سنہ 2021 عیسوی
(سنہ 2021ء سے رجوع مکرر)
سنہ 2021 عیسوی حضرت عیسی کے ولادت کے بعد کی اکیسویں صدی کا اکیسواں سال ہے۔
واقعات
- 5 مارچ کو کیتھولیک مسیحیوں کے پاپ، فرانسیس کی عراق آمد۔
- 6 مارچ کو نجف میں آیت اللہ سیستانی سے فرانسیس پاپ کی ملاقات۔
وفات
- 1 جنوری۔ محمد تقی مصباح یزدی ایران کے مشہور فقیہ اور فلاسفر (17 جمادى الأولى 1442ھ)[1]
- 5 فروری۔ محمد علی سدپارہ: پاکستان کے ماہر کوہ پیما جن کا تعلق بلتستان سکردو کے گاوں سدپارہ سے تھا۔ انہوں سے ماؤنٹ ایورسٹ اور کےٹو سمیت 8000 میٹر سے بلند تمام چوٹیوں کو سر کیا اور جنوری 2021 کو کےٹو کی ایک سرمائی مہم میں کوہ پیمائی کرتے ہوئے لاپتہ ہوگئے۔[2] محمد علی سدپارہ اکثر پہاڑوں کو سر کرنے کے بعد پاکستانی پرچم کے ساتھ ساتھ امام حسین کا علم بھی لہرایا کرتے تھے۔[3]
- 13 مارچ وفات سید رضی الدین مرعشی، حوزہ علمیہ نجف کے اساتید میں سے تھے اور سید خوئی، سید الحکیم اور امام خمینی کے شاگردوں میں سے ہیں(28 رجب[4]
- تین اپریل وفات، شیخ محمد نوروز نجفی؛ مدیر و مہتمم مدرسہ جعفریہ کراچی۔(19 شعبان سنہ 1442 ہجری) آپ پاکستان میں بہت سارے علماء کے استاد رہ چکے ہیں۔[5]
- 15 اپریل 2021ء وفات سید عون محمد نقوی (کراچی) رکن سپریم کونسل جعفریہ الائنس پاکستان (2 رمضان سنہ 1442 ہجری)[6]
حوالہ جات
- ↑ آية الله مصباح اليزدي في ذمة الله
- ↑ ہم نیوز کی خبر
- ↑ ابنا نیوز
- ↑ سایت حوزہ نیوز
- ↑ [1]، حوزہ نیوز.
- ↑ [2]، حوزہ نیوز.