سحر خیزی

ویکی شیعہ سے
(سحر خیز سے رجوع مکرر)

سَحَرخیزی صبح کی اذان سے پہلے بیدار ہونے کو کہا جاتا ہے جس کے بہت سے فوائد بیان کئے گئے ہیں من جملہ ان میں گناہوں کی مغفرت اور دعا کی استجابت قابل ذکر ہیں۔ احادیث کے مطابق تمام معصومینؑ سحر خیز تھے۔ نماز شب کی ادائیگی اور ماہ رمضان میں دعائے سحر پڑھنا من جملہ سحری کے وقت کے اعمال میں سے ہیں جن کی بہت زیادہ سفارش کی گئی ہے۔

ماہ رمضان میں سحری کے وقت بعض مسلم ممالک میں سحر خوانی اور طبل‌ زنی کی رسومات ادا کی جاتی ہیں۔

تعریف

سحرخیزی، سحری کے موقع پر بیدار ہونے کو کہا جاتا ہے[1] اور بعض احادیث کے مطابق طلوع فجر صادق (اذان صبح) سے پہلے وقت کو سحر کہا جاتا ہے۔[2]

لغت میں رات کے آخری حصے کو سحر کہا جاتا ہے،[3] اسی طرح "طلوع فجر" سے پہلے،[4] "صبح سے کچھ دیر پہلے"[5] اور "اس وقت کو جب رات کی تاریکی دن کی روشنی سے مخلوط ہو جائے" تو اسے سحر کہا جاتا ہے[6]۔

سحر کا لفظ سورہ آل عمران کی آیت نمیر 17: وَالْمُسْتَغْفِرِینَ بِالْأَسْحَارِ (ترجمہ: اور سحر کے وقت طلب مغفرت کرنے والے ہیں۔)[؟؟] میں آیا ہے۔ شیعہ لغت شناس فخرالدین طریحی (متوفی 1087ھ)، نے اسے صبح سے کچھ دیر پہلے کا معنا کیا ہے۔[7]

اہمیت

حدیثی منابع میں روزہ کے باب میں سحر سے بحث کی جاتی ہے[8] اور شیعہ محدث شیخ کلینی (متوفی 329ھ) نے کتاب کافی میں دعا مستجاب ہونے والے اوقات اور حالات کے ضمن میں سحر سے متعلق ایک حدیث نقل کی ہیں۔[9] اسی طرح فقہی کتابوں میں بھی روزہ[10] اور نفل نمازوں[11] کے باب میں سحر سے بحث کی گئی ہیں۔

عرفاء نے بھی اپنی کتابوں میں سحر خیزی کے بارے میں تحریر کی ہیں۔[12]

معصومینؑ کی سحر خیزی

احادیث کے مطابق اہل‌ بیتؑ سحر خیز تھے اور وقت سحر مناجات اور دعاؤوں میں مشغول رہتے تھے۔[13] اسی طرح شیعہ احادیث کے مطابق انبیاء کی جانب سے مناجات اور دعاؤوں کے لئے انتخاب کئے جانے والے اوقات میں سے ایک سحر کا وقت ہے۔[14]

فوائد

سحر

الہی، جسے سحر کا پتہ نہیں، اسے اپنی خبر نہیں!

حسن‌ زادہ آملی، الہی‌نامہ، ۱۳۸۱ش، ص۱۸۔

احادیث میں گناہوں کی مغفرت[15] اور دعا کی استجابت کو من جملہ سحر خیزی کے فوائد میں جانا گیا ہے۔[16] ایک حدیث کے مطابق جب حضرت یعقوب کے بیٹوں نے خدا سے گناہوں کی مغفرت کی دعا کرنے کا کہا تو حضرت یعقوب نے اس دعا کو سحر تک مؤخر کیا کیونکہ سحر کے وقت دعا اور مغفرت کی التجا مستجاب ہوتی ہے۔[17]

امام صادقؑ سے مروی ایک حدیث میں سحر کے وقت لوگوں کے استغفار کو عذاب خداوندی کے نزول میں مانع قرار دیا گیا ہے[18] ایک اور حدیث کے مطابق رزق و روزی سحر کے وقت تقسیم ہوتی ہے۔[19]

اعمال

احادیث میں اس بات کی بہت زیادہ سفارش ہوئی ہے کہ سحر کے وقت خدا سے گناہوں کی مغفرت کی دعا کی جائے۔[20] مسواک کرنا[21] اور نماز شب کی ادائیگی سحر کے وقت تاکید ہونے والے دیگر اعمال میں سے ہیں۔[22]

احادیث کے مطابق ماہ رمضان میں سحر کے وقت دعائے سحر پڑھنا[23] اور روزہ رکھنے کے لئے سحری کھانا مستحب ہے۔[24]

آداب و رسوم

بعض علاقوں میں ماہ رمضان میں لوگوں کو سحری کے لئے بیدار کرنے کی خاطر بعض آداب و رسوم ادا کی جاتی ہیں جنہیں سحر خوانی کہا جاتا ہے۔[25] اسی طرح طبل‌ زنی اور چاووش‌ خوانی وغیرہ بھی ان آداب و رسوم میں سے ہیں جنہیں بعض علاقوں میں سحری کے وقت انجام دئے جاتے ہیں۔[26]

حوالہ جات

  1. عمید، فرہنگ فارسی عمید، ۱۳۸۹ش، ذیل واژہ سحرخیز۔
  2. شیخ طوسی، الاستبصار، ۱۳۹۰ق، ج۱، ص۲۲۰۔
  3. فراہیدی، کتاب العین، ۱۴۰۹ق، ذیل واژہ سحر، ج۳، ص۱۳۶۔
  4. ابن‌سیدہ، المحکم و المحیط الاعظم، ۱۴۲۱ق، ج۳، ص۱۸۴۔
  5. جوہری، الصحاح، ۱۳۷۶ق، ذیل واژہ سحر، ج۲، ص۶۷۸۔
  6. راغب اصفہانی، مفردات الفاظ القرآن، ۱۴۱۲ق، ذیل واژہ سحر، ج۱، ص۴۰۱۔
  7. طریحی، مجمع البحرین، ۱۳۷۵ش، ذیل واژہ سحر، ج۳، ص۳۲۵۔
  8. ملاحظہ کریں: کلینی، الکافی، ۱۴۲۹ق، ج۷، ص۴۶۳۔
  9. کلینی، الکافی، ۱۴۲۹ق، ج۴، ص۳۲۰۔
  10. ملاظہ کریں: حائری طباطبایی، ریاض المسائل، ۱۴۱۸ق، ج۵، ص۴۸۳۔
  11. ملاحظہ کریں:حائری طباطبایی، ریاض المسائل، ۱۴۱۸ق، ج۲، ص۲۳۱۔
  12. ملاظہ کریں: شاہ‌آبادی، رشحات البحار، ۱۳۸۶ش، ص۴۵۔
  13. نمونہ کے لئے مراجعہ کریں: کلینی، الکافی، ۱۴۲۹ق، ج۴، ص۳۹۹۔
  14. ملاحظہ کریں:کوفی اہوازی، الزہد، ۱۴۰۲ق، ص۷۵؛ قمی، تفسیر قمی، ۱۴۰۴ق، ج۱، ص۳۵۰۔
  15. امام صادق(ع)، مصباح الشریعہ، ۱۴۰۰ق، ص۱۲۳۔
  16. شیخ صدوق، ثواب الاعمال و عقاب الاعمال، ۱۴۰۶ق، ص۱۶۱۔
  17. قمی، تفسیر قمی، ۱۴۰۴ق، ج۱، ص۳۵۶۔
  18. شیخ صدوق، ثواب الاعمال و عقاب الاعمال، ۱۴۰۶ق، ص۱۷۷۔
  19. کلینی، الکافی، ۱۴۲۹ق، ج۴، ص۳۲۲۔
  20. منسوب بہ امام صادق(ع)، مصباح الشریعہ، ۱۴۰۰ق، ص۴۶۔
  21. کلینی، الکافی، ۱۴۲۹ق، ج۵، ص۷۶۔
  22. شیخ طوسی، الإستبصار، ۱۳۹۰ق، ج۱، ص۲۲۰۔
  23. شیخ طوسی، مصباح المتہجد، ۱۴۱۱ق، ج۲، ص۵۸۲۔
  24. شیخ صدوق، فضائل الاشہر الثلاثہ، ۱۳۹۶ش، ص۹۲۔
  25. «موسیقی رمضان در ایران بہ کوشش ہوشنگ جاوید»، ص۱۷۔
  26. «رمضان و زیبایی تفاوت آیین‌ہا در کشورہای جہان»، حوزہ نمایندگی ولی‌فقیہ در امور حج و زیارت، بایگانی شدہ از اصلی۔

مآخذ

  • ابن ‌سیدہ، علی بن اسماعیل، المحکم و المحیط الاعظم، عبدالحمید ہنداوی، بیروت،‌ دار الکتب العلمیہ، ۱۴۲۱ھ۔
  • ابن‌ فارس، احمد بن فارس، معجم مقاییس اللغہ، تصحیح عبدالسلام محمد ہارون، قم، مکتب الاعلام الاسلامی، ۱۴۰۴ھ۔
  • الہی قمشہ‌ای، محی‌ الدین مہدی، مجموعہ دیوان الہی، تہران، کتاب فروشی برادران علمی، ۱۳۶۶ش۔
  • منسوب بہ امام صادق(ع)، مصباح الشریعہ، بیروت، اعلمی، ۱۴۰۰ھ۔
  • جوہری، اسماعیل بن حماد، الصحاح: تاج اللغہ و صحاح العربیہ، تصحیح احمد بن الغفور عطار، بیروت،‌ دار العلم للملایین، ۱۳۷۶ھ۔
  • حائری طباطبایی، سید علی بن محمد، ریاض المسائل، تحقیق محمد بہرہ‌مند و دیگران، قم، مؤسسۃ‌ آل ‌البیت(ع)، ۱۴۱۸ھ۔
  • حسن ‌زادہ آملی، حسن، الہی ‌نامہ، بی‌جا، الف لام میم، ۱۳۸۱ش۔
  • راغب اصفہانی، حسین بن محمد، مفردات الفاظ القرآن، بیروت، ‌دار القلم، ۱۴۱۲ھ۔
  • «رمضان و زیبایی تفاوت آیین‌ہا در کشورہای جہان»، سایت حوزہ نمایندگی ولی ‌فقیہ در امور حج و زیارت، تاریخ درج مطلب: ۲ ربیع‌الاول ۱۴۴۲ق، تاریخ بازدید:‌ ۲۸ مہر ۱۳۹۹ش۔
  • شاہ ‌آبادی، محمد علی، رشحات البحار، تہران، پژوہشکدہ فرہنگ و اندیشہ اسلامی، ۱۳۸۶ش۔
  • شیخ صدوق، محمد بن علی، ثواب الاعمال و عقاب الاعمال، قم،‌ دار الشریف الرضی للنشر، ۱۴۰۶ھ۔
  • شیخ صدوق، محمد بن علی، فضائل الاشہر الثلاثہ، تحقیق و تصحیح غلام رضا عرفانیان، قم، کتاب ‌فروشی داوری، ۱۳۹۶ش۔
  • طریحی، فخرالدین بن محمد، مجمع البحرین، تحقیق و تصحیح احمد حسینی اشکوری، تہران، مرتضوی، ۱۳۷۵ش۔
  • طوسی، محمد بن الحسن، مصباح المتہجد، بیروت، مؤسسۃ فقہ الشیعہ، ۱۴۱۱ھ۔
  • طوسی، محمد بن الحسن، الاستبصار فیما اختلف من الاخبار، تصحیح حسن الموسوی خرسان، تہران،‌ دار الکتب الاسلامیہ، ۱۳۹۰ش۔
  • فراہیدی، خلیل بن احمد، کتاب العین، قم، نشر ہجرت، ۱۴۰۹ھ۔
  • قمی، علی بن ابراہیم، تفسیر قمی، قم،‌ دار الکتاب، ۱۴۰۴ھ۔
  • کلینی، محمد بن یعقوب، الکافی، تصحیح‌ دار الحدیث، قم،‌ دار الحدیث، ۱۴۲۹ھ۔
  • کوفی اہوازی، حسین بن سعید، الزہد، تصحیح غلام رضا عرفانیان یزدی، قم، المطبعۃ العلمیہ، ۱۴۰۲ھ۔
  • ملک‌ الشعرای بہار، محمد تقی، دیوان اشعار ملک‌ الشعرای بہار، تہران، آزادمہر، ۱۳۸۲ش۔
  • منصوری لاریجانی، اسماعیلی، سیمای سحر خیزان در نہج‌ البلاغہ، تہران، آیہ، ۱۳۸۷ش۔
  • «موسیقی رمضان در ایران بہ کوشش ہوشنگ جاوید»، در مجلہ کتاب ماہ ہنر، تہران، خانہ کتاب، شمارہ ۷۷ و ۷۸، بہمن و اسفند ۱۳۸۳ش۔