اربعین پیدل مارچ (غیر عراق میں)

ویکی شیعہ سے
اربعین پیدل مارچ (غیر عراق میں)
پاکستان کے شہر کراچی میں چہلم کے جلوس
پاکستان کے شہر کراچی میں چہلم کے جلوس
معلومات
مکاندنیا کے مختلف ممالک کی سڑکوں پر
جغرافیائی حدودپوری دنیا خاص کر مسلم ممالک
ادعیہزیارت اربعین
اشعارمرثیہ خوانی‌ اور نوحہ خوانی
اہم مذہبی تہواریں
سینہ‌زنی، زنجیرزنی، اعتکاف، شب بیداری، تشییع جنازہ،
متفرق رسومات


غیر عراق میں اربعین پیدل مارچ، ایک دینی رسم ہے جو ہر سال اربعین حسینی کے موقع پر دنیا کے مختلف ممالک میں منعقد ہوتی ہے۔ اس رسم میں وہ افراد شرکت کرتے ہیں جو اربعین پیدل مارچ میں شرکت کرنے کے لئے عراق جانے میں کامیاب نہ ہوئے ہوں، لھذا یہ لوگ اربعین پیدل مارچ کی یاد میں اپنے اپنے ملکوں میں ایک معینہ مسافت پیدل مارچ کرتے ہیں۔[1] اس رسم میں عراق میں اربعین پیدل مارچ کی طرح عزادارں کی خدمت کے لئے موکب اور سبیلیں وغیرہ لگاتے ہیں۔[2]

یہ رسم کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے پہلے صرف بعض شہروں میں منائے جاتے تھے؛[3] لیکن سنہ 2019ء کو کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد جب عراقی حکومت نے اربعین پیدل مارچ میں غیر عراقی زائرین کی شرکت کو محدود کیا تو مختلف شہروں میں یہ مراسم پہلے سے زیادہ منظم انداز میں برگزار ہونے لگی۔[4] تاریخی اعتبار سے یہ رسم تہران میں سنہ 2016ء سے شروع ہوئی۔[5] ایران اسلامی تبلیغی تنظیم کے صدر کے مطابق سنہ 2023ء کو ایران کے 600 سے زیادہ شہروں اور 6300 سے زیادہ دیہاتوں میں اربعین پیدل مارچ منعقد ہوئی جس میں مجموعی طور پر تقریبا 14 میلین لوگوں نے شرکت کی۔[6] اسی طرح پاکستان کے مختلف شہروں من جملہ "اسلام‌ آباد، لاہور، کراچی، کوئٹہ، حیدرآباد، پیشاور، اسکردو اور دسیوں دیگر شہروں میں ہر سال لاکھوں لوگوں امام حسینؑ کے چہلم کی مناسبت سے مقررہ راستوں پر پیدل مارچ کے ذریعے امام حسینؑ اور ان کے باوفا اصحاب کے ساتھ عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔[7]

اربعین پیدل مارچ عراق[8] کے علاوہ دنیا کے مختلف ممالک من جملہ ایران،[9] پاکستان،[10] افغانستان[11] اور نائجیریہ[12] میں خاص طور پر منائے جاتے ہیں۔

حوالہ جات

  1. ملاحظہ کریں: «مسیرہای راہپیمایی جاماندگان اربعین در شہرستان‌ہای استان تہران اعلام شد»، خبرگزاری ایرنا۔
  2. ملاحظہ کریں «صفر تا صد پیادہ‌روی جاماندگان اربعین + عکس و فیلم»، خبرگزاری ایسنا۔
  3. ملاحظہ کریں: «راہپیمایی اربعین، رسانہ جہانی»، روزنامہ ہمدلی، ص4۔
  4. ملاحظہ کریں: «تلخی کرونا بر دل عاشقان جاماندہ از قافلہ عشاق اربعین»، خبرگزاری ایرنا۔
  5. «در مورد پیادہ‌روی اربعین در ویکی تابناک بیشتر بخوانید»، تابناک۔
  6. «حضور 14میلیون نفری در آئین جاماندگان اربعین»، خبرگزاری ایرنا۔
  7. عزاداری اربعین حسینی در پاکستان، خبرگزاری صدا و سیما
  8. «پیادہ‌روی جاماندگان اربعین در جنوب عراق»، خبرگزاری مہر۔
  9. ملاحظہ کریں: «مسیرہای راہپیمایی جاماندگان اربعین در شہرستان‌ہای استان تہران اعلام شد»، خبرگزاری ایرنا۔
  10. «تجلی اربعین حسینی در پاکستان؛ ندای وحدت و برائت از تفرقہ طنین‌انداز شد»، خبرگزاری ایرنا۔
  11. «پیادہ‌روی جا ماندگان اربعین در افغانستان بہ روایت تصویر»، خبرگزاری ایرنا۔
  12. «اجتماع عظیم اربعین بی‌نظیر است/ شبیہ‌سازی پیادہ‌روی جاماندگان اربعین در نیجریہ»، خبرگزاری آنا۔

مآخذ