مجتبی (لقب)

ویکی شیعہ سے

مُجتبیٰحضرت امام حسنؑ کے القابات میں سے ہے جس کے معنی ہیں "منتخب" اور "چنا ہوا"۔[1] یہ لقب پیغمبر خداؐ[2] اور دیگر اماموں[3] کے لیے بھی استعمال ہوا ہے۔ حضرت امام جعفر صادقؑ سے منقول ایک خطبے میں اماموں کی خصوصیات بیان کی گئی ہیں ان میں سے ایک مجتبیٰ ہے[4] لیکن یہ لقب امام حسنؑ کے لیے مشہور ہوا ہے۔[5] ائمہؑ سے منقول احادیث میں امام حسنؑ کو لقب مجتبیٰ سے یاد کیا گیا ہے۔[6] دعائے توسل میں بھی "المُجتبیٰ" کا لفظ استعمال ہوا ہے[7] اور حرز امام زین العابدینؑ میں بھی "اَلْحَسَنُ المُجتبیٰ"[8] کی تعبیر آئی ہے۔

مجتبی کے معنی ہیں چنا ہوا اور منتخب۔[9] علامہ طباطبائی نے سورہ نحل کی آیت121 کے ذیل میں لفظ "اِجتَباء" کے معنی یوں بیان کیے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے امام معصوم کو اپنے لیے ایسے خالص قرار دیا ہے کہ وہ پراکندگی اور تشتت سے دور اور صراط مستقیم کی ہدایت سے معمور ہیں۔[10]

کہا جاتا ہے کہ اگرچہ اس لقب کا ایک خاص مفہوم ہے لیکن شیعوں کے تمام اماموں میں اس کا مفہوم بدرجہ اتم موجود ہے البتہ یہ صرف شیعوں کے دوسرے امام کے ساتھ اختصاص پایا ہے۔ امام حسنؑ کو مجتبیٰ کا لقب اسی وقت ملا جبکہ آپؑ بقید حیات تھے۔[11]

متعلقہ مضمون

حوالہ جات

  1. ابن‌شهرآشوب، المناقب، 1379ھ، ج4، ص29.
  2. زرندی حنفی، نظم درر السمطین، 1425ھ، ص27.
  3. ملاحظہ کریں: مجلسی، بحارالانوار، 1403ھ، ج25، ص150.
  4. مجلسی، بحارالانوار، 1403ھ، ج25، ص150.
  5. نظامی همدانی، المعارف الرافعة، 1389ہجری شمسی، ص314.
  6. پاک‌نیا تبریزی، "تأملی در مستندات و مشهورترین القاب معصومین علیه‌السلام"، ص132.
  7. قمی، مفاتیح الجنان، 1415ھ، 185.
  8. عطاردی قوچانی، مسند الامام السجاد، 1379ہجری شمسی، ج2، ص32.
  9. منتظری، درس‌هایی از نهج‌البلاغه، 1395ہجری شمسی، ص398.
  10. طباطبایی، المیزان، 1390ھ، ج12، ص368.
  11. فتاحی، انوار الهی، 1390ہجری شمسی، ص274.

مآخذ

  • ابن‌شهرآشوب، محمد بن علی، مناقب آل ابی‌طالب، قم، علامه، 1379ھ.
  • پاک‌نیا تبریزی، عبدالکریم، "تاملی در مستندات و مشهورترین القاب معصومین علیه‌السلام"، ماهنامه مبلغان، شماره 145، مهر و آبان 1390ہجری شمسی.
  • زرندی، محمد بن یوسف، نظم درر السمطین، بیروت،‌ دار إحیاء التراث العربی، 1425ھ.
  • طباطبایی، سید محمدحسین، المیزان فی تفسیر القرآن، بیروت، مؤسسة الاعلمی للمطبوعات، چاپ دوم، 1390ھ.
  • عطاردی قوچانی، عزیزالله، مسند الامام السجاد، تهران، عطارد، 1379ہجری شمسی.
  • فتاحی، حمید، انوار الهی، قم، میرفتاح، 1390ہجری شمسی.
  • قمی، عباس، مفاتیح الجنان، بیروت، دار الملاک، 1415ھ.
  • مجلسی، محمدباقر، بحارالانوار، الناشر: مؤسسة الوفاء، چاپ دوم، 1403ھ، بی جا.
  • منتظری، حسینعلی، درس‌هایی از نهج‌البلاغه، تهران، سرایی، 1395ہجری شمسی.
  • نظامی همدانی، علی، المعارف الرافعة فی الزیارة الجامعة، مشهد، آستان قدس رضوی، 1389ہجری شمسی.