پندرہ شعبان کی پیدل مارچ
1444ھ کی 15شعبان کی پیدل مارچ کی ایک تصویر | |
| عمومی معلومات | |
|---|---|
| زمان | پندرہ شعبان کے قریب کے ایام |
| مکان | ایران میں حرم حضرت معصومہ سے مسجد جمکران تک اور عراق میں مختلف شہروں سے کربلا تک |
| جغرافیائی حدود | ایران اور عراق |
| اہم مذہبی تہواریں | |
| سینہزنی، زنجیرزنی، اعتکاف، شب بیداری، تشییع جنازہ، | |
| متفرق رسومات | |
پندرہ شعبان کی پیدل مارچ شیعوں کی ایک رسم ہے جو شیعوں کے بارہویں امام، حضرت مہدی (عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف) کی ولادت کی مناسبت سے پندرہ شعبان کے قریب کے دنوں میں منعقد کی جاتی ہے۔[1]
ایران میں، خاص طور پر شہر قم میں لوگ جمع ہو کر اس مناسبت کو مسجد جمکران میں جشن کے طور پر مناتے ہیں۔[2]
یہ پیدل مارچ سنہ 2011ء سے، عراق میں اربعین کی پیدل مارچ کے مقبول ہونے کے ساتھ، قم میں بھی رواج پا گئی۔[3] زائرین کی تعداد بعض اوقات پانچ ملین (پچاس لاکھ) تک پہنچ جاتی ہے،[4] جو حضرت معصومہؑ کے حرم سے لے کر مسجد جمکران تک سات کلومیٹر کا فاصلہ پیدل طے کرتے ہیں۔[5] بعض لوگ دور دراز کے شہروں سے بھی اس مارچ میں شرکت کرتے ہیں۔[6]
سنہ 2024ء میں، 18 ممالک[7] اور ایران کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے 70 مواکب (رضاکارانہ خدمت کے مراکز) اس راستے میں قائم کیے۔[8] یہ مواکب، جن کی تعداد بعض اوقات 800 تک پہنچ جاتی ہے،[9] جن میں زائرین کو کھانے پینے کی اشیاء، رہائش، طبی سہولیات، جوتوں کی مرمت، نمائشیں اور خاص طور پر مہدویت کے موضوع پر مذہبی سوالات کے جوابات دینے کی سہولیات فراہم کرتے ہیں۔[10]
عراق میں بھی، شیعہ مسلمان پندرہ شعبان کے موقع پر امام حسین علیہالسلام کی زیارت کے لیے پیدل مارچ کرتے ہیں۔[11] بعض سالوں میں، دو ملین (بیس لاکھ) زائرین، پندرہ شعبان سے ایک ہفتہ قبل کربلا کا سفر پیدل طے کرتے ہیں۔[12] [[ملف:پیادهروی نیمه شعبان کربلا.jpg|300px|تصغیر|عراقی زائرین کا کربلا کی طرف پیدل مارچ، 2023ء
حوالہ جات
- ↑ [https://afsaran.ir/fa/5861/10-ساله-شدن-پیادهروی-نیمه-شعبان-به-سمت-م/
- ↑ «ہمراہی 15 کلانشہر برای برگزاری جشن نیمہشعبان»، وبگاہ قمنیوز.
- ↑ «10 سالہ شدن پیادہروی نیمہ شعبان بہ سمت مسجد جمکران»، افسران جوان جنگ نرم.
- ↑ «قم در آستانہ جشن نیمہ شعبان با حضور میلیونی زائران»، ایرنا.
- ↑ «قم آمادہ میزبانی از بزرگترین گردہمایی منتظران ظہور در نیمہ شعبان»، خبرگزاری مہر.
- ↑ «برپایی کاروان پیادہروی 100ہزار نفری ہلال تا جمکران»، خبرگزاری تسنیم.
- ↑ «خدمترسانی 70 موکب از 18 کشور جہان در قم»، ایرنا.
- ↑ «10 سالہ شدن پیادہروی نیمہ شعبان بہ سمت مسجد جمکران»، افسران جوان جنگ نرم.
- ↑ «قم آمادہ میزبانی از بزرگترین گردہمایی منتظران ظہور در نیمہ شعبان»، خبرگزاری مہر.
- ↑ «10 سالہ شدن پیادہروی نیمہ شعبان بہ سمت مسجد جمکران»، افسران جوان جنگ نرم.
- ↑ «سنت جشن نیمہ شعبان در کشورہای جہان اسلام»، وبگاہ قمنیوز.
- ↑ «آغاز پیادہروی نیمہ شعبان بہ سوی کربلا»، عقیق۔
مآخذ
- «[1]، افسران جوان جنگ نرم، تاریخ مشاہدہ: 25 بہمن 1403ہجری شمسی۔
- «آغاز پیادہروی نیمہ شعبان بہ سوی کربلا»، عقیق، تاریخ اشاعت: 28 بہمن 1402شمسی، تاریخ مشاہدہ: 25 بہمن 1403ہجری شمسی۔
- «برپایی کاروان پیادہروی 100ہزار نفری ہلال تا جمکران»، خبرگزاری تسنیم، تاریخ اشاعت: 24 بہمن 1403شمسی، تاریخ مشاہدہ: 25 بہمن 1403ہجری شمسی۔
- «پیادہروی عراقیہا بہ مناسبت نیمہ شعبان بہ سوی کربلا«، خبرگزاری صدا و سیما، تاریخ اشاعت: 13 اسفند 1401شمسی، تاریخ مشاہدہ: 25 بہمن 1403ہجری شمسی۔
- «خدمترسانی 70 موکب از 18 کشور جہان در قم»، ایرنا، تاریخ اشاعت: 24 بہمن 1403شمسی، تاریخ مشاہدہ: 25 بہمن 1403ہجری شمسی۔
- «سنت جشن نیمہ شعبان در کشورہای جہان اسلام»، وبگاہ قمنیوز، تاریخ اشاعت: 11 خرداد 1394شمسی، تاریخ مشاہدہ: 25 بہمن 1403ہجری شمسی۔
- «قم آمادہ میزبانی از بزرگترین گردہمایی منتظران ظہور در نیمہ شعبان»، خبرگزاری مہر، تاریخ اشاعت: 25 بہمن 1403شمسی، تاریخ مشاہدہ: 25 بہمن 1403ہجری شمسی۔
- «قم در آستانہ جشن نیمہ شعبان با حضور میلیونی زائران»، ایرنا، تاریخ اشاعت: 25 بہمن 1403شمسی، تاریخ مشاہدہ: 25 بہمن 1403ہجری شمسی۔
- مجلسی، محمدباقر، بحارالانوار، بیروت، موسسۃ الطبع و النشر، 1410ھ۔
- «محافظات عدۃ تعلن تعطيل دوام الخميس بمناسبۃ الزيارۃ الشعبانيہ»، الفرات نیوز، تاریخ اشاعت: 11 فروری 2025ء، تاریخ مشاہدہ: 25 بہمن 1403ہجری شمسی۔