مشعل برداری (رسم)

ویکی شیعہ سے
مشعل برداری (رسم)
مشعل برداری
قم میں اہل نجف کی مشعل برداری کی رسم (نومبر 2014ء)[1]
قم میں اہل نجف کی مشعل برداری کی رسم (نومبر 2014ء)[1]
معلومات
زمان‌عشرہ محرم
جغرافیائی حدودایرانعراق
انواع و اقسامیہ رسم دو طریقوں یعنی نجفی اور کربلائی طرز پر انجام دی جاتی ہے۔
اہم مذہبی تہواریں
سینہ‌زنی، زنجیرزنی، اعتکاف، شب بیداری، تشییع جنازہ،
متفرق رسومات


مشعل برداری ایران اور عراق میں محرم کی عزاداری میں انجام دی جانے والی ایک رسم ہے۔ یہ رسم زیادہ تر محرم کے عشرے میں عراق و ایران کے مرکزی اور جنوبی علاقوں میں انجام پاتی ہے۔ اس آیین میں آتش دانوں کو سڑکوں، میدانوں اور مقدس جگہوں پر لے جایا (گھمایا) جاتا ہے۔

تاریخی پس منظر

تاریخی لحاظ سے مشعل برداری کی رسم کی دقیق تاریخ کا علم نہیں ہے۔ [2] کچھ لوگ اسے تقریبا 500 سال پرانی رسم مانتے ہیں۔ [3] تاریخ کے بعض ادوار جیسے رضا شاہ پہلوی کے دور میں اس رسم پر پابندی تھی۔ [4] بعض علاقوں میں اس رسم کے دوسرے نام بھی ہیں جیسے اردکان یزد میں اسے تکلیف کہا جاتا ہے۔ [5]

انعقاد کا طریقہ

مشعل برداری کی رسم مختلف علاقوں میں مختلف طریقے سے انجام دی جاتی ہے۔ نجفی طریقے کے مطابق لکڑی یا دھات کے آتش دان سے ایک فریم بنایا جاتا ہے جسے ’’مشاعل‘‘ کہا جاتا ہے۔ عزاداری کے وقت آتش دانوں کو روشن کیا جاتا ہے اور مشاعل کو عمومی جگہوں، شہر کے چوراہوں اور مقدس مقامات کے باہر لے جایا جاتا ہے۔ مشاعل کے بالائی حصے کے زیادہ وزن کی وجہ سے اسے اٹھانے کے لئے بہت زیادہ جسمانی طاقت اور توانائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ مشاعل مختلف سائز اور شکل کی ہوتی ہیں۔[6] بعض علاقوں میں، جیسے کربلا اَردَکان یزد، میں بسا اوقات ایک ہی چیز پر کئی مشعل کے بجائے الگ الگ مشعل اور آتش دان کو عَلَم کی طرح بلند کیا جاتا ہے۔ ان مشعلوں کو عزادار اور بعض علاقوں میں خصوصی طور پر سادات اٹھاتے ہیں اور مخصوص اشعار پڑھتے ہوئے سڑکوں پر گھوماتے ہیں اور اس دوران طبل بھی بجایا جاتا ہے۔[7]

جغرافیائی حدود

یہ رسم ایران اور عراق کے بعض شہروں میں انجام دی جاتی ہے۔ عراق میں مشعل برداری اکثر نجف، کاظمین اور کربلا میں کی جاتی ہے۔ [8] ایران میں اکثر مرکزی و جنوبی علاقوں اور مختلف شہروں جیسے قم، شہر رے اور اردکان میں مشعل برداری کی میزبانی انجام دی جاتی ہے اور یہ رسم اکثر عربی لوگ انجام دیتے ہیں۔ [9]

انعقاد کا دن

مشعل برداری مختلف علاقوں میں محرم کے عشرے کے مختلف دنوں میں انجام دی جاتی ہے۔ یہ رسم اکثر شب عاشور کو انجام دی جاتی ہے۔ [10]اہل نجف آٹھویں، نویں اور دسویں کی شب کو مشعل برداری کرتے ہیں۔ بعض علاقوں جیسے یزد کے شہر اردکان میں محرم کی پہلی شب کو مشعل برداری کی رسم ہوتی ہے تاکہ محرم کے آغاز کا اعلان کیا جائے اور لوگوں کو عزاداری کی دعوت دی جائے۔ ان علاقوں میں نو محرم کی شب سے صبح عاشور تک مشعل برداری ہوتی ہے۔ [11] بعض جگہوں پر شام غریباں میں بھی مشعل برداری کی رسم ہوتی ہے۔ [12]

حوالہ جات

  1. «مراسم مشعل گردانی نجفی ہای مقیم قم»، خبرزاری فارس۔
  2. مظاہری، فرہنگ سوگ شیعی، 1395ش، ص450۔
  3. 10 سنت عاشورایی از 10 گوشہ جہان، ویب سائٹ مشرق نیوز۔
  4. 10 سنت عاشورایی از 10 گوشہ جہان، مشرق نیوز سائٹ۔
  5. مظاہری، فرہنگ سوگ شیعی، 1395ش، ص450۔
  6. مظاہری، فرہنگ سوگ شیعی، 1395ش، ص450.
  7. مظاہری، فرہنگ سوگ شیعی، 1395ش، ص450و451.
  8. مظاہری، فرہنگ سوگ شیعی، 1395ش، ص451۔
  9. 10 سنت عاشورایی از 10 گوشہ جہان، ویب سائٹ؛ مشرق نیوز۔
  10. 10 سنت عاشورایی از 10 گوشہ جہان، ویب سائٹ مشرق نیوز۔
  11. رضائی، عزاداری امام حسین در جہان، 1388ش، ص69۔
  12. مظاہری، فرہنگ سوگ شیعی، 1395ش، ص450۔

مآخذ

  • رضائی، صفیہ، عزاداری امام حسین در جہان، قم، سبط النبی، 1388ہجری شمسی۔
  • «10 سنت عاشورایی از 10 گوشہ جہان»، ویب سائٹ مشرق نیوز، مطلب 488140، انتشار: 21 مہر 1395ہجری شمسی۔
  • «مراسم مشعل گردانی نجفی ہای مقیم قم»، خبرگزاری فارس، درج مطلب 10 آبان 1393ش، مشاہدہ 9 شہریور 1400ہجری شمسی۔
  • مظاہری، محسن حسام، فرہنگ سوگ شیعی، تہران، مجتمع آفرینش ہای ہنری اسلام، 1395ہجری شمسی۔