 1402ہجری شمسی۔