مجلس عزاداری

ویکی شیعہ سے
(روضہ خوانی سے رجوع مکرر)
محرم کی عزاداری
واقعات
امام حسینؑ کے نام کوفیوں کے خطوطحسینی عزیمت، مدینہ سے کربلا تکواقعۂ عاشوراواقعۂ عاشورا کی تقویمروز تاسوعاروز عاشوراواقعۂ عاشورا اعداد و شمار کے آئینے میںشب عاشورا
شخصیات
امام حسینؑ
علی اکبرعلی اصغرعباس بن علیزینب کبریسکینہ بنت الحسینفاطمہ بنت امام حسینمسلم بن عقیلشہدائے واقعہ کربلا
مقامات
حرم حسینیحرم حضرت عباسؑتل زینبیہقتلگاہشریعہ فراتامام بارگاہ
مواقع
تاسوعاعاشوراعشرہ محرماربعینعشرہ صفر
مراسمات
زیارت عاشورازیارت اربعینمرثیہنوحہتباکیتعزیہمجلسزنجیرزنیماتم داریعَلَمسبیلجلوس عزاشام غریبانشبیہ تابوتاربعین کے جلوس


مجلس عزاداری یا ماتم داری عزاداری کا ایک طریقہ ہے جس میں امام حسینؑ اور دوسرے معصومین پر آنے والی مصیبتوں کا ذکر کیا جاتا ہے۔ عزاداری کی مجلسوں کو فارسی میں مجلس روضہ‌ خوانی بھی کہاجاتا ہے۔ ان رسومات میں ذاکر یا عالم دین منبر یا کرسی وغیرہ پر بیٹھ کر متعلقہ معصومؑ کے مصائب کو مخصوص انداز میں بلند آواز کے ساتھ پڑھتے ہیں۔ شیعوں کی عزاداری کی مجالس میں روضہ اور روضہ خوانی کی تعابیر دسویں صدی ہجری میں کتاب روضۃ الشہداء کے منظر عام پر آنے کے بعد سے رائج ہوئی ہے۔

مفہوم

روضہ لغت میں روضہ باغ، بہشت اور گلزار وغیرہ کے معنی میں آتا ہے۔[1] اصطلاح میں امام حسینؑ اور دوسرے معصومینؑ کی مصیبتوں کو ذکر کرنے کو روضہ کہا جاتا ہے۔ روضہ‌ خوان یا ذاکر اس شخص کو کہا جاتا ہے جو روضہ‌ خوانی کرتا ہے۔ امام حسینؑ کی مجلس عزا کو بھی روضہ‌ خوانی کہا جاتا ہے۔[2]

تاریخچہ

شیعوں کی عزاداری کے مجالس میں روضہ اور روضہ خوانی کی تعابیر دسویں صدی ہجری میں کتاب روضۃ الشہداء کے منظر عام پر آنے کے بعد سے رائج ہوئی ہے۔ محدث نوری جس نے لؤلؤ و مرجان نامی کتاب کو روضہ‌ خوان کے شرائط کے بارے میں تحریر کی ہیں،[3] کہتے ہیں: "ملا حسین کاشفی کی کتاب روضہ الشہدا کے منظر عام پر آنے سے پہلے مؤمنین کے اس گروہ[ذاکرین] کے لئے کوئی مخصوص نام نہیں تھا"۔[4]

مرثیہ‌ اور مصائب پڑھنے والے شخص کو روضہ‌ خوان کہنے کی علت یہ ہے کہ گذشتہ زمانے میں مرثیہ خوان یا مصائب پڑھنے والے حضرات کربلا کے مصائب کو روضۃ الشہداءِ نامی کتاب سے پڑھتے تھے۔ چون ذاکرین مصائب کو بعینہ کتاب روضۃ الشہداء سے لوگوں کے لئے بیان کرتے تھے اس مناسبت سے ان کو روضہ خوان کہا جانے لگا۔[5] رفتہ رفتہ یہ اصطلاح امام حسینؑ کے ذکر مصیبت کے لئے رائج ہوئی اور متعلقہ شخص یا ذاکر روضہ خوان کے نام سے مشہور ہوا۔[6] محمد ہادی یوسفی غروی روضہ اور روضہ‌ خوانی کی اصطلاح کو فتال نیشابوری (متوفی 508ھ) کی کتاب روضۃ الواعظین کی طرف نسبت دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ چونکہ نوحہ‌ پڑھنے والے ذاکرین کتاب روضۃ الواعظین کو پڑھتے تھے اس لئے ان کو روضہ خوان کہا جاتا تھا۔[7]

آداب و رسوم

روضہ خوانی کی مجلسیں معصومین کی شہادت کے ایام، خاص کر محرم اور صفر میں منعقد ہوتی ہیں۔ یہ مجلسیں امام بارگاہوں، مساجد اور دیگر مذہبی مقامات پر منقد ہوتی ہیں۔[8]ان مجالس میں ذاکر منبر یا کسی کرسی پر بیٹھ کر امام حسینؑ یا دیگر معصومین کے مصائب کو مخصوص انداز میں بلند آواز کے ساتھ پڑھتے ہیں جس سے سامعین میں گریہ و زاری کی کیفیت پیدا ہوتی ہے۔ ذکر مصیبت پڑھنے والوں میں ذاکرین کے ساتھ ساتھ علماء کا نام بھی لیا جا سکتا ہے جو عموما ذکر مصیبت سے پہلے تقریر کرتے ہوئے لوگوں کو وعظ و نصیحت اور معصومین کی سیرت اور اهداف سے آشنا کرتے ہیں اور آخر میں ان ہستیوں پر آنے والے مصائب کا ذکر کرتے ہیں۔[9]

روضہ‌ خوانی کی اکثر مجلسوں میں جہاں خواتین و حضرات دونوں حاضر ہوتے ہیں تو بعض مجالس صرف خواتین کے ساتھ بھی مخصوص ہوا کرتی ہیں۔[10]

شیعہ عقائد کی ترویج

روضہ خوانی کی مجلسیں شیعہ اعتقادات کی تثبیت اور ائمہ معصومینؑ خاص کر شہدائے کربلا کے اہداف کو لوگوں تک پہنچانے میں نہایت اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ امام خمینی سید الشہداء امام حسینؑ کی عزاداری کا مقصد مکتب تشیّع کی حفاظت اور اس کی ترویج قرار دیتے ہیں۔[11]

متعلقہ مضامین

حوالہ جات

  1. دہخدا، لغت‌نامہ، ج8، ص12389۔
  2. دہخدا، لغت‌نامہ، ج8، ص12391-12389۔
  3. حسینی‌جلالی، فہرس‌التراث، ج2، ص237۔
  4. نوری، لؤلؤ و مرجان، ص78۔
  5. قمی، فوائدالرضویہ، ص146؛ آقا بزرگ، الذریعہ، ج7، ص93۔
  6. قمی، فوائدالرضویہ، ص146۔
  7. اعتبارسنجي منابع عاشورا
  8. یاراحمدی، روضہ‌خوانی بہ مثابہ یک نظام نمایشی، ص174۔
  9. مستوفی، شرح زندگانی من۔۔، ج1، ص275۔
  10. یاراحمدی، روضہ‌خوانی بہ مثابہ یک نظام نمایشی، ص174۔
  11. امام خمینی، صحیفہ نور، ج8، ص526۔

مآخذ