کوفہ میں امام زین العابدین کا خطبہ

ویکی شیعہ سے
محرم کی عزاداری
واقعات
امام حسینؑ کے نام کوفیوں کے خطوطحسینی عزیمت، مدینہ سے کربلا تکواقعۂ عاشوراواقعۂ عاشورا کی تقویمروز تاسوعاروز عاشوراواقعۂ عاشورا اعداد و شمار کے آئینے میںشب عاشورا
شخصیات
امام حسینؑ
علی اکبرعلی اصغرعباس بن علیزینب کبریسکینہ بنت الحسینفاطمہ بنت امام حسینمسلم بن عقیلشہدائے واقعہ کربلا
مقامات
حرم حسینیحرم حضرت عباسؑتل زینبیہقتلگاہشریعہ فراتامام بارگاہ
مواقع
تاسوعاعاشوراعشرہ محرماربعینعشرہ صفر
مراسمات
زیارت عاشورازیارت اربعینمرثیہنوحہتباکیتعزیہمجلسزنجیرزنیماتم داریعَلَمسبیلجلوس عزاشام غریبانشبیہ تابوتاربعین کے جلوس


کوفہ میں امام زین العابدین کا خطبہ اس تقریر کو کہا جاتا ہے جو امامؑ نے واقعہ کربلا کے بعد اسیری کے دوران کوفہ میں بیان کیا ہے۔ جب کربلا کے اسیر کوفہ پہنچے تو حضرت زینب، حضرت فاطمہ صغری، اور حضرت ام کلثوم [یادداشت 1]کے خطبوں کے بعد امام سجادؑ نے بھی کوفیوں کی مذمت میں ایک خطبہ دیا۔

اہم مطالب

اس خطبے کے اہم مطالب مندرجہ ذیل ہیں:

کہا جاتا ہے کہ لوگ امامؑ کی باتوں سے متاثر ہوکر رونے لگے اور امام کو انتقام لینے کی تجویز دی؛ لیکن امام نے ان کو ان کی وعدہ خلافی یاد دلاتے ہوئے فرمایا: «میں تم سے بس یہ چاہتا ہوں کہ نہ ہماری مدد کریں اور نہ ہی ہم سے جنگ کریں۔»

بعض کا کہنا ہے کہ اسوقت کے کوفہ کی حالات، کوفیوں کو حکومتی افراد کا خوف اور حکومتی کارندوں کی سختیوں کے پیش نظر کوفہ میں دئے ہوئے خطبوں کا ماننا مشکل نظر آتا ہے اس کے علاوہ یہ اس خطبے کے جملے اور دمشق کی مسجد میں دیے ہوئے خطبے کے جملوں سے زیادہ مشابہت رکھتا ہے۔ اس لئے احتمال دیا گیا ہے کہ شاید یہ وہی خطبہ ہے لیکن وقت کے گزرنے کے ساتھ ساتھ راویوں نے ان دونوں کو آپس میں ملایا ہے۔[1]

خطبے کا متن اور ترجمہ

متن ترجمه
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّ‌حْمَـٰنِ الرَّ‌حِيمِ

قالَ حُذَیم بن شَریک الأسدی خَرَجَ زَیْن العابِدین (ع) إلی النّاسِ وأومَی إلَیْهِم أنْ اُسْکُتوا فَسَکتوا و هو قائِمٌ فَحمد اللهَ وأثْنی عَلیه و صَلّی عَلی نَبِیّه.ثُمّ قال:
أَیُّها النّاسُ مَنْ عَرَفَني فَقَدْ عَرَفَني و مَنْ لَمْ یَعْرِفْني فَأنا عليُّ بْنُ الحُسَیْنِ المَذْبُوحِ بِشَطِّ الْفُراتِ مِنْ غَیْرِ ذَحْل وَ لا تِرات، اَنَا ابْنُ مَنِ انْتُهِکَ حَرِیمُهُ وَ سُلِبَ نَعِیمُهُ وَ انْتُهِبَ مالُهُ وَ سُبِیَ عِیالُهُ، اَنَا ابْنُ مَنْ قُتِلَ صَبْراً، فَکَفى بِذلِکَ فَخْراً.
اَیُّهَا النّاسُ! ناشَدْتُکُمْ بِاللهِ هَلْ تَعْلَمُونَ اَنَّکُمْ کَتَبْتُمْ اِلى اَبِی وَ خَدَعْتُمُوهُ، وَ اَعْطَیْتُمُوهُ مِنْ اَنْفُسِکُمُ الْعَهْدَ وَ الْمِیثاقَ وَ الْبَیْعَة ثُمَّ قاتَلْتُمُوهُ وَ خَذَلُْتمُوهُ؟ فَتَبّاً لَکُمْ ما قَدَّمْتُمْ لاَِنْفُسِکُمْ وَ سَوْاهً لِرَاْیِکُمْ، بِاَیَّةِ عَیْنِ تَنْظُرُونَ اِلى رَسُولِ اللهِ(ص) یَقُولُ لَکُمْ: قَتَلْتُمْ عِتْرَتِی وَ انْتَهَکْتُمْ حُرْمَتِی فَلَسْتُمْ مِنْ اُمَّتِی؟
قالَ: فَارْتَفَعَتْ أصْواتُ النّاس بِالْبُکاءِ و یَدْعُو بَعضهم بعضاً هَلکْتُم و ماتَعْلمُون.فَقال عَلیُّ بْن الحُسَین: رَحم اللهُ اِمرأًٌ قَبْلَ نَصیحَتی و حَفِظَ وَصیّتی فِی اللهِ و فی رَسُولِه و فی أهلِ بیتِه، فإنّ لَنا «فِی رَسُولِ اللهِ أُسوَة حَسَنَة»
[2].

فَقالُوا بِأجْمَعهم نَحْنُ کُلُّنا یَاابْنَ رَسُول الله سامِعُون مُطِیعُون حافِظُون لِذِمامِک، غَیْر زاهِدین فیکَ و لا‌‌ راغِبینَ عَنْکَ فَمُرْنا بأمْرِکَ، رَحمکَ الله فإنّا حَرْبٌ لِحَرْبِکَ و سِلْمٌ لِسِلْمِکَ لِنَأخَذَنَّ ترتک وترتنا مِمَّنْ ظَلَمَکَ و ظَلَمَنا.
فقال علی بن الحسین ع: هَیْهات! اَیُّهَا الْغَدَرَةُ الْمَکَرَةُ! حِیلَ بَیْنَکُمْ وَ بَیْنَ شَهَواتِ اَنْفُسِکُمْ، اَتُرِیدُونَ اَنْ تَاْتُوا اِلَیَّ کَما اَتَیْتُمْ اِلى آبایِی مِنْ قَبْلُ، کَلاّ وَ رَبِّ الرّاقِصاتِ اِلى مِنى، فَاِنَّ الْجُرْحَ لَمّا یَنْدَمِلْ، قُتِلَ اَبِی بِالاَْمْسِ وَ اَهْلُ بَیْتِهِ مَعَهُ، فَلَمْ یُنْسِنِی ثُکْلَ رَسُولِ اللهِ(ص) وَثُکْلَ اَبِی وَ بَنِی اَبِی وَ جَدِّی، شَقَّ لَهازِمی وَ مَرارَتُهُ بَیْنَ حَناجِرِی وَ حَلْقِی، وَ غُصَصُهُ تَجْرِی فِی فِراشِ صَدْرِی، وَ مَسْاَلَتِی اَنْ لا تَکُونُوا لَنا وَ لاعَلَیْنا.
ثم قال ع:
لا غَرْوَ اِنْ قُتِلَ الْحُسَیْنُ وَ شَیْخُهُ *** قَدْ کانَ خَیْراً مِنْ حُسَیْن وَ اَکْرَما

فَلا تَفْرَحُوا یا اَهْلَ کُوفَهَ بِالَّذِی *** اُصیبَ حُسَیْنٌ کانَ ذلِکَ اَعْظَما
قَتیلٌ بِشَطِّ النَّهْرِ نَفْسی فِداوُهُ *** جَزاءُ الَّذِی اَرْداهُ نارُ جَهَنَّمـا۔

اللہ کے نام سے جو بہت رحم والا نہایت مہربان ہے

حزیم ابن شریک اسدی کہتا ہے: اس وقت امام سجاد علیہ السلام لوگوں کی طرف گئے اور ان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے خاموش ہونے کا کہا اور لوگ خاموش ہوئے اور حمد و ثنائے الہی کو بجا لانے کے بعد، رسول خدا صلی اللہ و علیہ وآلہ وسلم پر درود بھیجا اور لوگوں سے مخاطب ہو کر فرمایا:
( اے لوگو! جو کوئی ہمیں جانتا، پہچانتا ہے وہ سمجھتا ہے کہ میں کون ہوں اور جو ہمیں نہیں پہچانتا وہ جان لے کہ میں علی ابن حسین(علیھما السلام) ہوں کہ جن کو لب فرات پر بغیر کسی جرم و خطا اور بنا کسی خون بہا کے، ذبح کردیا گیا۔ میں اس کا فرزند ہوں جن کی حرمت کو پامال کیا گیا اور ان کے مال و اسباب کو لوٹا گیا اور ان کے خاندان کو اسیر کیا اور میں اس کا فرزند ہوں جس کو صبر کی حالت میں قتل کیا گیا اور یہی افتخار ہمارے لئے کافی ہے۔
اے لوگو! تمہیں خدا کی قسم ہے؛ کیا تمہیں یاد ہے کہ تم نے ہی میرے والد کو خطوط لکھے اور ان کودعوت دی بعد میں انھیں دھوکہ دیا؟ ان کے ساتھ وفاداری کا عہد کیا اور ان کے نمایندہ کے ساتھ بیعت کی اور پھر اہم وقت و حالات میں انہیں اکیلا چھوڑ دیا اور ان سے جنگ کرنے لگے اور ان کو رسوا کیا۔ واے ہو تم پر، نابودی ہو تمہارے لئے، تم نے کتنا برا توشہ آخرت فراہم کیا، تمہارا عقیدہ اور کردار کتنا برا تھا۔ کس آنکھ سے پیغمبر کو دیکھوگے جب وہ یہ کہیں گے کہ تم نے میری عترت کو قتل کیا اور میری حرمت کو پامال کیا تو اب تم ہماری امت میں سے نہیں ہو۔
حزیم کہتا ہے: جب امامؑ کی گفتگو اس مقام تک پہنچی تو لوگوں کے رونے کی آوازیں بلند ہونے لگیں، اور سب ایک دوسرے سے کہہ رہے تھے کہ ہم سب ہلاک ہو گئے اور ہمیں معلوم بھی نہیں ہوا! پھر علی ابن الحسینؑ نے فرمایا: اللہ تعالی کی رحمت ہو اس شخص پر جو نصیحت کو مانتا ہے اور میری وصیت کو صرف اللہ، اس کے رسولؐ اور آل رسولؑ کی خشنودی کی خاطر مان لے!«فان لنا فی رسول الله (ص) اسوة حسنة». کیونکہ ہمارے لئے رسول اللہؐ کی زندگی میں اسوہ حسنہ ہے۔
سب نے کہا یابن رسول اللہ ہم آپ کے تابعدار ہیں اور آپ سے کئے ہوئے وعدے پر پابند رہیں گے۔ہمارا دل آپ کی طرف راغب ہے اللہ آپ پر رحمت کرے! آپ حکم دیں تو ہم ہر اس شخص کے ساتھ جنگ کریں گے جو آپ سے جنگ کرے اور ہر اس شخص کے ساتھ صلح کریں گے جس کے ساتھ آپ صلح کریں گے اور آپ کے خون کا قصاص اس شخص سے لینگے جس نے آپ اور ہم پر ستم ڈھایا ہے۔
علی بن الحسینؑ نے فرمایا: وای اے مکار بےوفا لوگ! تم اور تمہاری خواہشات نفس کے درمیان تمہاری مکاریاں حائل ہوئی ہیں جس طرح میرے والد کی مدد کی ہے کیا اسی طرح میری بھی مدد کرو گے؟ ایسا ہرگز نہیں ہوگا۔ اللہ کی قسم «راقصات» [یادداشت 2] کل جو زخم میرے والد اور ان کے اہل بیت کے قتل سے میرے دل پر لگی ہے ابھی تک ٹھیک نہیں ہوئی ہے، ابھی تک پیغمبر اکرمؐ کی یاد نہیں بھولے ہیں میرے والد، اور ان کے اولاد کی داغ نے میرے بال سفید کیا ہے اور اس کی کڑواہٹ ابھی تک میرے حلق اور حلقوم کے مابین ہے اور اس کا غم میرے سینے میں ہے، لہذا تم لوگوں سے میری درخواست یہی ہے کہ میری نہ مدد کرو اور نہ ہم سے جنگ کرو!
پھر فرمایا:
حسینؑ اگر قتل ہوئے تو اس پر تعجب نہیں ہے کیونکہ ان کے والد گرامی علیؑ ان سے بہتر تھے اور وہ بھی قتل ہوئے؛
اے کوفہ والو! حسینؑ پر آنے والی مصیبت پر خوش نہ ہونا یہ بہت بڑی مصیبت ہے؛
میری جان اس پر قربان جو نہر فرات کے کنارے شہید ہوئے اور اس کے قتل کی سزا جہنم ہے۔

متعلقہ مضامین

نوٹ

  1. ام کلثوم سے مراد (سیدہ نفیسہ)ام کلثوم صغری ہیں کیونکہ ام کلثوم کبری کربلا کے سانحے سے کئی سال پہلے وفات پائی تھیں۔(شہیدی، زندگانی علی ابن الحسین(ع)، ۱۳۸۵ش، ص۵۶.)
  2. راقصات، ان انٹوں کو کہا جاتا ہے جو حاجیوں کو مکہ سے منی کی طرف لے جاتے ہیں۔(بابایی آملی، پیام آوران کربلا، ۱۳۸۴ش، ص۳۹.)

حوالہ جات

  1. شہیدی، زندگانی علی ابن الحسین(ع)، ۱۳۸۵ش، ص۵۷.
  2. سوره احزاب، آیہ ۲۱.

مآخذ

  • ابن نما حلّی، جعفر بن محمد، مثیر الأحزان و منیر سبل الاشجان، قم، انتشارات مدرسہ امام مہدی(عج)، ۱۴۰۶ق۔
  • الطبرسی، احمد بن علی، الاحتجاج علی أہل اللجاج، تحقیق إبراہیم البہادری، قم، دارالأسوۃ للطباعۃ و النشر، الطبعۃ الثالثۃ، ۱۴۲۲ق۔
  • بابایی آملی، ابراہیم، پیام آوران کربلا، قم، انتشارات نجابت، ۱۳۸۴ش۔
  • سید بن طاووس، علی بن موسی، اللہوف علی قتل الطفوف، تہران، نشر جہان، ۱۳۵۳ش۔
  • شہیدی، سید جعفر، زندگانی علی ابن الحسین(ع)، تہران، دفتر نشر فرہنگ اسلامی، چاپ سیزدہم، ۱۳۸۵ش۔