عشرہ صفر
عشرہ صفر یا صفر کا آخری عشرہ بیسویں صفر سے آخر صفر تک ہوتا ہے۔ چہلم امام حسینؑ اور واقعہ کربلا کے دوسرے شہداء کا چہلم، پیغمبر اکرمؐ کی رحلت، امام حسنؑ اور امام رضاؑ کی شہادت اسی عشرے میں واقع ہوئی ہیں۔ ان دنوں میں شیعہ، عزاداری کرتے ہیں۔
عشرہ صفر میں بیسویں صفر سے مہینے کے آخر تک کے ایام آتے ہیں۔اس مہینہ کی بیسویں تاریخ کو، چہلم امام حسینؑ اور واقعہ کربلا کے دوسرے شہداء کا چہلم ہے۔[1] اسی طرح (28 صفر) کو رسول اللہ کی رحلت[2] اور امام حسنؑ کی شہادت [3] اور آخر صفر میں امام رضاؑ کی شہادت کا دن ہے۔[4] عشرہ صفر کا پہلا دن یعنی (20 صفر) اربعین کے نام سے مشہور ہے۔[5] شیعہ روایات میں اس دن زیارت اربعین کی تاکید ہوئی ہے۔[6] اسی وجہ سے مشی ہوتی ہے جس میں مختلف علاقوں سے شیعہ کربلا کی سمت پیدل چلتے ہیں۔[7]
متعلقہ صفحات
حوالہ جات
مآخذ
- طبرسی، فضل بن حسن، اعلام الوری باعلام الهدی، قم، مؤسسه آلالبیت لأحیاء التراث، ۱۴۱۷ق.
- قمی، شیخ عباس، منتهی الآمال فی تواریخ النبی و الآل، قم، دلیل ما، ۱۳۷۹ش.
- محدثی، جواد، فرهنگ عاشورا، قم، نشر معروف، ۱۳۷۶ش.
- مظاهری، محسنحسام، فرهنگ سوگ شیعی، تهران، نشر خیمه، ۱۳۹۵ش.