سجاد (لقب)
سَجّاد (کثرت سے سجدہ کرنے والا)،[2] امام زین العابدینؑ کے مشہور القاب میں سے ہے۔ [3] امام زین العابدینؑ کو بہت زیادہ عبادت کرنے، اللہ تعالیٰ سے بے انتہاء محبت اور اس کی درگاہ میں کثرت سے سجدہ بجالانے کی وجہ سے سجاد کہا جاتا ہے۔ [4]
کتاب علل الشرائع میں امام محمد باقرؑ کی ایک حدیث کے مطابق حضرت امام سجادؑ درج ذیل موقعوں پر سجدہ خدا بجا لاتے تھے: جب اللہ تعالیٰ کی کسی نعمت کو یاد کرتے، جب قرآن مجید کی سجدہ والی کسی آیت کی تلاوت فرماتے، جب اللہ تعالیٰ کسی دکھ درد اور مصیبت کو آپ ؑ سے دور کرتا، جب اللہ تعالیٰ مکر کرنے والے کے مکر اور چال کو آپؑ سے دور کرتا، نمازبجالانے کے بعد اور جب دو لوگوں کے درمیان صلح و آشتی برقرار فرماتے۔ [5] گیارہویں اور بارہویں صدی کے مشہور شیعہ مجتہد سید نعمت اللہ جزائری کے بقول امام زین العابدین علیہ السلام کو کثرت سجدہ کرنے کی وجہ سید الساجدین (سجدہ کرنے والوں کے سردار) کے لقب سے یاد کرتے ہیں۔ [6]
چوتھی صدی کے شیعہ شاعر علی بن حماد بصری نے امام زین العابدینؑ کی بے انتہا عبادت اور آپؑ کے طولانی سجدوں کی شان بیان کرتے ہوئے یہ اشعار کہے ہیں:
|
ترجمہ: (امام زین العابدینؑ) خاندان اہل بیتؑ میں زہد و تقوی کے پیکر تھے۔ آپؑ اپنی بہترین عبادتوں کے سبب سجاد کے لقب سے ملقب ہوئے۔ آپؑ پورا دن روزہ و استغفار اور پوری رات عبادت و تہجد میں مشغول رہتے تھے۔ علم و دانش اور عہد وفا میں کون ہے آپؑ کا ثانی؟! دعا و مناجات اور اللہ کی پرستش میں کیا کوئی آپؑ کے مانند کسی کو پاسکتا ہے؟[7]
متعلقہ مضامین
حوالہ جات
- ↑ «یا سجاد»، صفحه محمد المشرفاوی در پینترس.
- ↑ خنجی، وسیلۃ الخادم، 1375شمسی، ص182.
- ↑ قرشی، حیاۃ الإمام زین العابدین(ع)، 1413ھ، ج1، ص40.
- ↑ قرشی، حیاة الامام زین العابدین(ع)،1413ھ، ج1، ص38و40.
- ↑ صدوق، علل الشرایع، ۱1385ھ، ج1، ص233.
- ↑ جزایری، ریاض الابرار، 1427ھ، ج2، ص13.
- ↑ ابن شہرآشوب، المناقب، 1379ھ، ج4، ص152.
مآخذ
- ابن شہر آشوب، محمد بن علی، مناقب آل ابیطالب، قم، علامہ، 1379ھ۔.
- جزایری، سید نعمتالله، ریاض الابرار، بیروت، مؤسسۃ التاریخ العربی،1427ھ۔.
- خنجی، فضلالله روزبہان، وسیلۃ الخادم إلی المخدوم در شرح صلوات چہارده معصوم علیہم السلام، قم، انصاریان، 1375شمسی.
- صدوق، محمد بن علی، علل الشرایع، نجف، المکتبۃ الحیدریۃ، 1385ھ.
- قرشی، باقرشریف، حیاۃ الامام زین العابدین، بیروت، دارالاضواء،1409ھ۔.
- «یا سجاد»، صفحہ محمد المشرفاوی در پینترس، تاریخ بازدید:26خرداد 1401شمسی.