سنہ 60 ہجری
Appearance
(سنہ 60 ہجری قمری سے رجوع مکرر)
سنہ 60 ہجری قمری پیغمبر اسلام کی مدینہ سے ہجرت کے 60 ویں سال کو کہا جاتا ہے۔
اس سال کا پہلا دن جمعرات 1 محرم بمطابق 16 اکتوبر سنہ 679 ء اور آخری دن بروز اتوار 29 ذیالحجہ بمطابق 4 اکتوبر سنہ 680 ء ہے۔[1]
تاریخی واقعات
- یزید بن معاویہ کی حکومت کا آغاز 18 رجب
- سفر امام حسینؑ از مدینہ۔
- امام حسینؑ کا مکہ میں داخلہ۔
- امام حسینؑ کے نام کوفیوں کا پہلا خط ۔
- قیس بن مُسْہِر، عبدالرحمان ارحبی اور عُمارَۃ سَلُولی کے توسط سے امام حسینؑ کے نام کوفیوں کے 150 خطوط۔
- ہانی بن ہانی سبیعی اور سعید بن عبداللہ حنفی کے توسط سے کوفہ کے قبائلی سرداروں کا امام حسینؑ کے نام خطوط۔
- مسلم بن عقیل کی مکہ سے کوفہ کی طرف روانگی۔
- مسلم کا کوفہ میں داخلہ۔
- امام حسینؑ کا مکہ سے روانہ ہونا۔
- مسلم بن عقیل کا کوفہ میں قیام۔
وفات
- معاویہ کی وفات۔
- عبیداللہ بن زیاد کے ہاتھوں کوفہ میں میثم تمار کی شہادت۔
- کوفہ میں مسلم بن عقیل کی شہادت۔
- کوفہ میں عبداللہ بن یقطر کی شہادت۔
- کوفہ میں قیس بن مسہر کی شہادت
- کوفہ میں ہانی بن عروہ کی شہادت
- صحابی پیغمبرؐ بلال بن حارث کی وفات
- صحابی پیغمبرؐ اور جنگ صفین میں امام علیؑ کے سپہ سالار قیس بن سعد بن عبادہ کی وفات۔
- شریک بن اعور کی وفات جو امام علیؑ کے صحابی اور بصرہ کے اشراف میں سے تھے۔
ولادتیں
- حضرت علی اصغر کی ولادت 10 رجب
- کمیت بن زید اسدی کی ولادت